Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, اگست 26, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پمز ہسپتال اسلام آباد کی نرسری میں آتشزدگی ، 14 نومولود جاں بحق
  • ایوان صدر میں پیران طریقت کا ملاکھڑا : وجاہت مسعود کا ناقابل اشاعت کالم
  • خاموش گھر : نبیلہ عصمت کا افسانہ
  • سوشل میڈیا پرتضحیک اور کردار کشی : لائیکس کے لیے شخصیت داؤ پر نہ لگائیں ۔۔ پروفیسر صابر جروار کا کالم
  • آمریت پہاڑ نہیں: محض ریت کی دیوار ہے : فہیم عامر کا تجزیہ
  • عمران خان کی بیماری پر سیاست اور حکومت کی بدحواسی :سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • راولپنڈی میں خاتون کی باتھ روم سے لاش برآمد، شوہر اور ملازم گرفتار
  • ہائبرڈ اور آمرانہ نظام مستقل نہیں چلتے : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ
  • مجھے عمران خان کا حامی کس نے بنایا ؟ حکمرانوں سے ایک سوال :کمالیات / کمال ایوب صدیقی کا کالم
  • معاشی خللِ تَوَجُّہ یا انحرافِ توجہ؟؟ : کیا ہم پر قرضوں کا بوجھ واقعی کم ہو گیا ہے ؟ فہیم عامر کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » بھولا ۔۔ آمنہ مفتی
آمنہ مفتی

بھولا ۔۔ آمنہ مفتی

ایڈیٹراپریل 30, 20173 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
ehsan ullah ehsan at girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

