Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, ستمبر 9, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں
  • پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے لیٹر اضافہ : ڈیزل بھی مزید مہنگا
  • صحافی بلال غوری کا جسمانی ریمانڈ منظور : پیکا ایکٹ کے تحت گرفتاری ہوئی
  • پی آئی اے، بیجنگ اور شریکے : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • پی ٹی آئی پنجاب کے سابق صدر حماد اظہر ملتان سے گرفتار۔لاہور پولیس کے حوالے کر دیا گیا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » خوردنی تیل اور گھی کے 103برانڈز مضر صحت قرار، فروخت پر پابندی
اہم خبریں

خوردنی تیل اور گھی کے 103برانڈز مضر صحت قرار، فروخت پر پابندی

ایڈیٹرستمبر 24, 201914 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
cooking-oil
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

لاہور: پنجاب فوڈ اتھارٹی (پی ایف اے) نے ملک میں فروخت ہونے والے 103 خوردنی تیل اور بناسپتی گھی کے برانڈز کو انسانی صحت کے لیے مضر قرار دے دیا۔
اتھارٹی نے ان برانڈز کی پیداوار اور ڈسٹریبیوشن کو اس وقت تک روک دیا ہے جب تک یہ کمپنیز کھانے کے معیار پر پورا نہیں اترتیں، اس کے ساتھ ساتھ پی ایف اے نے مارکیٹ سے ان برانڈز کا 68 ہزار 120 کلو گھی اور تیل بھی ہٹا دیا۔
علاوہ ازیں صوبائی فوڈ ریگولیٹری ادارے کی جانب سے خوردنی تیل اور چربی کے نمونے لینے کی مہم 2019 کے نتائج کو جاری کردیا گیا، جس میں بتایا گیا کہ فوڈ سیفٹی ٹیمز نے لیبارٹری جائزے کے لیے صوبے بھر میں بلائنڈ سیمپلنگ کے طریقہ کار پر عمل کرتے ہوئے کمپنی کے نمائندوں کی موجودگی میں مارکیٹ سے کھانے پکانے کے تیل اور گھی کے 317 نمونے حاصل کیے۔


وہ برانڈز جو حفاظتی اور معیاری پیرامیٹرز پر پورا نہیں اترتے ان میں جیوبناسپتی، کسان بناسپتی گھی، پوٹوہار کوکنگ آئل، ستارہ کوکنگ آئل، قلعہ خیبر بناسپتی، کسان سپر کوکنگ آئل، ملتان بناسپتی، کمانڈر کوکنگ آئل، شافی ویجیٹیل گھی، برا خیبربناسپتی گھی، مثال بناسپتی، فاطمہ کوکنگ آئل، درہ خیبر بناسپتی، فوڈی سن فلاول کوکنگ آئل، سویرا کوکنگ آئل، سیزنز بناسپتی، پنجاب کوکنگ آئل، سیزنز کوکنگ آئل، پنجاب بناسپتی، دعوت کوکنگ آئل، ماسٹر پام اولین آئل، سن ڈروپ کوکنگ آئل، کیئر بناسپتی گھی، کیئر کوکنگ آئل، بیک مین فرائی او فرائنگ آئل، محبوب کوکنگ آئل، چاندی سونا بناسپتی، ایشیا بناسپتی، تحفظ بناسپتی، چاند بناسپتی (وی ٹی ایف)، ممتا بناسپتی (وی ٹی ایف)، حور کوکنگ آئل، جشن بناسپتی، منہا بناسپتی، نقاش بناسپتی، جیو بناسپتی، جیو کوہ نور بناسپتی، خوشبو بناسپتی، وطن کوکنگ آئل، ڈالڈہ فورٹیفائیڈ سن فلاور کوکنگ آئل، صوفی سن فلاور کوکنگ آئل، مومن کوکنگ آئل، مومن سن فلاور کوکنگ آئل، برکت بناسپتی، اریج پریمیئم کوکنگ آئل اور صادق کوکنگ آئل شامل ہیں۔


