Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, جولائی 22, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • حضرت زکریا ملتانیؒ کا عرس او ر شاہ محمود قریشی کی رہائی کی اپیل : ظہور دھریجہ کا کالم
  • ایران پر مسلسل 11 ویں رات بھی حملے کیے: امریکی فوج کا دعویٰ
  • پیٹرول کی قیمت طے کرنے میں آئل کمپنیوں کا کیا کردار رہا ؟ ۔۔ برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • ڈاکٹر وزیر آغا نقاد ،محقق ، شاعر ۔۔ ایک ہمہ جہت شخصیت : شاکر حسین شاکر کی یاد نگاری
  • میسی کا جادو نہ چلا : سپین دوسری بار فٹ بال کا عالمی چیمپئن بن گیا : ارجنٹینا کے کھلاڑیوں کا ’شرمناک رویہ، مکے بھی مارے
  • پیٹرول کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر تعین ، عوام کو فائدہ ہو گا یا نقصان ؟ شہزاد عمران خان کا کالم
  • عمران خان کی بہن نورین خان کا افسوسناک بیان ، نتائج کیا ہوں گے ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • جاوید ہاشمی کے خلاف بجلی چوری کا مقدمہ درج
  • 6 گیندوں پر 6 چھکے مارنے والے پہلے کرکٹر سرگیری سوبرز انتقال کرگئے
  • ہائبرڈ نظام ۔۔ بے یقینی ، اندیشے اور بے خبر حکومت : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»سوشل میڈیا کے لیے سخت قوانین تیار، خلاف ورزی پر بندش ہو گی
اہم خبریں

سوشل میڈیا کے لیے سخت قوانین تیار، خلاف ورزی پر بندش ہو گی

ایڈیٹرفروری 12, 20201 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
social media crackdown in pakistan news girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اسلام آباد : وفاقی حکومت نے ٹوئٹر، فیس بک، ٹک ٹاک، یوٹیوب اور دیگر آن لائن سوشل میڈیا سروسز کو ریگولیٹ کرنے کے لیے قواعد و ضوابط کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت ان تمام کمپنیوں کو پاکستان میں رجسٹر ہو کر اپنے دفاتر قائم کرنا ہوں گے اور پاکستان کے سائبر قوانین کے مطابق عمل کرنا ہو گا، بصورت دیگر انہیں بلاک کر دیا جائے گا اور 50 کروڑ روپے تک جرمانہ بھی عائد کیا جا سکے گا۔
وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے اردو نیوز سے بات کرتے ہوئے تصدیق کی کہ ’آن لائن نقصان سے شہریوں کے بچاؤ کے قواعد‘ کابینہ سے منظور کر لیے گئے ہیں تاہم اس حوالے سے میڈیا کے لیے کوئی اعلامیہ جاری نہیں کیا گیا اور نہ ہی منگل کے کابینہ اجلاس کے بعد دو وفاقی وزرا کی بریفنگ میں اس کا کوئی ذکر تھا۔
انہوں نے بتایا کہ ’ قواعد وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی، ملکی سلامتی کے اداروں اور وزارت قانون کی مشاورت سے تیار کیے گئے ہیں۔‘
اردو نیوز کے پاس دستیاب دستاویزات میں بیان کیا گیا ہے کہ ’ ان قواعد کے مطابق آئی ٹی کے وفاقی وزیر ایک انتہائی بااختیار نیشنل کوارڈینیٹر تعینات کریں گے جو فریقین پر مشتمل ایک کمیٹی کے ساتھ مل کر آن لائن کام کرنے والی سروسز اور سوشل میڈیا کمپنیوں کے معاملات کی نگرانی کرے گا اور اس حوالے سے حکومت اور کمپنیوں کے درمیان پل کا کردار ادا کرے گا۔
سوشل میڈیا کمپنیوں کی 10 ذمہ داریاں
ان قواعد کے تحت تمام سوشل میڈیا کمپنیوں کو 10 سے زائد ذمہ داریاں ادا کرنا ہوں گی۔
قواعد کے مطابق سوشل میڈیا کمپنیاں کسی بھی غیر قانونی مواد کو نیشنل کوارڈینیٹر کی نشاندہی کے بعد 24 گھنٹوں میں بلاک کرنے کی پابند ہوں گی اور اگر ہنگامی صورت حال ہو تو چھ گھنٹے کے اندر اندر ایسا مواد بلاک کرنا ہو گا۔
پاکستان کے قواعد کو سوشل میڈیا کمپنیوں کے اپنے کمیونٹی رولز کے اوپر فوقیت حاصل ہو گی جس کا مطلب ہے کہ اگر کوئی پوسٹ ٹوئٹر یا فیس بک کے اپنے کمیونٹی سٹینڈرڈ کی خلاف ورزی نہیں بھی کرتی مگر پاکستانی قواعد یا نیشنل کوارڈینیٹر کی ہدایت کے برعکس ہے تو اسے ہٹایا جانا ضروری ہو گا۔
سوشل میڈیا کمپنیاں پاکستان کی مذہبی، ثقافتی اور قومی سلامتی کی حساسیت کا خیال رکھیں گی۔
سوشل میڈیا کمپنیاں یقینی بنائیں گی کہ پاکستان میں کوئی ایسا مواد لائیو سٹریم پر دستیاب نہ ہو جو کہ پاکستانی قوانین، قواعد اور نینشنل کوارڈینیٹر کی ہدایات کے برعکس ہو، خاص طور پرایسا مواد جو دہشت گردی، انتہا پسندی، جعلی خبروں، ہتک عزت اور قومی سلامتی کے منافی مواد پر مشتمل ہو۔
ہر سوشل میڈیا کمپنی کو ان قواعد کی منظوری کے تین ماہ کے اندر اندر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے ساتھ رجسٹر ہونا پڑے گا۔
ہر سوشل میڈیا کمپنی کو اسی مدت میں اسلام آباد میں اپنا دفتر کھولنا ہو گا۔
سوشل میڈیا کمپنیوں کو پاکستان میں تین ماہ کے اندر اپنا فوکل پرسن مقرر کرنا ہو گا جو نیشنل کوارڈینیٹر کے ساتھ رابطہ کار کے طور پر کام کرے گا۔
ہر سوشل میڈیا کمپنی کو ایک سال کے اندر پاکستان میں اپنی ڈیٹا بیس سروس قائم کرنا ہو گی تاکہ پاکستانیوں کا ڈیٹا پاکستان میں ہی رہے۔
ہر سوشل میڈیا کمپنی بیرون ملک مقیم ان پاکستانیوں کے اکاؤنٹس اور ان کا آن لائن مواد بلاک کرنے کی پابند ہو گی جو قومی سلامتی، مذہبی اور ثقافتی حساسیت کے خلاف مواد شیئر کرتے ہوں یا جعلی خبریں پھیلاتے ہوں۔
اگر پاکستانی اتھارٹی کی طرف سے کسی سوشل میڈیا کمپنی کو بتایا جائے گا کہ کوئی آن لائن مواد جعلی ہے تو وہ کمپنی اس مواد جیسا کے تصویر، ویڈیو وغیرہ کے ساتھ یہ نوٹ بھی لگائے گی۔
سوشل میڈیا کمپنیاں پاکستان کے تحقیقی اداروں کو مطلوبہ ڈیٹا اور معلومات جو ان کے پاس موجود ہوں گی فراہم کرنے کی پابند ہوں گی۔
نئے قواعد کے تحت اگر سوشل میڈیا کمپنیاں ان ذمہ داریوں کو ادا نہیں کریں گی تو نیشنل کوارڈینیٹر کی ہدایت پر انہیں پاکستان میں مکمل طور پر بلاک بھی کیا جا سکے گا۔
اس کے علاوہ اگر کوئی کمپنی ان میں سے کسی بھی ذمہ داری سے کوتاہی برتتی ہے تو نیشنل کوارڈینیٹر اس پر 50 کروڑ روپے تک جرمانہ عائد کر سکے گا۔
حکام وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مطابق یہ قواعد لاگو ہو چکے ہیں تاہم ابھی تک سوشل میڈیا کمپنیوں کے ردعمل کا انتظار ہے۔ ایک اعلیٰ افسر کے مطابق ’ ضروری نہیں کہ سوشل میڈیا کمپنیاں پاکستانی قواعد کے ساتھ اتفاق کریں کیونکہ کئی ممالک میں ٹوئٹر، یوٹیوب اور فیس بک نے مقامی حکومتوں کی طرف سے لگائی گئی پابندیوں کی مزاحمت بھی کی ہے۔‘
تاہم ان کا کہنا تھا کہ ’ پاکستان میں چونکہ سوشل میڈیا کے حوالے سے کوئی قواعد موجود نہ تھے اس لیے یہ بہت ضروری تھا کہ اس اہم مسئلے کی طرف توجہ دی جاتی اور ناقص ہی سہی کچھ قواعد بنا لیے جاتے۔‘
( بشکریہ : اردو نیوز )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

