Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, اکتوبر 24, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • فضول خرچ بیٹے کی تمثیل :زبانِ خلق / ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم
  • خیبر پختونخوا۔۔ پی ٹی آئی ارکان کو ’’ونڈر بوائے‘‘ کی تلاش : نصرت جاوید کا کالم
  • جوتے چومنے کی سزا جوتے چاٹ کر دینے کا حکم: مظفر گڑھ میں پنچایت کا فیصلہ ، چار افراد گرفتار
  • مولانا اور خان ۔۔ قربتوں اور دوریوں کی داستان : حامد میر کا کالم
  • سعودی عرب کے دمام ایئرپورٹ اور آرامکو آئل فیلڈ پر حملے 3 افراد ہلاک 10 زخمی
  • پولیس حراست میں ملزم کی ہلاکت قومی انحطاط کی علامت : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ملتان : یتیم بچےکو کارسےکچلنے والا ملزم تو قیر مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا۔
  • لنگوئسٹک سروے آف انڈیا کا ایک طائرانہ جائزہ اور لہندا پنجابی تنازعہ : زبان خلق / ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم
  • محترم عرفان صدیقی کی یاد میں : وجاہت مسعود کا کالم
  • جمہوریت کے ساتھ کھلواڑ میں سب ہم پیالہ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » تنازعہ کشمیراور شاہ محمود قریشی کی ناکام خارجہ پالیسی ۔۔ حیدرجاوید سید
تجزیے

تنازعہ کشمیراور شاہ محمود قریشی کی ناکام خارجہ پالیسی ۔۔ حیدرجاوید سید

ایڈیٹرستمبر 28, 20192 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ سربراہی اجلاس میں شرکت اور خطاب کے لیے وزیراعظم عمران خان پچھلے چند دنوں سے امریکہ میں ہیں صدر ٹرمپ سمیت درجنوں عالمی رہنماﺅں،امریکی تھنک ٹینک اور شخصیات سے ان کی ملاقاتیں ہو چکیں ۔ ان سطور کی اشاعت تک آپ تنازعہ کشمیر اور بھارت کی حالیہ کارروائی کے حوالے سے ان کا خطاب سُن پڑھ چکے ہوں گے ۔



صدر ٹرمپ سے ملاقات میں وزیراعظم نے امریکہ اور ایران کے درمیان ثالثی کروانے کی خواہش کا اظہار کیا ۔ٹرمپ کہتے ہیں مودی اور عمران دونوں نفیس آدمی ہیں اوراچھے دوست ہیں میں ان سے کہتا ہوں مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے مذاکرات کریں۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں صرف جناب اردوگان(ترکی کے صدر) نے کشمیر یوں پر توڑے جارہے مظالم کا دلگیر انداز میں ذکر کیا۔ایران کے روحانی پیشوا سید علی خامنہ ای ایک سے زیادہ بار کشمیریوں کے لئے محبت بھرے جذبات کا اظہار کرچکے لیکن ایرانی صدرحسن روحانی نے جنرل اسمبلی سے اپنے خطاب کے دوران کشمیریوں کا ذکر کرنے سے گریز کیا۔ تجزئیہ نگاروں کا خیال ہے کہ اس کی وجہ ایران اور سعودی عرب سے پاکستان کے تعلقات میں در آیا عدم توازن ہے۔



اس تجزئیہ کو اگر درست بھی مان لیا جائے تو ایرانی انقلاب کے قائد آیت اللہ سید روح اللہ خیمنیؒ کے اس فلسفلے کی نفی ہے کہ
”ایران ۔۔عالم کے مظلوموں کی بلا امتیاز مذہب وملت آواز ہے“۔
وزیراعظم نے دو دن قبل نیویارک میں کہا کہ دنیا کشمیر کے مسئلہ پر اس طرح کا ردعمل نہیں دے رہی جو اس کی ذمہ داری بنتا ہے۔سادہ الفاظ میں انہوں نے کہا۔
”دنیا نے مجھے مایوس کیا“۔
جمعرات کو امریکی ذرائع نے اس امر کی تصدیق کردی کہ“ایران امریکہ ثالثی کے لئے صدر ٹرمپ نے درخواست نہیں کی جبکہ پاکستانی وزیراعظم نے خود اس خواہش کا اظہار کیا تھا”
،کیا پاکستان واقعی اس پوزیشن میں ہے کہ ایران سعودیہ یا ایران امریکہ ثالثی کا فرض نبھا سکے؟۔مختصر جواب یہ ہے کہ
”جی بالکل نہیں“۔



