Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, ستمبر 22, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • کریک ڈاؤن اور احتجاج روکنے کے بعد کیا ہو گا ؟ : سید مجاہدعلی کا تجزیہ
  • نازیہ حسن کے سابق شوہر اشتیاق بیگ کی کرن خان کے ساتھ تیسری شادی
  • دنیا بھر کی فضائی حدود ایرانی جہازوں کے لیے بند :امریکا نے ایرانی وفد کو ویزا دینے سے بھی انکار کر دیا
  • پیٹرول کی قیمت میں مزید 4 روپے 61 پیسے کا اضافہ : 393 روپے 75 پیسے لیٹر ہو گیا
  • دَرِ نجات: بارہ مصالحوں کی چاٹ ۔ یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم
  • الفاظ مقدس اور اعمال کھوکھلے ، سرزمینِ نور کے نورآباد کی کہانی : شہزاد عمران خان کا کالم
  • اسلام آباد : سکیورٹی اجلاس خود سکیورٹی خدشات کی نذر ۔۔ انٹرنیشنل کانفرنس ملتوی کر دی گئی
  • ہم جنس پرستی کی بنیاد پر پناہ لینے والوں میں پاکستانی سرِ فہرست : لندن سے ایک خط / فیضان عارف کا کالم
  • پردے کے پیچھے طمانچے : آمنہ مفتی کا کالم
  • مصنوعی ذہانت سے ایک مکالمہ : ڈاکٹر علی شاذف باقری کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » جنسی غلامی کا عالمی منظرنامہ۔۔کشور ناہید
لکھاری

جنسی غلامی کا عالمی منظرنامہ۔۔کشور ناہید

ایڈیٹرمئی 31, 20192 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
kishwar-naheed
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

