Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, ستمبر 6, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • نئے صوبے ۔۔بسم اللہ اسلام آباد سے کریں : سہیل وڑائچ کا کالم
  • زیارت۔۔ مسلح جنگجوؤں کا فوجی قافلے پر حملہ 16 فوجی شہید : بی ایل اے اور ٹی ٹی میں تعلق پر سوالات
  • نثار کھوڑو کی تحریکِ التوا یا تحریکِ پیش بندی؟ : نصرت جاوید کا کالم
  • بلوچستان: ضلع کچھی میں مسلح افراد کا پولیس تھانے اور سرکاری دفاتر پر حملہ
  • صوبوں کی تقسیم اور ملک کا ’مفرور صدر‘ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دوسری دنیا کا قیام ممکن ہے : کمیونسٹ انٹرنیشنل کے یومِ تاسیس پر فہیم عامر کا خصوصی مضمون
  • پیٹرول تین اور ڈیزل ڈھائی روپے لیٹر مہنگا کر دیا گیا
  • پاکستان اور بھارت دیواریں گرائیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • سانحہ پمز ، ننھے فرشتے اور اجل کا فرشتہ : رضی الدین رضی کا کالم
  • منڈی بہاؤ الدین میں فائرنگ کے واقعے میں جماعت احمدیہ کا مقامی عہدیدار ہلاک
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » چوہدری برادران اور بیرونِ ملک پاکستانی سیاست!۔۔عطا ءالحق قاسمی
عطاء الحق قاسمی