5اگست کو بھارت نے اپنے ہی دستور کو روندتے ہوئے اپنے زیر قبضہ ریاست جموں وکشمیر کے تینوں حصوں وادی،جموں اور لداخ وغیرہ کو بھارتی یونین کا باقاعدہ حصہ بنالیا۔5اگست سے ہی بھارت کے زیر قبضہ کشمیر میں کرفیونافذہے۔
جموں میں جو ہندو اکثریت کی آبادی والاعلاقہ ہے صورتحال قدرے مختلف ہے مگر وادی اس وقت دنیا کی سب سے بڑی جیل کا منظر پیش کر رہی ہے۔ 9لاکھ سے زیادہ بھارتی فوج اپنے زیر قبضہ کشمیری علاقوں میں بد ترین مظالم ڈھانے میں مصروف ہے5ہزار سے زائد نوجوانوں کو ان کے گھروں سے گرفتار کر کے فوجی کیمپوں اور دور دراز کی بھارتی جیلوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔بچوں اور خواتین پر تشدد کے واقعات عام ہیں۔ کشمیری قیادت یہ الزام لگارہی ہے کہ فوجی وردیوں میں آر ایس ایس نامی ہندو انتہا پسند تنظیم کے غنڈے مقبوضہ وادی میں دندناتے پھرتے ہیں گھروں میں گھس کر خواتین اور بچوں پر تشددان کی توہین اور توڑ پھوڑ کے ذمہ دار یہی غنڈے ہیں جنہیں فوج تحفظ دے رہی ہے۔



ان سطور کے لکھے جانے تک کرفیو کو53دن ہو چکے ۔ان 53دنوں میں ہم عالمی ضمیر کو بیدار کرنے میں ناکام رہے۔اس ناکامی کے تجزیہ کی ضرورت ہے۔
بہت آسان الفاظ میں اگر یہ عرض کیا جائے کہ” نیویارک میں اقوام متحدہ کے عالمی اجتماع کے موقع پر کشمیریوں کا مقدمہ پیش کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کے کاندھوں پر ناکام خارجہ پالیسی کا بوجھ بھی ہے تو یہ کچھ غلط بھی نہیں ہوگا“۔
الفاظ چھاچبا کر بولنے اور دعوے کرتے چلے جانے والے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی پاکستانی تاریخ کے ناکام ترین وزیر خارجہ ہیں۔انہوں نے ہی وزیراعظم کو بتایا تھا کہ اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے ”انسانی حقوق کونسل“ میں مقبوضہ کشمیر کے مسئلہ پر پاکستان کو50سے زیادہ رکن ممالک کی حمایت حاصل ہے لیکن ہوا کیا قرارداد پیش کرنے کے لئے 16ارکان کی تائید بھی نہ مل پائی۔ اندریں حالات یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ کشمیر پالیسی پر ریویو کی ضرورت ہے وزیراعظم دورہ امریکہ کے بعد جب وطن واپس آئیں تو کسی تاخیر کے بغیر پارلیمان کا مشترکہ اجلاس بلوا کر نئے سرے سے کشمیر پالیسی پر غور وفکر کریں اور بدلتے ہوئے حالات کے مطابق حکمت عملی وضع کریں۔ اس پر دو آراءبالکل نہیں کہ جناب شاہ محمود قریشی عملی طور پر یہ ثابت کرچکے کہ وہ اس منصب کے اہل نہیں۔زیادہ مناسب یہ ہوگا کہ وہ وزارت خارجہ سے الگ ہو جائیں



