Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, ستمبر 6, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • نئے صوبے ۔۔بسم اللہ اسلام آباد سے کریں : سہیل وڑائچ کا کالم
  • زیارت۔۔ مسلح جنگجوؤں کا فوجی قافلے پر حملہ 16 فوجی شہید : بی ایل اے اور ٹی ٹی میں تعلق پر سوالات
  • نثار کھوڑو کی تحریکِ التوا یا تحریکِ پیش بندی؟ : نصرت جاوید کا کالم
  • بلوچستان: ضلع کچھی میں مسلح افراد کا پولیس تھانے اور سرکاری دفاتر پر حملہ
  • صوبوں کی تقسیم اور ملک کا ’مفرور صدر‘ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دوسری دنیا کا قیام ممکن ہے : کمیونسٹ انٹرنیشنل کے یومِ تاسیس پر فہیم عامر کا خصوصی مضمون
  • پیٹرول تین اور ڈیزل ڈھائی روپے لیٹر مہنگا کر دیا گیا
  • پاکستان اور بھارت دیواریں گرائیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • سانحہ پمز ، ننھے فرشتے اور اجل کا فرشتہ : رضی الدین رضی کا کالم
  • منڈی بہاؤ الدین میں فائرنگ کے واقعے میں جماعت احمدیہ کا مقامی عہدیدار ہلاک
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » لاہور کا ’’تاریک‘‘جغرافیہ! ۔۔ عطا ء الحق قاسمی
عطاء الحق قاسمی

لاہور کا ’’تاریک‘‘جغرافیہ! ۔۔ عطا ء الحق قاسمی

ایڈیٹردسمبر 13, 20192 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
lahore
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

