Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, جولائی 25, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • حسن رضا گردیزی ۔سرائیکی اور انگریزی : رضی الدین رضی کا 1989 میں لکھا گیا مضمون
  • اٹھو، اب ماٹی سے اٹھو، جاگو میرے لال ( جنگ کے گم نام ہیرو ) – وجاہت مسعود کا ناقابل اشاعت کالم
  • آزاد کشمیر میں مخالفین کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں، اب اصل وارث آگئے ہیں، مریم نواز
  • ایران امریکہ جنگ میں پاکستان کی ’ریڈ لائنز‘ کیا ہیں؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ٹانک میں خود کش حملہ : 12 فوجی اہلکاروں سمیت 15 افراد لقمہ اجل
  • جنرل عامر رضا کو ترقی دے کر پاکستان کی نیشنل سٹریٹجک کمانڈ کا پہلا سربراہ مقرر کر دیا گیا
  • عوام کا میدانِ جنگ ، جہاں روز حملے ہوتے ہیں : شہزاد عمران خان کا کالم
  • مراکشی افسانہ، بچوں کا جلوس : مصنف ۔۔ محمد شکری / مترجم مبشر علی زیدی
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تازیانہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز بھی اضافہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»ایم ایم ادیب»طاہر القادری روحانی پیشوائی سے سیاسی پسپائی تک ۔۔ ایم ایم ادیب
ایم ایم ادیب

طاہر القادری روحانی پیشوائی سے سیاسی پسپائی تک ۔۔ ایم ایم ادیب

ایڈیٹرستمبر 18, 201916 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
tahirul qadri
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

نصف صدی پہلے وہ پنجاب کے ایک پیش پا افتادہ شہر جھنگ سے نکلا تھا ،درس نظامی مکمل کرکے اس نے اپنے والد کی دیرینہ خواہش پوری کر دی تھی ،اب اپنے خوابوں کی جوت جگائے ،یہ نگر نگر کی ریت چھاننے لگا،پھر ایک روز قسمت اچانک سے اس پر مہربان ہو گئی،لاہور شہر کے لوہے کے تاجر میاں محمد شریف نے اسے جائے پناہ دے دی،اس نے معمولی پڑھے لکھے تاجرکو اپنی قابلیت کا گرویدہ بنا لیا ِ،وہ اسے ماڈل ٹاﺅن میں اپنی نو تعمیر شدہ مسجد میں پیش امام کے طور پر لے
آئے ۔



زبان و بیان پر کچھ بہتر دسترس رکھنے کے باعث یہ ناں صرف بوڑھے مخیر تاجر بلکہ ان کے پورے خاندان کی آنکھوں کا تارہ بن گیا ،دنیا کی کونسی آسائش تھی جو اس متمول خاندان نے اسے مہیا نہ کی،یہاں تک کہ منہاج القرآن کے نام سے ایک معتبر ادارہ اسے بنا کر دیا،دولت کی ریل پیل ،عزت واحترام ،تزک و احتشام سب سے اس کا دامن بھر دیا ،آمر ضیا ءنے تاجر کے بیٹے کو پنجاب کا بینہ میں وزارت بخشی تو ٹی وی پر اس کا مستقل پروگرام رکھ دیا ،یوں دیکھتے ہی دیکھتے یہ شہرت کے آسمان کا تابندہ ستارہ بن گیا۔



اس میں شک نہیں کہ اللہ نے اسے بے پناہ صلاحیتوں سے مالا مال کیا تھا،مطالعہ کے شغف نے اس کی صلاحیتوں کو اورمہمیز لگائی،ایک خاص مسلک کا پیروکار ہونے کی وجہ سے اس نے اپنے مسلک کے ڈھیروں افراد اپنے گرد جمع کر لئے، اب اس نے اپنی شہرت اور حلقہ میں پسندیدگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ایک روحانی پیشوا کا سوانگ رچالیا،کرامات کی پٹاری سے روز ایک شعبدہ گھڑ کر سادہ لوح لوگوں کے مذہبی جذبات سے کھیلتا ،لوگوں کو اپنی شخصیت کے نت نئے رنگوں
سے آشنا کرتا،جہاز پر حجاز کا سفر کرتا تو ایک کی بجائے دو ٹکٹ لے کریہ باور کراتا کہ ” نبی ﷺ کی رفاقت میں سفر کرتا ہو ں اور دوسرا ٹکٹ آ پ ﷺ کے ایما پر خریدتا ہوں “اس نوع کے متعدد غیر مرئی واقعات اس نے اپن ذات سے جوڑ لئے اور کچھ مقدس خوابوں کی پوٹلیا ں ہمیشہ اپنی زنبیل میں رکھتا،کمزور عقائد کے لوگ جوق در جوق اس کے حلقہ ارادت میں شامل ہونے لگے،یہ اس کے مقدر کی یاوری کا سنہری دور تھا،جس نے اس کے اندر تکبر کی رمق پیدا کر دی ،اسی استکبار نے
ایک روز اسے اپنے محسنوں کے روبرو سیسہ پالائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑا کر دیا۔