سوشل میڈیا قوانین
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleغیر قانونی فنڈنگ کیس: حافظ سعید کو 11 سال قید کی سزا
Next Article ہمیں صرف آنسو نہیں بہانے۔۔حامد میر
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

اینکر ریحان طارق کا 6 روزہ جسمانی ریمانڈ : مذہبی منافرت پھیلانے کا الزام

جولائی 9, 2026

صحافی کی گرفتاری اور رہائی : پاکستانی میڈیا کے لیے غیر ضروری خبر : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 28, 2026

صوبائی عصبیت قومی وحدت کے لیے خطرے کی گھنٹی : نوجوان مایوس کیوں ہیں ؟ شہزاد عمران خان کا تجزیہ

دسمبر 6, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • حضرت زکریا ملتانیؒ کا عرس او ر شاہ محمود قریشی کی رہائی کی اپیل : ظہور دھریجہ کا کالم جولائی 22, 2026
  • ایران پر مسلسل 11 ویں رات بھی حملے کیے: امریکی فوج کا دعویٰ جولائی 22, 2026
  • پیٹرول کی قیمت طے کرنے میں آئل کمپنیوں کا کیا کردار رہا ؟ ۔۔ برملا / نصرت جاوید کا کالم جولائی 22, 2026
  • ڈاکٹر وزیر آغا نقاد ،محقق ، شاعر ۔۔ ایک ہمہ جہت شخصیت : شاکر حسین شاکر کی یاد نگاری جولائی 21, 2026
  • میسی کا جادو نہ چلا : سپین دوسری بار فٹ بال کا عالمی چیمپئن بن گیا : ارجنٹینا کے کھلاڑیوں کا ’شرمناک رویہ، مکے بھی مارے جولائی 20, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.