لاہور کے شادی گھر
یوں تو لاہور میں بہت سے شادی گھر ہیں تاہم اُن میں مشہور ترین ’’شادی گھر‘‘ لاہور کے فائیو اسٹار ہوٹل ہیں، دوپہر اور رات کے اوقات میں یہاں بہت رش ہوتا ہے، یہاں باراتیوں کے علاوہ بھی دوسرے لوگ زرق برق کپڑے پہنے آتے ہیں اور کھانا کھا کر چلے جاتے ہیں۔ لڑکے والے سمجھتے ہیں یہ لڑکی والوں کے مہمان تھے اور لڑکی والے انہیں باراتی سمجھ کر اُن کی آو بھگت کرتے ہیں۔ داتا دربار کے بعد یہ دوسری جگہ ہے جس کے لنگر سے روزانہ بیسیوں مسکین اپنے پیٹ کی آگ بجھاتے ہیں۔ اِن ’’شادی گھروں‘‘ میں ریستوران، ڈائننگ ہال اور رہائشی کمرے بھی ہیں جن کی وجہ سے یہ کہلاتے تو ہوٹل ہیں تاہم عملی طور پر بطور شادی گھر ہی استعمال ہوتے ہیں۔
فلم اسٹوڈیو
لاہور پاکستان کا ثقافتی مرکز ہے، یہاں کبھی بہت سے فلم اسٹوڈیو تھے جن میں بیک وقت ایک ہی فلم بنتی، اس فلم کی کاسٹ بھی عموماً تبدیل نہیں ہوتی تھی۔ دس پندرہ برس بعد ہیروئن بدل جاتی البتہ ہیرو ایک ہی رہتا جس کا نام نہیں لکھ رہا کہ وہ فوت ہو چکا ہے۔ یہ ہیرو ایک خوبرو ہیرو کا رول بھی ادا کرتا، کالج کے اسٹوڈنٹ اور ڈریکولا کا بھی۔ وہ یہ سبھی کردار بغیر کسی میک اَپ یا گیٹ اَپ کے کرتا اور ہر کردار میں سُپرہٹ جاتا، اس میں اس کا کوئی کمال نہیں البتہ اللہ تعالیٰ ناظرین کی آنکھوں پر پٹی باندھ دیتے ہیں، مسلسل نظر بندی کی وجہ سے یہ ناظرین سیاست میں بھی ہیرو اور ولن کے فرق کو بھول چکے ہیں۔
سیاسی رہنما
لاہور سیاست کا گڑھ ہے لیکن یہاں سیاستدان دوسرے صوبوں یا شہروں سے منگوائے جاتے تھے اور ان کی بہت آو بھگت کی جاتی۔ یہاں بہت عرصے سے کوئی مقامی سیاستدان پیدا نہیں ہوا تھا جو ماڑے موٹے سیاستدان تھے ان کا دائرہ اثر بھی لاہور کارپوریشن کی حدود تک تھا۔ لاہور نے بہت عرصے کے بعد ایک مقامی سیاستدان پیدا کیا جس کا نام نواز شریف ہے، جس کا دائرہ اثر چاروں صوبوں میں موجود ہے مگر یہ سیاستدان ان دنوں شدید علیل ہے اور اس بات پر پریشان بھی کہ آج کے ہر بلنڈر کا بوجھ بھی اس پر لاد دیا جاتا ہے۔
اخبارات
اخبارات کی تعداد اور اُن کی سرکولیشن کے لحاظ سے لاہور پاکستان کے تمام شہروں سے آگے ہے۔ لاہور سے جو اخبارات نکلتے ہیں اُن میں اہم سے اہم خبر کی سنگل کالمی پہلی سطر صفحہ اول اور باقی خبر بطور بقیہ شائع ہوتی ہے چنانچہ سمجھ دار قاری اصل خبر بقیہ والے حصے میں تلاش کرتا ہے۔ لاہور سے شائع ہونے والے اخباروں میں ریورس خبر بہت نکالی جاتی ہیں۔ ریورسوں کی تعداد اتنی زیادہ ہوتی ہے کہ کسی اخبار کو پیلی صحافت کا طعنہ دینا ممکن نہیں رہتا، اسے زیادہ سے زیادہ کالی صحافت کہا جا سکتا ہے۔ بعض اخباروں کی شہ سرخیاں کسی زمانے میں دمادم مست قلندر، جیڑا آ گیا میدان میں‘ ہے جمالو، اوئے تیری لاش نوں مچھیاں ای کھان گِیاں، قسم کی ہوتی تھیں۔ اب پولیس، کسٹم، ایف آئی اے، انکم ٹیکس، ایکسائز اور فضلِ ربی والے دوسرے محکموں کی طرح اخبار میں کام کرنے والوں کی تنخواہیں انتہائی کم ہیں جبکہ کچھ عرصے سے بلیک منی کو وائٹ کرنے کے لئے بھی اخبارات نکالے جارہے ہیں مگر کارکنوں کی تنخواہوں میں کوئی اضافہ نہیں ہوا۔
مذہبی جماعتیں
لاہور میں تمام مذہبی جماعتوں کے دفاتر موجود ہیں۔ اِن جماعتوں کا عہدیدار کوئی بھی باریش شخص ہو سکتا ہے۔ مذہبی جماعتیں لوگوں کی مذہبی تربیت کی طرف بہت توجہ دیتی ہیں چنانچہ مختلف اسٹیکرز چھپوا کر کاروں پر ان کے مالکوں سے پوچھے بغیر چسپاں کر دیئے جاتے ہیں، ان اسٹیکروں پر مختلف مذہبی نعرے درج ہوتے ہیں۔ دراصل ان اسٹیکروں سے اپنے اپنے فرقے کی تبلیغ کا فریضہ انجام دیا جاتا ہے۔ مذہبی جماعتیں مذہب کے فروغ کے علاوہ باقی تمام خدمات انجام دیتی ہیں۔
پبلشنگ کے ادارے
لاہور میں بےشمار پبلشنگ کے ادارے ہیں چنانچہ کوئی بھی معروف اور مقبول مصنف باآسانی اپنی کتاب شائع کرا سکتا ہے مگر چند پبلشر حضرات نے غیر معروف لکھنے والوں کے لئے بہت آسان طریقہ کار رکھا ہے۔ یعنی مصنف کتاب کی اشاعت کے تمام اخراجات پبلشر کو ادا کر دیتا ہے چنانچہ اس کی کتاب شائع ہو کر پبلشر کے گودام میں چلی جاتی ہے تاہم یہ پبلشر حضرات مصنف کو باقاعدہ رائلٹی بھی ادا کرتے ہیں جو مصنف کی کتابوں ہی کی صورت میں ہوتی ہے۔ (جاری ہے )

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

لاہور
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleبرطانوی عام انتخابات : وزیراعظم بورس جانسن کی کنزرویٹو پارٹی کواکثریت مل گئی
Next Article ایک تھا جلال ۔۔ خاور نعیم ہاشمی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ڈاکٹر فخر عباس ، مریم نواز اور لاہور سے محبت : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم

اگست 29, 2026

بہار گزشت : وجاہت مسعود کی جیون کہانی کا ایک باب

جولائی 25, 2026

اٹھو، اب ماٹی سے اٹھو، جاگو میرے لال ( جنگ کے گم نام ہیرو ) – وجاہت مسعود کا ناقابل اشاعت کالم

جولائی 25, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • نئے صوبے ۔۔بسم اللہ اسلام آباد سے کریں : سہیل وڑائچ کا کالم ستمبر 6, 2026
  • زیارت۔۔ مسلح جنگجوؤں کا فوجی قافلے پر حملہ 16 فوجی شہید : بی ایل اے اور ٹی ٹی میں تعلق پر سوالات ستمبر 5, 2026
  • نثار کھوڑو کی تحریکِ التوا یا تحریکِ پیش بندی؟ : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 5, 2026
  • بلوچستان: ضلع کچھی میں مسلح افراد کا پولیس تھانے اور سرکاری دفاتر پر حملہ ستمبر 5, 2026
  • صوبوں کی تقسیم اور ملک کا ’مفرور صدر‘ : سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 4, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.