چوہدری برادران اور بیرونِ ملک پاکستانی سیاست!۔۔عطا ءالحق قاسمی

ایڈیٹرنومبر 21, 20190 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

چوہدری برادران کی سیاست دشمنی کی نہیں، دوستی اور وضعداری کی ہے۔ نواز شریف سے انہیں بہت سے گلے شکوے ہیں لیکن میاں صاحب کی موجودہ تشویشناک علالت پر انہوں نے پچھلا کوئی بدلہ چکانے کے بجائے انسانیت کا ثبوت دیا اور انہیں علاج کیلئے باہر جانے کی حمایت کی۔ میاں صاحب کی جلاوطنی کے دوران حمزہ شہباز پاکستان ہی میں رہ گئے تھے مگر چوہدری برادران نے کوئی انتقامی کارروائی نہیں کی بلکہ میاں برادران کے ملازمین اور ان کے متعلقین کے ساتھ بھی وہی رویہ رکھا جو ایک صاحب ِ ظرف انسان کا ہونا چاہئے۔ چوہدری شجاعت حسین حالانکہ بیمار ہیں مگر ان کا سیاسی ذہن پوری طرح صحت مند ہے۔ اسی طرح چوہدری پرویز الٰہی نے سلیم صافی کو جو انٹرویو دیا اس میں بھی حلاوت تھی، حالانکہ وہ تھوڑے بہت غصیلے ہیں مگر وہ جانتے ہیں کہ ایک خاندان جو اس وقت پوری طرح زیر عتاب ہے اور اس خاندان کے سربراہ کی بیماری شوکت خانم کے ڈاکٹروں کے نزدیک بھی تشویشناک ہے انہوں نے زخموں پر نمک چھڑکنے کے بجائے ان پر مرہم رکھنے کی کوشش کی۔ شہباز شریف البتہ انہیں ایک آنکھ نہیں بھاتے اور اس کا اظہار انہوں نے اس انٹرویو میں بھی کیا۔
دوسری جانب تحریک انصاف کے لئے یہ بہترین موقع تھا کہ جب اس کے سربراہ نے ہر طرف سے میاں نواز شریف کی پ±راسرار بیماری کی تصدیق کر لی تھی، وہ اپنا پرانا انتقامی امیج تبدیل کر کے مسلم لیگیوں کے دل میں بھی اپنی جگہ بنا سکتے تھے مگر افسوس انہوں نے اس موقع پر بھی زہر بجھے تیر چلائے۔ میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ وزیر اعظم عمران خان کو کبھی اس ابتلا میں مبتلا نہ کرے اور وہ صحت مند رہتے ہوئے صحت مند سیاست کریں کہ اسی میں ان کا فائدہ ہے اور اسی میں ملک کی فلاح ہے۔ میاں صاحب کے لندن پہنچنے پر وزیر اعظم عمران خان کے حامیوں نے میاں صاحب کے گھر کے باہر ان کے خلاف نعرے لگائے حالانکہ کسی دشمن سے بھی اگر وہ بیمار ہو جائے تو اس سے حساب چکانے کے لئے اس کی علالت کے خاتمے کا انتظار کیا جاتا ہے۔ ایک اور بات جو میں محسوس کرتا ہوں وہ کسی ایک پارٹی کے حوالے سے نہیں بلکہ بیرونِ ملک پاکستان کی تمام سیاسی پارٹیوں کی شاخوں کے حوالے سے ہے۔ میرے خیال میں جو پاکستانی ترکِ وطن کر چکے ہیں اور اب انہوں نے اپنے نئے وطن سے وفاداری کا حلف اٹھا لیا ہے، انہیں کوئی حق نہیں پہنچتا کہ وہ کسی پاکستانی سیاسی رہنما کے لئے زندہ باد اور مردہ باد کے نعرے لگائیں کیونکہ اگر کوئی جماعت برسرِ اقتدار ہے، اس کی غلط معاشی پالیسیوں سے ان کو قطعاً کوئی نقصان نہیں پہنچے گا بلکہ ملک میں رہنے والے پاکستانی اس کی زد میں آئیں گے___ یورپ اور امریکہ میں رہنے والے پاکستانی وہاں کی نعمتوں اور راحتوں کا لطف اٹھاتے رہیں گے اور ہم جنہوں نے ہر طرح کے حالات میں ظالم نظام کے ساتھ جنگ یہیں رہ کر لڑنے کا فیصلہ کیا، ہمیں دکھ ہوتا ہے جب الٹا ہمیں طعنے دیئے جاتے ہیں۔ مجھے یہاں اقبال ساجد مرحوم کا ایک شعر یاد آ رہا ہے
جہاں بھونچال بنیادِ فصیل و در میں رہتے ہیں
ہمارا حوصلہ دیکھو، ہم ایسے گھر میں رہتے ہیں
تو میرے دوستو، تم دیارِ غیر میں رہتے ہوئے بھی پاکستان کی خدمت کر سکتے ہو (اور بہت سے معاملات میں ہمیشہ کرتے بھی ہو) تم پاکستان کی سیاسی جماعتوں کو دفع کرو، ان کے لیڈروں کو بھول جاﺅ، صرف پاکستان کا امیج بیرونِ ملک بہتر بنانے کی کوشش کرو۔ ہمارے خلاف نہایت گھٹیا پروپیگنڈہ انڈین لابی کر رہی ہے، انہیں اس کا منہ توڑ جواب دو۔ پاکستان میں ایسے اداروں کے قیام میں مدد دو جن اداروں سے تم وہاں فیض یاب ہو رہے ہو۔ پاکستان کے لئے لیڈروں کا انتخاب ہم خالص پاکستانیوں پر چھوڑ دو۔ ہم ان لیڈروں کو ہمیشہ اٹھا کر اقتدار سے باہر پھینک دیتے ہیں، جو ہمارے مفاد کے خلاف کام کرتے ہیں۔ میرے بہت پیارے بھائیو یہ کام تم نہیں کر سکتے کیونکہ بہت سے معاملات میں ہمارے اور تمہارے مفاد میں تضاد پایا جاتا ہے۔ آخر میں، میں پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں سے گزارش کروں گا کہ وہ بیرونِ ملک اپنی شاخیں ختم کر دیں کیونکہ انڈیا یہ کام بہت پہلے کر چکا ہے۔
(بشکریہ:روزنامہ جنگ)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Article”میں تمہیں بہت رلاﺅں گا“۔۔حامد میر
Next Article ہمارا کیا جاتا ہے۔۔خالدمسعودخان
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

نئے صوبے ۔۔بسم اللہ اسلام آباد سے کریں : سہیل وڑائچ کا کالم

ستمبر 6, 2026

زیارت۔۔ مسلح جنگجوؤں کا فوجی قافلے پر حملہ 16 فوجی شہید : بی ایل اے اور ٹی ٹی میں تعلق پر سوالات

ستمبر 5, 2026

نثار کھوڑو کی تحریکِ التوا یا تحریکِ پیش بندی؟ : نصرت جاوید کا کالم

ستمبر 5, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • نئے صوبے ۔۔بسم اللہ اسلام آباد سے کریں : سہیل وڑائچ کا کالم ستمبر 6, 2026
  • زیارت۔۔ مسلح جنگجوؤں کا فوجی قافلے پر حملہ 16 فوجی شہید : بی ایل اے اور ٹی ٹی میں تعلق پر سوالات ستمبر 5, 2026
  • نثار کھوڑو کی تحریکِ التوا یا تحریکِ پیش بندی؟ : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 5, 2026
  • بلوچستان: ضلع کچھی میں مسلح افراد کا پولیس تھانے اور سرکاری دفاتر پر حملہ ستمبر 5, 2026
  • صوبوں کی تقسیم اور ملک کا ’مفرور صدر‘ : سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 4, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.