اسے معلوم نہیں تھا عدالتیں پل بھر میں اس کے گھمنڈ کو خاک میں ملا دیں گی۔ شریف خاندان کو خاک چٹوانے کے زعم میں یہ خود ہی خاک چاٹنے پر مجبور ہوا ،مگر مذہبی انتہا پسند حلقوں میں اس نے اپنا جو قد کاٹھ بنا رکھا تھا اس پر آنچ کم ہی آئی،ادارہ منہاج القرآن وقت کے ساتھ ساتھ پھلتا پھولتا رہا ،جس نے اس کی شخصیت کو ایک نیا اعتبار بخشا،اب اس نے اپنے کام کی جہت تبدیل کی ،دیار نبیﷺ سے بشارت کی روشنی میں خوابوں کی نئی تعبیروں کے حصول کے لئے عوامی تحریک کے نام سے ایک سیاسی جماعت قائم کی ،یہ اس کا ایک نیا روپ تھا ،داعیءانقلاب کا روپ ،اس کے ساتھ ہی پیشین گوئیوں کا بھی ایک نیاسلسلہ شروع کیا،اپنے ہر طرز عمل کو نبی ﷺ کی ذات کی عطا کہہ کر پکارتا ،مگر وقت نے ثابت کیا کہ یہ سب ملمع سازیاں تھیں۔



انیس سو نوے کے انتخابات میں شکست کی ہزیمت نے اسے سیاست سے دست کش ہونے پر مجبور کر دیا ،اب اس نے تعلیمی میدان میں قسمت آزمائی کی ٹھانی اور پھر سے کچھ کامرانیاں اس کے دامن میں بھر گئیں ،مگر حصول اقتدار کی منہ زور خواہش ایک بار پھر اسے دشت سیاست میں لے آئی،آمر پرویز مشرف نے اس کے سر پر شفقت کا ہاتھ رکھ دیا اور یہ خوش فہمی کا شکار ہوگیا کہ ایوان اقتدار میں اس کی ضرورت حرف آخر ٹھہری ،کسی بھی لمحہءسعید میں خلعت شاہی اس پر سجا دی جائے گی ، قومی اسمبلی کی رکنیت کا چغہ اس کے تن پر کیا سجا کہ خوابوں کی لمبی رت ہی نے اسے اپنے حصار میں لے لیا مگر یہ کہ تمام خواب تو تعبیر بھی نہیں رکھتے۔
برا کیا ہے جو کسی نے یہ خواہش کی



طاہرالقادری ایک بار پھر نوشتہءقدرت کی دیوار میں اپنے خوابوں سمیت چن دیئے گئے،تا ہم انہیں دکھ سہنے کی عادت سی ہوگئی تھی ،سیاست کی بساط کا مہرہ بن کر چالیں چلنے اور مرنے مروانے کے شوق نے انہیں ایک نئی راہ سجھائی ،اپنے تعلیمی اداروں کے طلبا و طالبات اور مردو زن اساتذہ کو لے کر اسلام آبا پہنچے اور سر ما کی برف راتوں میں ٹھٹھرتی ماﺅں ، بہنوں اور بیٹیوں نے اپنے ننھے دودھ پیتے بچوں کے ساتھ کئی راتیں شہر اقتدار کی سڑکوں پر گزاریں ،ایک شخص کے اقتدار کی ہوس پوری کرنے کے لئے،مگر اقتدار کا کوئی در اس کے لئے وا نہ ہوا ،اور وہ ایک بار پھر سیاست سے دست برداری کا اعلان کرکے اپنی آرزوﺅں کا لاشہ اٹھائے ویٹیکن سٹی جا پدھارے۔پیچھے مڑ کر ہی نہ دیکھا ،کتنے گھروں کے چراغ گل ہوئے۔کتنے نوجوان ان کی خواہشات کی بھینٹ چڑھ کر اپاہج و معذور ہوئے،ماڈل ٹاﺅن میں شریف خاندان سے ٹکراﺅ کے نتیجے میں کتنی لاشیں گریں ،جن کا سراغ عمران حکومت لگا سکی ہے نہ کسی عدالت نے سوموٹو لیتے ہوئے کسی اجڑے ہوئے خاندان کو انصاف مہیا کیا۔



آج ایک بار پھر علامہ طاہر القادری نے سیاست سے ریٹائر منٹ کا اعلان کیا ہے ،مگر ہم کیسے مان لیں کہ صبح کا بھولاشام کو گھر نہیں آئے گا۔ گو علامہ صاحب نے اپنے سارے پتے ایک ایک کرکے گنوا دیئے ہیں مگر ہمیں امید ہے وہ ایک بار پھر سیاست کی بساط گھوڑا بننے کے لئے خود کو تیار کر لیں گے ،بھلے وہ کسی آمر کی بچھائی ہوئی بساط ہی کیوں نہ ہو۔۔۔!

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

طاہر القادری نواز شریف پرویز مشرف
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleحجاب اور لنڈے کے لبرلز ۔۔ عمار غضنفر
Next Article ستم گر محبوب۔۔فیض عام/سہیل وڑائچ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

امریکہ نے دھمکی دی بے نظیر اس کے باوجود مقتل کی طرف چل دیں : نصرت جاوید کا کالم

جنوری 13, 2026

بے نظیر کا مائینس ہونے سے انکار ان کے قتل کی وجہ بنا ؟ : حامد میر کا کالم

جنوری 12, 2026

نی مائے سانوں کھیڈن دے : وجاہت مسعود کا کالم

دسمبر 17, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • حسن رضا گردیزی ۔سرائیکی اور انگریزی : رضی الدین رضی کا 1989 میں لکھا گیا مضمون جولائی 25, 2026
  • اٹھو، اب ماٹی سے اٹھو، جاگو میرے لال ( جنگ کے گم نام ہیرو ) – وجاہت مسعود کا ناقابل اشاعت کالم جولائی 25, 2026
  • آزاد کشمیر میں مخالفین کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں، اب اصل وارث آگئے ہیں، مریم نواز جولائی 24, 2026
  • ایران امریکہ جنگ میں پاکستان کی ’ریڈ لائنز‘ کیا ہیں؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ جولائی 24, 2026
  • ٹانک میں خود کش حملہ : 12 فوجی اہلکاروں سمیت 15 افراد لقمہ اجل جولائی 24, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.