Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, نومبر 23, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • مہنگی بخشش کا طریقہ اور بونہافر کی کہانی : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • حسین نقی : آزادی صحافت اور انسانی حقوق کی توانا آواز خاموش ہو گئی
  • پاکستان میں نظام کیسے ’ری سیٹ‘ ہوسکتا ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ’ری سیٹ‘ کی بھول بھلیوں میں الجھائی گئی پاکستانی قوم : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • بلاول صاحب ! آئین کمزور کرکے پارلیمنٹ مضبوط کیسے ہوگی؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • نقشے سے باہر کا آدمی : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • نئے صوبے اور سندھ اسمبلی کا احترام : نصرت جاوید کا کالم
  • عمران خان کا ججوں کے نام خط اور حکومت کی سنگ دلی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پہاڑی پر مقیم معمر خاتون کا شہر منتقل ہونے سے انکار : بچوں نے 430 سیڑھیاں تعمیر کر دیں
  • سالک کا کون مالک؟ سہیل وڑائچ کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » سن تو سہی جہاں میں ہے تیرا فسانہ کیا۔۔کشور ناہید
لکھاری

سن تو سہی جہاں میں ہے تیرا فسانہ کیا۔۔کشور ناہید

ایڈیٹرجولائی 22, 20191 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
kishwar-naheed
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