ان کے علاوہ ایوا پریمیئم کوالٹی وی ٹی ایف بناسپتی، مالٹا بناسپتی، سویا سپریم بناسپتی، برکت کوکنگ آئل، حفیظ بناسپتی، فواد بناسپتی، مان بناسپتی، انعام بناسپتی، آغاز بناسپتی، حیات پام اولین، توانائی پام اولین، گل بناسپتی، مجاہد کوکنگ آئل، مجاہد سویابین کوکنگ آئل، فاطمہ پام اولین آئل، زیتون ریفائنڈ پام اولین آئل، ممتاز کوکنگ آئل، مدنی کوکنگ آئل، اوکے کوکنگ آئل، ماہا بناسپتی، روحی بناسپتی، ملتان کنولا کوکنگ آئل، روحو کنولا کوکنگ آئل، اتحاد کنولا کوکنگ آئل، ایشیا پیور کوکنگ آئل، ایشیا پیور کنولا آئل ماز سپریم بناسپتی گھی، شہباز کوکنگ آئل، شمع بناسپتی، مولوی کوکنگ آئل، انداز بناسپتی، قادر بناسپتی، حفیظ کوکنگ آئل، گنج شکر کوکنگ آئل، شافی کوکنگ آئل، طیب کوکنگ آئل، راحت کوکنگ آئل، راحت بناسپتی، ایس بی گولڈ کنولا آئل، ایس بی گولڈ کوکنگ آئل، سدرا کوکنگ آئل، معاذ سپریم پکوان آئل، فوجی کوہ نور بناسپتی، شہروز بناسپتی، خوشی کوکنگ میڈیم، ماسٹر شیف کوکنگ آئل، اے سی پی فولڈ بناسپتی، اتحاد پام اولین کوکنگ آئل، تقویٰ کوکنگ آئل اور خالص کوکنگ آئل شامل ہیں۔
پی ایف اے کے ڈائریکٹر جنرل محمد عثمان کا کہنا تھا کہ نمونے حاصل کرنے کی مہم کا مقصد یہ تھا کہ اس میں مطلوبہ غذائیت کی موجودگی اور معیار کے بارے میں معلوم ہوسکے۔


انہوں نے کہا کہ لیبارٹری ٹیسٹ رپورٹ کے جائزے میں 56 نمونے معیار کی متعین مقدار جبکہ 47 حفاظت کے پیرامیٹرز پر پورا نہ اترسکے، اس کے علاوہ 211 برانڈز ایک نشان تک پائے گئے جبکہ 3 دیگر برانڈز غلط لیبل پر ناکام رہے۔
محمد عثمان کا کہنا تھا کہ اتھارٹی خوراک کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی اور اس پر پورا اترنے میں ناکام ہونے والے برانڈز مزید کسی حکم کے آنے تک معطل رہیں گے۔
ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی واضح کیا گیا کہ وہ لیبارٹری ٹیسٹ کے لیے مختلف برانڈز کے نمونے دوبارہ حاصل کریں گے۔
(بشکریہ: ڈان نیوز)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

خوردنی تیل مضر صحت گھی
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleتم تو چلے جاؤ گے ہمارا کیا ہوگا ؟۔۔وسعت اللہ خان
Next Article ’پاکستان اور انڈیا کشمیر پر اپنے اختلافات مل کر دور کریں‘ : ڈونلڈ ٹرمپ اور عمران خان میں ملاقات
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

نو لاکھ میٹرک ٹن سالانہ تیار ہونے والا قاتل گھی حکمرانوں کو نظر کیوں نہیں آتا ؟ شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ

فروری 1, 2026

مچھلی کھا کر دودھ پینے سے برص نہیں ہوتا یہ صرف مفروضہ ہے : طبی ماہرین

جنوری 8, 2023

خوردنی تیل مزید مہنگا ہونے کا امکان : ڈیوٹی عائد کر دی گئی

جون 22, 2022

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 9, 2026
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم ستمبر 8, 2026
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت ستمبر 8, 2026
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم ستمبر 8, 2026
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘ ستمبر 8, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.