Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, نومبر 25, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ریاض کی سب سے بلند عمارت پر حوثیوں کا حملہ : 11 افراد زخمی
  • ریاستی حصار میں ہوں، مجھے لاہور میں وکلا سے خطاب کرنے نہیں دیا گیا: مولانا فضل الرحمان
  • مہنگی بخشش کا طریقہ اور بونہافر کی کہانی : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • حسین نقی : آزادی صحافت اور انسانی حقوق کی توانا آواز خاموش ہو گئی
  • پاکستان میں نظام کیسے ’ری سیٹ‘ ہوسکتا ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ’ری سیٹ‘ کی بھول بھلیوں میں الجھائی گئی پاکستانی قوم : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • بلاول صاحب ! آئین کمزور کرکے پارلیمنٹ مضبوط کیسے ہوگی؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • نقشے سے باہر کا آدمی : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • نئے صوبے اور سندھ اسمبلی کا احترام : نصرت جاوید کا کالم
  • عمران خان کا ججوں کے نام خط اور حکومت کی سنگ دلی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » سانڈوں کی لڑائی سے بچنے کا زمانہ ۔۔ وسعت اللہ خان
لکھاری

سانڈوں کی لڑائی سے بچنے کا زمانہ ۔۔ وسعت اللہ خان

ایڈیٹرجنوری 7, 20202 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Trump and Iran Flag
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ایک امریکی محاورہ ہے ’’مسخرے کی حمایت کے عوض سرکس ہی ملے گا‘‘۔( سمجھ تو آپ گئے ہوں گے )
ایک عراقی کنٹریکٹر کی ایران نواز ملیشیا کے ہاتھوں ہلاکت کے بدلے امریکا نے ملیشیا کے ٹھکانوں پر بمباری کر کے پچیس چھاپہ مار ہلاک کر دیے۔اس کے ردِ عمل میں ایران نواز مظاہرین نے بغداد کے امریکی سفارت خانے پر ہلا بول دیا جس کا بدلہ لینے کے لیے ایک امریکی ڈرون نے بغداد ایئرپورٹ کے علاقے میں اس ایران نواز ملیشیا کے کمانڈر اور ان کے ہمراہی افسانوی شہرت یافتہ سرکردہ ایرانی میجر جنرل قاسم سلیمانی کو ہلاک کر دیا اور اس کے ردِ عمل میں ایران نے جوہری افزودگی کے معاہدے کو مکمل طور پر طاق پر رکھ دیا اور اب امریکا یا ایران کی جانب سے اگلی کارروائی یا کارروائیاں کیا ہوتی ہیں،اردگرد کے ممالک دم سادھے منتظر ہیں۔
پاکستان چونکہ بحران زدہ بدقسمت خطے سے جڑا ہوا ہے لہذا دفترِ خارجہ کے تازہ بیان میں پاکستانی پریشانی صاف پڑھی جا سکتی ہے۔یعنی پاکستان کسی کو اپنی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔امریکی وزیرِ خارجہ مائیک پومپیو کے ٹیلی فون کے بعد پاکستانی سپاہ سالار جنرل باجوہ نے بھی فریقین کو آپے سے باہر نہ ہونے کی تلقین کی ہے۔اس بحران سے چند دن پہلے سعودی وزیرِ خارجہ اور متحدہ عرب امارات کے ولی عہد یکے بعد دیگرے اسلام آباد کا ایک ایک دن کا دورہ کر چکے ہیں۔پاکستان کو کشمیر کے معاملے پر او آئی سی کے خصوصی اجلاس اور مزید عرب سرمایہ کاری کا لولی پاپ بھی پیش کیا جا چکا ہے۔
پاکستان نے چالیس برس پہلے افغان خانہ جنگی کے اژدھے سے مقابلے کے لیے مغربی و عرب امدادی ویکسین کو محفوظ سمجھنے کی جو غلطی کی اور اس کی قیمت جس طرح عرب و عجم کا اسٹرٹیجک فٹ بال گراؤنڈ بن کے ادا کی۔اس میچ کے دوران پھیلایا گیا کچرا پاکستان آج تک سمیٹ رہا ہے۔
اب اگر پاکستان کو ماضی کے ڈراؤنے خواب پھر سے ستا رہے ہیں تو یہ خوش آئند بات ہے۔ان ڈراؤنے خوابوں کا منطقی اعتبار سے تو مطلب یہی ہونا چاہیے کہ پاکستان بارِ دگر اسی سوراخ سے خود کو ڈسوانا نہیں چاہتا۔لیکن اس کے لیے جو حفاظتی حکمتِ عملی و بیدار مغزی درکار ہے کیا وہ پاکستان اختیار کر رہا ہے، کر پائے گا یا کرنا اس کے بس میں بھی ہے؟