جب چینیوں نے اپنی ایسٹ انڈیا کمپنی کھولی تو ہماری خوش فہم قوم نے علامہ اقبال کے مصرعے کو سچ سمجھا کہ ’’گراں خواب چینی سنبھلنے لگے‘‘۔ ہم نے یہ بھی سوچا کہ جس ملک کے لوگ ماؤزے تنگ کے جاتے ہی کولا پی اور شنگھائی کو شکاگو سے زیادہ ترقی یافتہ شہر بناسکتے ہیں تو وہ ہماری ترقی میں حصہ ڈالیں گے، سو قوم نے یہ کڑوی گولی اس طرح قبول کی کہ مغلوں کی عیاشیوں کے بعد انگریز نے آکر کم از کم کالج اور یونیورسٹیاں بنانا شروع کیں تو دیوار چین والے لوگ، ہم جیسی کام نہ کرنے کی خواہش بے پناہ رکھنے والی قوم کو چینی کھانے کے شوق کو تیز کرنے کے بجائے کم از کم کمرے سے نکلتے ہوئے لائٹ بند کرنا تو سکھادیں گے۔ مگر وہ تو ہم سے ہی وہ سب برائیاں سیکھنے میں مشاق ہو گئے کہ جس کو بیان کرتے ہوئے عذر کا وہ زمانہ یاد آگیا، جب لکھنو کے کوٹھوں کی شہزادیاں نیپال میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئی تھیں۔ ہم انڈیا، پاکستان اور سری لنکا والے، مشرق وسطیٰ میں عورتوں کی تجارت کرکے، بڑے بڑے محل بنا چکے تھے اور اب ہاتھ میں تسبیح تھی کہ چینی ہم سے بھی دس قدم آگے نکل گئے اور غریب پاکستانی معصوم لڑکیوں کو شادی کے بہانے اسمگل کرنا اور کوٹھے کھلوانا شروع کردیئے۔ جہاں تک پاکستانیوں کے اس ذلیل کام میں شریک ہونے کا تعلق ہے تو ہم تو حج پر جاتے ہوئے بھی آئس ڈرگز اسمگل کرنے میں عار محسوس نہیں کرتے، آپ کو یاد دلائوں کہ سوویت یونین کے ٹوٹ جانے کے بعد وسط ایشیائی مسلم ریاستوں کی عورتوں کی اسمگلنگ، خریدوفروخت میں بھی ہم سب سے آگے تھے۔ ان دنوں کراچی اور لاہور کے ہوٹلوں میں کسی شریف شخص کو ٹھہرنے کی گنجائش نہیں ملتی تھی۔ کمال تو یہ ہے کہ وہ چینی، پاکستانی لڑکی سے باقاعدہ شادی کرنے کے لئے بظاہر مسلمان بھی ہو جاتا ہے۔ گلے میں گیندے کے پھول پہنے مسکراتا رہتا۔ ہمارے معصوم اور غریب ماں باپ کو تو لڑکی کی شادی کی فکر اسی لمحے سے شروع ہوجاتی ہے جب لڑکی ذرا سا قد نکالتی ہے اور ماں ڈانٹ کر کہتی ’’دوپٹہ صحیح سے لو‘‘ پھر یہ موقع تو کمال جنت کا تھا کہ رشتے کرانے والے پاکستانیوں نے شرافت دکھاتے ہوئے ڈرامائی فقرہ بولا ’’یہ بہت پیسےوالے ہیں، انہیں جہیز وغیرہ کچھ نہیں چاہئے‘‘۔ معصوم ماں باپ تو اور بھی خوش ہو گئے کہ ایک تو بیٹی دوسرے ملک جارہی ہے اور یہ لوگ تو اتنے شریف ہیں کہ اپنے پاس سے پچاس ہزار روپے بھی دیکر جارہے ہیں۔
ڈرامے کا دوسرا سین اس وقت شروع ہوا جب چند لڑکیوں نے پاکستان کے سفارت خانے اور پولیس دونوں سے کسی طرح چھپ کر رابطہ کیا، کوئی ان کو تالے میں بند کرکے چلا جاتا تھا، کوئی کوٹھا گیری کروانا شروع کردیتا تھا اور پھر یہ ڈرامہ بقول رسا چغتائی ’’ایک کھلا، ایسا کھلا‘‘۔
حال ویسے برطانیہ کیا امریکہ اور یورپی ممالک میں پلی ہوئی بیٹیوں کے ساتھ، خاندان والے یا تو اسے پاکستان بھیج دیتے اور کوئی کم پڑھا لکھا لڑکا مل جائے تو شادی کرکے، لڑکے کو وہیں بلا لیتے ہیں۔ ان آزاد آبادیوں میں جا کر وہ لڑکا نوکری سے زیادہ فیشن سیکھتا، پب میں جانے کا شوق پورا کرتا ہے اور اگر لڑکی اس کو کام کرنے کا کہے تو الٹا مارپیٹ کا ڈرامہ شروع ہوجاتا تھا اور ہے۔ اس لئے ہر ملک میں یوں ستائی ہوئی لڑکیوں کے لئے پناہ گاہیں بنائی گئی ہیں۔ ہمارے لکھنے والے ساقی فاروقی، بیپی سڈوا، عمر حنیف، کاملہ شمسی اور دیگر انگریزی میں لکھنے والوں نے ان اذیتوں کو رقم کیا ہے۔ اس سلسلے میں ہم اکیلے نہیں۔ جنسی غلامی جتنی افریقہ کے ممالک میں ہے، اتنی ہمارے یہاں کم تو نہیں مگر ایک بات ہے ہماری لڑکیاں میڈیا اور سوشل میڈیا، ٹی وی کے ڈرامے دیکھ کر ذرا باشعور ہوگئی ہیں۔ جب سامنے اذیت ہو تو کبھی چالاکی اور کبھی قانونی جنگ اور سفارت خانے کے ذریعے اس قید سے نکلنے کی کوشش کرتی ہیں۔ افریقی ممالک میں تو چینی غلامی کو ایک طرح قانونی حیثیت حاصل ہے۔ لڑکا، لڑکی کو چھوڑتے ہوئے ایک فہرست پکڑا دیتا ہے کہ میں نے تمہارے اوپر اتنی رقم خرچ کی ہے۔ اب چاہے کوٹھے پر بیٹھ یا کسی اور کی غلامی کرو، مجھے یہ رقم واپس چاہئے۔
ابھی رپورٹ ہوا ہے کہ امریکی فوج میں شامل خواتین کو بھی جنسی ہراسانی کا سامنا ہوتا ہے، ابھی وہاں ہمارے ملک کی طرح خواتین عدالتوں کی سمت کم ہی جاتی ہیں مگر یہ ہولناک خبریں عالمی سطح پر اجاگر ہو رہی ہیں۔
اب آجائیں پاکستان میں روحانیت کے نام پہ، بڑے سیاستدان ہوں کہ ان کی پیری بھی خوب چلتی ہے۔ جس دن عرس ہوتا ہے، لوگ اجناس کی بوریاں، جانوروں کے ریوڑ چڑھاوا بنا کر دیتے ہیں۔ گھر میں کھانے کو کچھ نہ رہے، چڑھاوا مزار پر ضرور چڑھتا ہے۔ لوگ بابا دھنکا سے لیکر کوہالہ کی مشکل ترین پہاڑی پر چڑھ کر دم کیا ہوا پانی پینے اور مرض ختم کرانے کے لئے جاتے ہیں۔ غالب تو حیران ہوکر جگر پیٹنے کا کہہ دیتے تھے۔ ہم کیا کہیں۔
(بشکریہ:روزنامہ جنگ)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleکیسے بے غرض دوست ہیں میرے!۔۔عطا ء الحق قاسمی
Next Article اعتراض بھی نہیں کرسکتے!۔۔رؤف کلاسرا
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

کریک ڈاؤن اور احتجاج روکنے کے بعد کیا ہو گا ؟ : سید مجاہدعلی کا تجزیہ

ستمبر 22, 2026

نازیہ حسن کے سابق شوہر اشتیاق بیگ کی کرن خان کے ساتھ تیسری شادی

ستمبر 22, 2026

دنیا بھر کی فضائی حدود ایرانی جہازوں کے لیے بند :امریکا نے ایرانی وفد کو ویزا دینے سے بھی انکار کر دیا

ستمبر 22, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • کریک ڈاؤن اور احتجاج روکنے کے بعد کیا ہو گا ؟ : سید مجاہدعلی کا تجزیہ ستمبر 22, 2026
  • نازیہ حسن کے سابق شوہر اشتیاق بیگ کی کرن خان کے ساتھ تیسری شادی ستمبر 22, 2026
  • دنیا بھر کی فضائی حدود ایرانی جہازوں کے لیے بند :امریکا نے ایرانی وفد کو ویزا دینے سے بھی انکار کر دیا ستمبر 22, 2026
  • پیٹرول کی قیمت میں مزید 4 روپے 61 پیسے کا اضافہ : 393 روپے 75 پیسے لیٹر ہو گیا ستمبر 22, 2026
  • دَرِ نجات: بارہ مصالحوں کی چاٹ ۔ یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم ستمبر 21, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.