پرانے لاہور میں جو 12 دروازوں کے اندر آباد ہے ہر گھر میں ایک بھولا ضرور ہوتا ہے۔ ہر گھر میں نہ سہی، ہر خاندان میں ایک بھولا ہوتا ہے۔ بھولا ایک گول مٹول شریر بچہ ہوتا ہے۔ اکثر بھولے دادی کے لاڈلے ہوتے ہیں اور ماں کو ماں کی بجائے ‘بھابھی’ کہتے ہیں۔
چونکہ بھولے کو دادی نے اس وقت ماں کی گود سے اچک لیا ہوتا ہے جب وہ ماں اور ماں سے زیادہ چاہنے والی کے درمیان فرق نہیں سمجھ سکتا اس لیے دادی کو ‘بڑی امی’ کہتا ہے۔ بھولا دادا کو بھی ‘بڑے ابو’ اور اپنے باپ کو بھائی جان کہتا ہے۔ بھولا ایسا کیوں کرتا ہے؟ یہ جاننے کے لیے اپنے قریبی بھولے سے رجوع کیجیے۔ اصل میں بھولے کے ذہن میں پیدائش کے وقت سے ہی کچھ ایسی کنفیوژن بیٹھ چکی ہوتی ہے کہ وہ ہر رشتے کو وہ نہیں سمجھتا جو کہ وہ ہوتا ہے۔ بھولے اکثر ہڈ حرام اور ہری چگ ہوتے ہیں۔ ان کو ادھر کی بات ادھر کرنے کا لپکا بھی ہوتا ہے۔ دادی کی کہی، ماں کو اور ماں کی کہی دادی کو جڑنے کو ہمہ وقت مستعد، خاندان کے ہر بڑے جھگڑے میں بھولے کا نام لیا جاتا ہے۔ موصوف کو اپنے پیٹ کی اتنی پڑی رہتی ہے کہ محلے بھر کی لڑکیوں کو دور دراز محلوں کے لونڈوں کے خط بھی فقط ایک آدھ قلفی کے پیچھے لا دیتے ہیں۔ بعض اوقات تو اپنے استاد کی بیٹی کو بھی کسی رنگ برنگے شخص کا خط پہنچا دیتے ہیں آخر بھولے جو ٹھہرے۔ بھولے میاں کا حلیہ ہر دور، ہر زمانے اور ہر عہد میں ایک سا ہوتا ہے۔ گٹھا ہوا جسم، منہ پہ بیک وقت حماقت اور عیاری کی گنگا جمنی کیفیت، کان ذرا سے بڑے گال خوب چکنے اور تنے ہوئے، جس سے آنکھیں زیادہ ہی چنی محسوس ہوتی ہیں۔ توند بھی ذرا مدور اور ہمارے ممدوح کے جسم سے کچھ دور تک پھیلی ہوئی۔ ایک ایسی بولی بولتے ہیں جو اردو ہونے کے باوجود کچھ ولائتی سی لگتی ہے، مگر یہ ولائت کہیں شمال مشرق کی طرف واقع معلوم پڑتی ہے۔ بھولا محلے کے بچوں پر ہیکڑی جماتا ہے، جوانوں کو سہمانے کی کوشش کرتا ہے، بزرگوں کو ٹھگتا ہے، ایک کی چیز دس کی لا کر دیتا ہے، راہ چلتی عورتوں کو گھورتا ہے ،کھانے پہ بیٹھے تو سب کا کھانا اکیلا کھا جائے، بولنے پہ آئے تو اپنی بد زبانی سے سب کے دل چیر دے۔ ہر فساد کا بانی اور ہر جھگڑے کی روحِ رواں، یہ بھولا محلے کے سکون کا دشمن، خاندان کے سکھ کا قاتل اور شہر بھر کی خوشیوں میں کھنڈت ڈالنے کا باعث بنتا ہے۔ حیرت اس بات کی ہے کہ ساتوں شرعی عیب پالنے والا یہ بھولا، ہر حرکت کے بعد بھی رہتا بھولا ہی ہے۔ سب کا دلارا، آنکھ کا تارا، جب کسی بری حرکت کے بعد دادی کے پاس پہنچتا ہے تو وہ فوراً دوپٹے سے منہ پونچھ، بلائیں لیتی ہیں اور پھلنے پھولنے کی دعائیں دیتی ہیں۔ ماں کے پاس پہنچتا ہے تو وہ بھی تخمِ بلنگاں کا شربت لیے اپنے لعل پہ نثار ہونے کو کھڑی ہوتی ہے۔ یہاں آ کے میری عقل جواب دے جاتی تھی کہ آخر، یہ کیا مصلحت ہے کہ اچھے بھلے ذہین فطین بچوں کی بجائے بھولے کی اتنی ٹہل سیوا ہوتی ہے۔ یہ سوال، سوال ہی رہ جاتا لیکن، احسان اللہ احسان کے تائب ہو کر واپس آنے اور اس کے لاڈ لڈانے پہ عوامی غم و غصہ دیکھ کر مجھے اپنے اس سوال کا جواب مل گیا۔لیاقت علی عرف احسان اللہ احسان عرف بھولا جماعت الاحرار کا ترجمان رہا ہے لیکن چونکہ جماعت میں سب سفاک تھے تو روایت کی پاسداری کو اسے بھولا بننا ہی پڑا، اب اس کے آگے کہنے سننے کو کیا رہ جاتا ہے۔ بھولا آخر بھولے والی حرکتیں نہ کرتا تو کیا کرتا؟ ہم پاکستانیوں کی یہ عادت بہت بری ہے کہ اپنے آگے کسی کی نہیں سنتے۔ ذرا بھولے، معاف کیجیے احسان کے جوتوں میں کھڑے ہو کر دیکھیے اور اگر کسی وجہ سے اس کے جوتوں سے کراہیت آ رہی ہے تو بے شک مت کھڑے ہویے مگر خدارا، اتنے سنگ دل نہ بنیے، آخر بھولا ہی تو ہے، ارے اپنا بھولا، پہچانا نہیں؟ کوئی بات نہیں بھولا بھی آپ کو نہیں پہچانتا۔ خاموش رہیے اور اگلے منظر کا پردہ اٹھنے کا انتظار کیجیے۔ فلم ابھی باقی ہے میرے دوست!

(بشکریہ:بی بی سی)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleولی محمد واجد: کیہہ جاناں میں کون؟ (وفات۔30 اپریل 2003) ۔۔ رضی الدین رضی
Next Article فوج کا ٹویٹ ، ردعمل اور بے بس سیاست دان ۔۔ سید مجاہد علی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پمز ہسپتال اسلام آباد کی نرسری میں آتشزدگی ، 14 نومولود جاں بحق

اگست 26, 2026

ایوان صدر میں پیران طریقت کا ملاکھڑا : وجاہت مسعود کا ناقابل اشاعت کالم

اگست 26, 2026

خاموش گھر : نبیلہ عصمت کا افسانہ

اگست 26, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • پمز ہسپتال اسلام آباد کی نرسری میں آتشزدگی ، 14 نومولود جاں بحق اگست 26, 2026
  • ایوان صدر میں پیران طریقت کا ملاکھڑا : وجاہت مسعود کا ناقابل اشاعت کالم اگست 26, 2026
  • خاموش گھر : نبیلہ عصمت کا افسانہ اگست 26, 2026
  • سوشل میڈیا پرتضحیک اور کردار کشی : لائیکس کے لیے شخصیت داؤ پر نہ لگائیں ۔۔ پروفیسر صابر جروار کا کالم اگست 24, 2026
  • آمریت پہاڑ نہیں: محض ریت کی دیوار ہے : فہیم عامر کا تجزیہ اگست 23, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.