ہم سب کو معلوم تو ہے پھر بھی ہم خود کو اب تک اس پر دل سے قائل کرنے کے لیے اجتماعی طور پر تیار نہیں کر پا رہے کہ آزاد و خود مختار خارجہ پالیسی کی ماں معاشی مضبوطی ہے۔ورنہ تو غریب کا غصہ یا خود پر اور گھر والوں پر نکلتا ہے یا پھر سر نیچا کر کے یا دیوار کی جانب چہرہ کر کے بربڑاتے ہوئے نکلتاہے۔معیشت کمزور ہو تو چار دیواری بھی اپنے معنی کھو دیتی ہے اور یہیں سے وہ محاورہ بنا ہے کہ غریب کی جورو سب کی بھابھی۔
غریب کے پاس سب سے بڑا قحط انتخاب کا ہوتا ہے۔کس کی مدد قبول کرے ، کس کی نہ کرے ، مدد کے ہمراہ آنے والی شرائط سے بچنے کے لیے کیا کرے اور مدد نہ قبول کرے تو اس کے اندرونی و بیرونی نتائج کا سامنا کیسے کرے۔
میری نسل اسکول کی معاشرتی علوم میں ہندوستان میں ایسٹ انڈیا کمپنی کے امدادی نظام ( سب سڈیری سسٹم ) کے بارے میں پڑھ چکی ہے۔ہوتا یہ تھا کہ جس ریاست پر کمپنی قبضہ کرنا چاہتی تھی اس ریاست کے تحفظ کے بہانے زبردستی اپنی ایک دیسی کمپنی یا بٹالین وہاں بھیج دیتی اور ایک عدد انگریز کارندہ کمپنی بہادر کے ریزیڈنٹ(مستقل مندوب) کی حیثیت سے راجہ یا نواب کے دربار میں بٹھا دیا جاتا۔بن بلائی فوجی بٹالین اور ریزیڈنٹ کے جملہ اخراجات سیکیورٹی کے خرچے کے نام پر ریاستی خزانے سے منہا کر لیے جاتے تھے۔ان اخراجات کا بل اکثر اتنا بھاری ہوتا کہ ریاست اس کی ادائیگی سے قاصر ہوتی۔
چنانچہ اس کے بدلے ریاست کا ایک ٹکڑا اور نواب یا راجہ کے کچھ اختیارات کمپنی بہادر کو مرحلہ وار رہن ہو جاتے اور چند ہی برس میں پوری ریاست عملاً کمپنی بہادر ہڑپ کر جاتی اور راجہ یا نواب نمائشی اختیارات کے ساتھ کمپنی کا وظیفہ خوار بن جاتا۔کمپنی اس راجہ یا نواب کے ورثاء میں سے کبھی ایک کا ساتھ دیتی کبھی دوسرے کا اور اس تیے پانچے میں ریاست ہی غائب ہو جاتی۔برٹش انڈیا اسی طرح بنایا گیا۔
آج کل کمپنی بہادر کی جگہ معاشی طور پر مستحکم اور پیسے و سرمایہ کاری کے بدلے اپنی خارجہ پالیسی ڈکٹیٹ کرانے والی ریاستوں نے لے لی ہے۔پہلے کی طرح ان ریاستوں کو نہ تو لمبی چوڑی فوج کی ضرورت ہے، نہ ہی بہت زیادہ آبادی درکار ہے اور نہ ہی لحیم شحیم جغرافیہ۔آج کل سب اجرت پر مل جاتا ہے۔
اس تناظر میں اگر آپ پاکستان کی خارجہ پالیسی اور اس کے ساتھ جڑی مجبوریوں کا تصور کریں تو کہانی ایک جملے میں سمجھ میں آ جائے گی۔پچاس کی دہائی سے آج تک یہ دینے والے ہاتھ کی نہیں لینے والے ہاتھ کی خارجہ پالیسی ہے۔اگر یہاں کے وسائل کو بھرپور اور منصفانہ انداز میں تعلیمی، صنعتی و زرعی ترقی کے لیے استعمال کیا جاتا اور زرِمبادلہ کے ذخائر بھلے زیادہ نہیں صرف ہماری اندرونی ضروریات کے حساب سے اپنے بل بوتے پر برقرار رہتے تو ہم بھلے علاقائی حالات پر اپنی مرضی کے مطابق اثرانداز نہ بھی ہو سکتے تب بھی اپنے آپ کو اس مشروط ادھاری صورتِ حال سے ضرور محفوظ رکھ سکتے تھے کہ جس کے عوض ہمیں ہر امیر دوست اور قرض دینے والے ادارے کو ہر بار ایک بوٹی کے عوض اپنے جغرافئے، وسائل، افرادی و عسکری قوت اور حمیت کا پورا پورا بکرا دینا پڑا۔
ایسے میں اس طرح کے بیانات کا کوئی مطلب نہیں ہے کہ ہم کسی کو اپنی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔جو یہ کام کریں گے کیا آپ سے اجازت لے کر کریں گے۔پہلے کبھی ایسا ہوا ہے جو اب ایسا ہو جائے گا۔ایسے ہر قومی بیانیے پر عمل کرانے کے لیے جتنی قوت اور عزم درکار ہوتا ہے۔ کیا وہ ہمارے پاس ہے ؟ اگر جواب اثبات میں ہے تو بہت اچھا ہے۔اگر جواب نفی ہے تو پھر اس وقت خود کو اسی طرح بچانے کی ضرورت ہے جس طرح آسٹریلیا کے جنگلوں میں لگی آگ سے تمام ذی روح بچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
خدا اس پورے خطے کو آسیب کے سائے سے جلد نکال لے تو اسی پر شکر بجا لائیے گا۔