تحریک انصاف کی حکومت کو کھلے دل سے تسلیم کرنا چاہیئے کہ وہ دنیا کو تصویر کا وہ رُخ دکھانے اور کشمیریوں کے لئے ہمدردی کے جذبات پیدا کرنے میں ناکام رہی۔
اس ناکامی کا مداوا کرنے کی ضرورت ہے اولین مرحلہ پر اپوزیشن سے اختلافات کو ایک طرف رکھتے ہوئے ایک ایسا فورم بنانے کی ضرورت ہے جس میں تجربہ کار پارلیمنٹرین شامل ہوں اور وہ دنیا بھر کے دارالحکومتوں میں جاکر مظلوم کشمیریوں کی توانا آواز بنیں۔
حکومت اگر یہ سمجھتی ہے کہ یہ کام پارلیمان کی کشمیر کمیٹی بہتر طور پر کرسکتی ہے تو پھر اس کمیٹی کی از سر نو تشکیل کی ضرورت ہے کیونکہ اب تک کی اس کی کارکردگی صفر جمع صفر سے زیادہ کچھ نہیں۔



اس امرکو نظر انداز کرنا از بس مشکل ہے کہ کشمیریوں کے حق میں عالمی طور پر جس پر جوش مہم کی ضرورت تھی اور ہے وہ پر جو ش مہم چلانے میں ہم ناکام رہے ہیں ۔وزیراعظم کا یہ کہنا کہ کشمیر کا مسئلہ پر دنیا نے مجھے مایوس کیا خود اس امر کی زندہ گواہی ہے۔
کیا ہم اس مایوسی پر غور کرنے کی زحمت کریں گے؟۔ یہ بھی عرض کردینا ضروری ہے کہ اگر کشمیر پر عالمی رائے عامہ بیدار کرنے کی مہم کے آغاز سے قبل اپنے داخلی تضادات کے خاتمے اور بلوچستان سمیت چند دیگر مسائل کے حل کے لیے راست اقدامات کر لیئے جائیں تو زیادہ بہتر اور توانا انداز میں ہم کشمیریوں کا موقف دنیا کے سامنے رکھتے ہوئے بھارت کے گھناﺅنے چہرے کو بے نقاب کر سکتے ہیں ۔ بھارت کے خلاف عالمی مہم شروع کرتے وقت ہمیں یہ نہیں بھولنا چاہیئے کہ بھارت سوا ارب سے زیادہ انسانون کی وہ منڈی ہے جسے دنیا یکسر نظرانداز نہیں کرسکتی اس لئے منظم اور بھرپورانداز میں عالمی برادری کی حکومتوں کے ساتھ انسان دوست تنظیموں کو ہم خیال بنانے کی ضرورت ہے۔
( بشکریہ : روزنامہ مشرق پشاور )

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

اقوام متحدہ شاہ محمود قریشی
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleتخلیق کار دھیلے کا، واہ واہ لاکھوں کی ۔۔ وسعت اللہ خان
Next Article دل پذیر تقریر اور کچھ غلط بیانیاں : اب کیا ہو گا ؟ ۔۔ سید مجاہد علی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

9 مئی کا بھوت : سید مجاہد علی کا تجزیہ

دسمبر 20, 2025

نو مئی کے ایک اور کیس میں شاہ محمود بری : یاسمین راشد ، محمود الرشید اور دیگر کو 10، 10 سال قید کی سزا

دسمبر 19, 2025

شاہ محمود قریشی ہسپتال سے ڈسچارج ، کوٹ لکھپت جیل منتقل کر دیا گیا

دسمبر 10, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • فضول خرچ بیٹے کی تمثیل :زبانِ خلق / ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم اکتوبر 23, 2026
  • خیبر پختونخوا۔۔ پی ٹی آئی ارکان کو ’’ونڈر بوائے‘‘ کی تلاش : نصرت جاوید کا کالم اکتوبر 23, 2026
  • جوتے چومنے کی سزا جوتے چاٹ کر دینے کا حکم: مظفر گڑھ میں پنچایت کا فیصلہ ، چار افراد گرفتار اکتوبر 23, 2026
  • مولانا اور خان ۔۔ قربتوں اور دوریوں کی داستان : حامد میر کا کالم اکتوبر 23, 2026
  • سعودی عرب کے دمام ایئرپورٹ اور آرامکو آئل فیلڈ پر حملے 3 افراد ہلاک 10 زخمی اکتوبر 22, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.