پتا نہیں ہماری دوست شیریں مزاری کو اتنی ہمت کیسے ہوئی کہ اُنہوں نے کہہ دیا کہ پاکستان میں پورنوگرافک فلمنگ کی شرح سارے ملکوں سے زیادہ ہے ’’کیا نہ بیچو گے جو مل جائیں صنم پتھر کے‘‘، یہ وہ اعداد و شمار ہیں کہ جو اندازے کے مطابق ہیں۔ ابھی تک گھروں میں ایسی باتوں کو دبا دیا جاتا ہے۔ یہ وہ باتیں جو ظلم کی پاداش میں ظاہر ہو جاتی ہیں۔ ہر چند میڈیا میں تربیتی اشتہار آنے تو شروع ہوئے ہیں مگر یہ مسئلہ صرف لڑکیوں کا نہیں ہے۔ لڑکے بھی ان قبیح حرکتوں کا شکار ہوتے ہیں۔ جس میں مذہبی عبادت گاہوں کی بھی کوئی تخصیص نہیں ہے۔ تمام یورپ میں خاص کر پوپ نے بھی ایسی حرکات کی تکذیب کی ہے۔ دلی میں تو اکیلی خاتون ٹیکسی میں سفر کرتی ہوئی محفوظ نہیں ہے۔ وہ مسلم ممالک جہاں آج تک درجنوں بیویاں رکھنے کا اختیار، بادشاہوں اور شہزادوں نے خود اختیار کیا ہوا ہے وہاں بھی ذرا سی جنبش ہوئی ہے اور خواتین نے علیحدگی کا اعلان شروع کیا ہے۔ پاکستان میں تو کوئی خاتون خود اختیاری حاصل کرے تو کبھی کاری کر کے تو کبھی غیرت کے نام پر قتل کر کے جشن منایا جاتا ہے کہ عزت بچ گئی۔ یہ صورتحال اتنی بڑھی ہے کہ آج کل آٹھ اور دس بندوں کے خاندان کو کبھی قتل یا زندہ جلا دیا جاتا ہے۔ قانون حرکت میں ضرور آتا ہے مگر ایک آدھ دن کے لئے، سامنے تازہ واردات آجاتی ہے۔ اخلاقی انحطاط کے بعد یونیسکو کی اطلاعات کے مطابق 2030میں پاکستان میں چار میں سے ایک بچہ پھر بھی ناخواندہ رہے گا اور پھر اپنے ذاتی تجربے کے مطابق، پنشن زدہ لوگوں کے بہبود کے علاوہ دیگر سرٹیفکیٹ پر 20فیصد ٹیکس کٹے گا۔ ایک بے ہودہ محاورہ یاد آتا ہے کہ ’’گنجی کیا نہائے گی کیا نچوڑے گی‘‘ دنیا اور شریکوں سے پردہ رکھا ہوا تھا کہ ہم پنشن زدہ کسی نہ کسی طریقے سے ٹیکسوں کا بوجھ سہہ جائیں گے مگر کیسے اگر ملکی مصنوعات پہ 5فیصد درآمدی پر 20فیصد ہوتا تو پھر بھی صبر کر لیتے۔ یہ بھی سن رہے ہیں کہ کسی چیز پر ٹیکس نہیں بڑھایا صرف بجلی اور دیگر چیزوں کی قیمتوں میں رد و بدل کیا گیا ہے۔ میں نے اگر اکنامکس نہ پڑھی ہوتی، میں نے اگر دنیا بھر میں سفر کا ذائقہ نہ چکھا ہوتا، دنیا بھر میں ڈسٹ بن سے کھانے کی چیزیں نکالتے ہوئے اور اپنے ملک میں کاغذ چنتے بچے، عورتیں نہ دیکھے ہوتے، چرس پی کر دفتروں اور بلڈنگوں کے سامنے داڑھی بڑھے گندے کپڑوں میں بھیک مانگتے ہاتھ اور گود میں بچہ اٹھائے عورتیں نہ دیکھی ہوتیں تو یہ سارے ٹیکس مجھے کیا، ہماری پوری قوم کو روا تھے یہ آموں کی فصل ہے مگر 30روپے کلو آم ہم نہیں خرید سکتے، البتہ بڑے دکاندار جب صبح کو پھل سبزیاں سجائے ہوئے خراب مال پھینکتے ہیں تو سامنے حریص نظروں سے دیکھتے ہوئے بچے اور عورتیں وہ سڑا ہوا پھل لیکر بھی خوش ہوتے ہیں۔اب تو ٹوئٹر پر بھی کچھ صحافیوں کو لکھنے سے منع کردیا گیا ہے۔ یہ میں لکھ رہی ہوں، جانتے ہوئے کہ کوئی بھی مجھے گالی نما کوئی بھی بیان دے سکتا ہے مگر اس ماحول میں آپ مجھے جنونی، خر دماغ اور نجانے اور کیا کیا کہہ سکتے ہیں۔ کوئی مجھے یہ بھی کہہ سکتا ہے کہ اسے سیاست اور ہماری مشکلات کا اندازہ نہیں حالانکہ اسے سمجھ ہو تو اسے سمجھ آجائے کہ ہمیں کسی کی بات مان کر حکومت کرنا پڑ رہی ہے۔ بس چند ماہ دشوار ہیں پھر دیکھنا ہمارے جلوے۔ یہ ساری داستان لکھتے لکھتے، میں سیونگ سینٹر گئی میرے ہاتھوں میں طوطے ہوتے تو وہ یقیناً اُڑ جاتے کہ غریب بے چارے میری طرح کے بچت میں سے کچھ پیسے نکلوانے جائیں تو وہاں بھی ٹیکس کی کٹوتی حاضر ہے۔ میں جانتی ہوں کہ امریکہ کے ڈاکٹر کہتے ہیں کہ ہماری آدھی تنخواہ تو ٹیکسوں میں چلی جاتی ہے مگر انہیں سہولتیں بھی تو ملتی ہیں۔ ہائی اسکول تک مفت پڑھائی، علاج معالجہ مفت، ہماری حکومت بھی یہی کرے تو لوگ ٹیکس دینے سے کیوں بھاگیں؟
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleاپنی آنکھیں کھولیں!۔۔عطا ء الحق قاسمی
Next Article رسمی وزیر اعظم کی رونمائی اور آئی ایس پی آر کا ہدایت نامہ۔۔ سید مجاہد علی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

مہنگی بخشش کا طریقہ اور بونہافر کی کہانی : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم

نومبر 22, 2026

حسین نقی : آزادی صحافت اور انسانی حقوق کی توانا آواز خاموش ہو گئی

نومبر 22, 2026

پاکستان میں نظام کیسے ’ری سیٹ‘ ہوسکتا ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ

نومبر 21, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • مہنگی بخشش کا طریقہ اور بونہافر کی کہانی : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم نومبر 22, 2026
  • حسین نقی : آزادی صحافت اور انسانی حقوق کی توانا آواز خاموش ہو گئی نومبر 22, 2026
  • پاکستان میں نظام کیسے ’ری سیٹ‘ ہوسکتا ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ نومبر 21, 2026
  • ’ری سیٹ‘ کی بھول بھلیوں میں الجھائی گئی پاکستانی قوم : سید مجاہد علی کا تجزیہ نومبر 19, 2026
  • بلاول صاحب ! آئین کمزور کرکے پارلیمنٹ مضبوط کیسے ہوگی؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ نومبر 18, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.