( بشکریہ : روزنامہ ایکسپریس )

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

امریکا ایران
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسید مجاہد علی کا تجزیہ : کیا دنیا امریکہ کی غنڈہ گردی برداشت کرتی رہے گی ؟
Next Article پاکستان کے لئے ایک مشکل ترین دور ۔۔ نصرت جاوید
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

امریکی الیکشن نتائج نے ٹرمپ کو ’ لنگڑی بطخ ‘ بنا دیا : نصرت جاوید کا کالم

نومبر 4, 2026

اسرائیل کے ساتھ متحدہ عرب امارات کی گرم جوشی : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اکتوبر 3, 2026

مشہد احتجاج کیس: ایران میں دو افراد کو پھانسی دے دی گئی

ستمبر 30, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ریاض کی سب سے بلند عمارت پر حوثیوں کا حملہ : 11 افراد زخمی نومبر 25, 2026
  • ریاستی حصار میں ہوں، مجھے لاہور میں وکلا سے خطاب کرنے نہیں دیا گیا: مولانا فضل الرحمان نومبر 24, 2026
  • مہنگی بخشش کا طریقہ اور بونہافر کی کہانی : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم نومبر 22, 2026
  • حسین نقی : آزادی صحافت اور انسانی حقوق کی توانا آواز خاموش ہو گئی نومبر 22, 2026
  • پاکستان میں نظام کیسے ’ری سیٹ‘ ہوسکتا ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ نومبر 21, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.