Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, ستمبر 15, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • اجتماعی سلامتی: تصور سے عملی حکمتِ عملی تک! امریکہ، ایران جنگ کے تناظر میں ۔۔ ڈاکٹر سید علمدار حسین بخاری کا تجزیہ (2)
  • پیٹرول کی قیمت میں مزید پونے پانچ روپے کا اضافہ : ڈیزل بھی 6 روپے لیٹر مہنگا
  • عوام سے لیڈروں کی دور ی کسی طوفان کا پیش خیمہ بنے گی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • موٹر سائیکل ، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف
  • ایران، امریکہ جنگ کےشعلے : چین چَین کی بنسری کیوں بجا رہا ہے ۔۔۔ ڈاکٹر سید علمدار حسین بخاری کا تجزیہ (1)
  • اِس شہر کے کتنے روپ ہیں؟ ۔۔ یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • دنیا میں امریکہ کا متبادل موجود نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • نائن الیون کی 25 ویں برسی : امریکہ کٹہرے میں کھڑا ہے ۔۔ سید مجاہد علی کا کالم
  • رضا اللہ کی مزاحمت کے باوجود ایجبسٹن ٹیسٹ میں شکست: انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف کلین سویپ
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » الطاف حسین: ایک پپی اِدھر ایک پپی اُدھر ۔۔ وسعت اللہ خان
لکھاری

الطاف حسین: ایک پپی اِدھر ایک پپی اُدھر ۔۔ وسعت اللہ خان

ایڈیٹرجون 12, 20191 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
altaf hussain
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

کیا زمانہ تھا جب الطاف حسین کو پہلی بار منی لانڈرنگ کے شبہ میں سکاٹ لینڈ یارڈ کے دفتر میں سوال و جواب کے لیے طلب کیا گیا تو ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کو باقاعدہ فوری بیان جاری کرنا پڑا کہ یہ معمول کی کارروائی ہے۔ فکر کی کوئی بات نہیں۔ شہری اپنا کاروبار جاری رکھیں۔یہ اعلان اس لیے کرنا پڑا کہ چوتھائی صدی سے سندھ کے شہری علاقوں کے لوگ عادی ہو چکے تھے کہ ایک کونسلر یا سیکٹر انچارج یا رکنِ صوبائی اسمبلی کی گرفتاری کی بھی خبر آئے تو موٹر سائیکل سوار لڑکوں کی آمد کا انتظار کیے بغیر دوکانوں کے شٹر گرا کے تالا لگا دیں۔ایسا بھی ہوا کہ ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے عین دوپہر میں ’پرامن یومِ احتجاج‘ کی اپیل کی اور شہر آدھے گھنٹے میں یوں ہو گیا گویا کسی جادوئی ہاتھ نے منجمد کر دیا ہو اور پھر ایک گھنٹے بعد احتجاج کی اپیل واپس لی گئی تو مجسموں میں پھر سے حرکت پیدا ہو گئی اور نل بٹا سناٹا شاہراہوں پر دوبارہ ٹریفک جام ہو گیا۔



