Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » ٹھنڈا چولہا اورقصاص ۔۔ رزاق شاہد
افسانے

ٹھنڈا چولہا اورقصاص ۔۔ رزاق شاہد

ایڈیٹرجون 1, 20194 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
girl sketch
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

تیری یہ جرات،
تیری یہ مجال،
میری بیٹی کی پلیٹ سے بوٹی اٹھائے، ایما بیٹی پکڑنا اسے،
میں پلاس سے اس کے ناخن کھینچتی ہوں۔
جلدی سے آنٹی ریحانہ کو بلاؤ۔
اماں وہ تو نماز پڑھ رہی ہے۔
ریحانہ کی بچی نماز بعد میں پڑھ لینا ادھر آؤ جلدی سے۔

مجھے مارنے سے پہلے کچھ کھانے کو دو سارا دن کام کرتے کرتے اب جسم جواب دے رہا ہے۔

اچھا تو کھانے کو مانگتی ہے۔
دوں تجھے کھانا۔
یہ گملے کی مٹی کھاؤ۔۔ اس کا منہ کھولو یہ کیچڑ ڈال دو اس کے حرامی پیٹ میں۔۔ بھرتا ہی نہیں۔ میں بینک جا رہی ہوں اسے باندھ کر رکھنا اور آج سے گھر میں اعلان کر دو گھر کا ہر فرد آتے جاتے اس کے منہ پر تھوکے اور اسے دو تین تھپڑ مارے۔

اس گھر سے کبھی کبھی چیخنے کی آوازیں آتی ہیں کوئی گڑبڑ ہے۔
آپ ڈولفن فورس والے گشت پر ہوتے ہیں معلوم کریں کیا چکر ہے۔

ابے کون ہے تُو ۔۔ تیری کیا جرات۔۔۔ ہمیں اس طرح کے مشورے دینے کی۔۔ تجھے معلوم نہیں ہمارے وزیر داخلہ نے، جو ہماری پاک فوج کے ریٹائرڈ بریگیڈیئر اور آل رسول کے خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔۔ چادر اور چار دیواری کے تحفظ کیلئے کیا احکامات جاری کئے ہیں ؟ ان کا فرمان ہے کچھ بھی ہو جائے کسی کے گھر میں داخل نہیں ہونا۔ گھروں میں پاک دامن بیبیاں رہتی ہیں. اور ہم نے چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال نہیں ہونے دینا۔ کبھی کبھی گھروں سے کمی کمین نوکروں کی آوازیں آتی رہتی ہیں کیوں کہ بھوکے ننگے نوکر چوریاں کرتے ہیں اور اگر مالک انہیں ڈانٹ دیتے ہیں تو کیا ہوا۔۔۔ مالک آقا ہوتا ہے۔۔۔ آقا کو ڈانٹ ڈپٹ کا حق حاصل ہے۔

آپ کا فرمان سر آنکھوں پر۔۔ لیکن میری بیٹی نے خود اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے اس گھر کی عورتوں نے ایک نوکرانی کو باندھا ہوا ہے اور روزانہ اسے مارتے ہیں اور اپنے کتوں اور پرندوں کا بچا کچا کھانا اسے دیتی ہیں اور وہ بھوک کی وجہ سے مرنے کے قریب ہے۔۔
اچھا آپ کو کس نے مخبر مقرر کیا ہے؟
یہ ایک عزت دار بینک آفیسر کا گھر ہے اب مزید ٹر ٹر بند کرو ہماری افطاری کا وقت ہو رہا ہے۔



امی!
اتنا نہ مارو اسے۔۔ مار کھاتے ۔۔ بھوک پیاس برداشت کرتے اب تو آٹھ مہینے ہو گئے ہیں۔ یہ ایک دو تین دن میں خود بخود مر جائے گی۔ جان تو چھوٹے گی۔۔ حرامی نسل نے پلیٹ سے بوٹی اٹھانے کی جرات کیسے کی۔۔۔ اسے معلوم تو ہو کہ مالک کے کھانے کو کیسے ہاتھ لگایا جاتا ہے۔

اماں اُس دن تو میں نے کھانا کھا لیا تھا اور اسے برتن دھونے کے لئے دئیے تھے ایک آدھ نوالہ کا سالن پڑا ہو گا شاید اسی سے اس نے کھانے کی کوشش کی ہو گی۔۔۔
اب تو یہ بے حس ہو گئی ہے شاید۔۔ چلو آخری وار زور سے کرو اور ختم کردو اور گٹر میں ڈال دو۔ چلو جاؤ ابا سے کہو اس حرام زادی کے باپ کو اطلاع کرے کہ تمہاری بیٹی ہماری چوری کر کے بھاگ گئی ہے۔۔

ارے یہ کیا تم لوگ اتنا جلدی جیل سے چھوٹ کر آ گئے کمال ہے کیسے ہوا یہ سب؟
یہ تو چند میڈیا والوں نے گڑ بڑ کر دی ورنہ کسی کو پتا بھی نہیں چلتا.
بس ایما کا ابا دو غنڈوں کے ساتھ اس کے والدین سے ملا اور کہا شریعت محمدی کے مطابق قصاص لے لو۔۔۔ وہ ٹال مٹول کرنے لگا۔۔۔تو ہمارے بندوں نے پستول نکال لئے۔۔۔
پھر کیا ہوا ؟
یہ کمزور بندوق کے آگے کہاں ٹھہر سکتے ہیں۔۔۔ دوسرا یہ کہ ایک طرف ٹھنڈا چولہا اور دوسری طرف پانچ لاکھ۔۔۔ پانچ لاکھ کی گرمی نے ایمان و جذ بوں کو پگھلا دیا۔۔۔ اس نے پانچ لاکھ کے نئے نوٹ اٹھا لئے۔۔ پھر اس نے عدالت میں بیان دیا کہ میں نے اللہ کے واسطے اپنی بیٹی کا قتل معاف کیا۔۔ اور بس ہم باہر۔۔۔ رب کے بتائے گئے قانونِ قصاص کا بول بالا ہوا اور مدعی بھی مطمئن۔۔
اری ہم تو اسی خوشی میں کل عمرے پہ جا رہے ہیں شکرانہ ادا کرنے.

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

قصاص
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleمکمل لوگوں کی ادھوری کہانیاں ۔۔ شاکر حسین شاکر
Next Article کیا پارٹی ان کے حوالے کر دیں جو کونسلر بھی نہیں رہے: فواد چوہدری برس پڑے
ایڈیٹر
  • Website

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 10, 2026
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا ستمبر 10, 2026
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا ستمبر 10, 2026
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم ستمبر 10, 2026
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم ستمبر 9, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.