لندن سے الطاف حسین کی گرفتاری کی خبر آنے کے نصف گھنٹے بعد میں نے فلیٹ کی کھڑکی سے جھانکا۔ سب دوکانیں کھلی ہیں۔ مجھے لگا کہ شاید دکان داروں تک یہ خبر نہیں پہنچی۔ نیچے اتر کر عبداللہ بھائی پان والے سے کہا الطاف بھائی گرفتار ہو گئے۔پان پر کتھا لگانے اور دوسرے ہاتھ سے چائے سُڑکنے میں مصروف عبداللہ بھائی نے کہا ’معلوم ہے۔ چائے منگواؤں؟‘
ایک ’گاہک‘ بولا عمران کی قسمت اچھی ہے۔ قوم کل زرداری کی گرفتاری پر لگی پڑی تھی آج الطاف بھائی کی خبر میں مست ہے۔ بجٹ کا ڈنڈا کسی کو محسوس نہیں ہو گا۔
ایک اور نے لقمہ دیا ’انگریزوں کو الطاف بھائی کی تین سال پرانی تقریر اب جا کر سمجھ میں آئی ہے۔ گوروں کو بھی پتہ چل گیا کہ اب الطاف بھائی کسی کام کے نہیں اس لیے او ایل ایکس پر بیچ دو۔ دیکھ لینا اگر انہیں پاکستان کے حوالے بھی کر دیا تو سنگل خبر ہی چھپے گی۔‘
اب تو یہ بحث بھی نہیں ہوتی کہ الطاف حسین مولا جٹ ہیں کہ نوری نت۔
کل ہی کی تو بات ہے کہ اہلیانِ کراچی کو رابطہ کمیٹی کے ارکان چھوڑ علاقہ یونٹ اور سیکٹر انچارج کے نام تک ازبر تھے۔
کینٹ سٹیشن پر رکنے والی ہر ٹرین سے پہلی بار کراچی کے پلیٹ فارم پر قدم رکھنے والا ہولو خبطو پردیسی بھی جانتا تھا کہ نائن زیرو کا مطلب کیا ہے۔
پر آج یہ بتانا بھی دشوار ہے کہ مئیر کراچی وسیم اختر ایم کیو ایم بہادر آباد میں شامل ہیں کہ ایم کیو ایم پی آئی بی کالونی میں الطاف حسین جب تقریر کرتے تھے تو ہر ٹی وی چینل ان کا خطاب اعوذ باللہ سے لے کر خدا حافظ تک پورا پورا دکھاتا تھا۔
عزیز آباد کے ٹی گراؤنڈ میں ہزاروں کا سناٹے دار مجمع بھائی کے ٹیلی فونک خطاب میں سنائی دینے والی ایک ایک سانس سے جھول جاتا تھا۔ سب ایمان کی حد تک اس نعرے سے سرشار تھے ’ہمیں منزل نہیں رہنما چاہیے۔‘
ٹیلی فونک خطاب کے دوران سٹیج پر بیٹھی قیادت کو صرف دو جملے بولنے کی اجازت و عادت تھی۔ ہر جملے پر جی بھائی جی بھائی کہنا ہے اور جب الطاف بھائی ایک ہزار پانچ سو بیاسیویں بار استعفیٰ کا اعلان کریں تو پوری طاقت لگا کر کہنا ہے ’نہیں بھائی نہیں بھائی۔‘ کیونکہ بھائی ایک ایک کی آواز پہچانتے ہیں۔الطاف بھائی نے کراچی پر 1988 سے 22 اگست 2016 تک 28 برس شمالی کوریائی انداز کی حکمرانی کی، یکے بعد دیگرے دو نسلیں ان کی مٹھی میں بند رہیں۔
آٹھ برس ایم کیو ایم مشرف حکومت کی دامے درمے ڈارلنگ رہی۔
الطاف حسین چاہتے تو اس بے پناہ اختیار سے کراچی کو جنوبی ایشیا کا مثالیہ بنا سکتے تھے۔ خیر یہ مثالی شہر تو بن گیا مگر کوئی اس مثال کو دہرانا نہیں چاہتا۔
میں نے چند ہفتے قبل فیس بُک پر بھائی کے سولو خطاب کی جو ویڈیو دیکھی اس پر تب تک صرف 761 لائیکس پڑے ہوئے تھے۔ گویا میری نسل نے یہ بھی دیکھ لیا کہ اورنگ زیب از خود بہادر شاہ ظفر میں کیسے تبدیل ہوتا ہے۔

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

الطاف حسین
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleصحابہ کرام اور جنگ بدر کے حوالے سےنامناسب الفاظ ۔۔ صہیب اقبال رانا
Next Article سانحہ 12مئی کی انکوائری؟۔۔قلم کمان/حامد میر
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

لندن: بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کی طبیعت انتہائی ناساز، اتوار سے ہسپتال میں زیرِ علاج

فروری 5, 2026

الطاف حسین نے عمران فاروق کو قتل کرایا، مہاجروں کو جرائم پیشہ قائد ملا مصطفیٰ کمال

دسمبر 28, 2025

برطانیہ: ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین شدید بیمار : کارکنوں سے دعا کی اپیل

جولائی 12, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • اجتماعی سلامتی: تصور سے عملی حکمتِ عملی تک! امریکہ، ایران جنگ کے تناظر میں ۔۔ ڈاکٹر سید علمدار حسین بخاری کا تجزیہ (2) ستمبر 15, 2026
  • پیٹرول کی قیمت میں مزید پونے پانچ روپے کا اضافہ : ڈیزل بھی 6 روپے لیٹر مہنگا ستمبر 14, 2026
  • عوام سے لیڈروں کی دور ی کسی طوفان کا پیش خیمہ بنے گی : سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 14, 2026
  • موٹر سائیکل ، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف ستمبر 14, 2026
  • ایران، امریکہ جنگ کےشعلے : چین چَین کی بنسری کیوں بجا رہا ہے ۔۔۔ ڈاکٹر سید علمدار حسین بخاری کا تجزیہ (1) ستمبر 13, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.