Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, ستمبر 24, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • فرمانبردار شاہ کی کایا کلپ : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • محلاتی سازشیں ، جماعتِ اسلامی اور بھٹو کے حامی طلبہ پر فائرنگ : نصرت جاوید کا کالم
  • مسلم لیگ (ن) کی ’ تنہا پرواز‘ : مظہر عباس کا کالم
  • جنید حفیظ کیس کی چھے برس بعد پہلی باقاعدہ سماعت: جنید ’پُرامید مگر تنہا ہیں‘ : اہل خانہ
  • امن کے پلیٹ فارم سے ایران کو نیست و نابود کرنے کی دھمکی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • کریک ڈاؤن اور احتجاج روکنے کے بعد کیا ہو گا ؟ : سید مجاہدعلی کا تجزیہ
  • نازیہ حسن کے سابق شوہر اشتیاق بیگ کی کرن خان کے ساتھ تیسری شادی
  • دنیا بھر کی فضائی حدود ایرانی جہازوں کے لیے بند :امریکا نے ایرانی وفد کو ویزا دینے سے بھی انکار کر دیا
  • پیٹرول کی قیمت میں مزید 4 روپے 61 پیسے کا اضافہ : 393 روپے 75 پیسے لیٹر ہو گیا
  • دَرِ نجات: بارہ مصالحوں کی چاٹ ۔ یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » چیئرمین نیب اور آڈیو وڈیو کی تیرتی لاش ۔۔ وسعت اللہ خان
لکھاری

چیئرمین نیب اور آڈیو وڈیو کی تیرتی لاش ۔۔ وسعت اللہ خان

ایڈیٹرمئی 27, 20192 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
co,umn of wusaat ullah on girdopesh
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

گذشتہ ہفتے اچانک ایک پاکستانی چینل ( ٹی وی ون ) پر چیرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال اور ایک خاتون کے درمیان حساس و طرح دار گفتگو کا ایک آڈیو اور وڈیو کلپ نشر ہوا اور پھر اچانک اس سے لاتعلقی اختیار کر کے چینل نے معذرت کر لی۔ مگر سوشل میڈیا اور سیاسی حلقوں کو بہرحال مصالحہ ہاتھ آ گیا۔ رسیلے مواد کی میمز بننی شروع ہوئیں، انکوائری کے مطالبے ہونے لگے، چیرمین نیب کے استعفی کا مطالبہ سامنے آ گیا۔کئی اسے چیرمین نیب اور ایک خاتون کا ذاتی معاملہ قرار دینے لگے۔ کئی نے دلیل دی کہ چونکہ نیب ایک حساس ادارہ اور کرپشن کا سراغ لگا کر سزا دلوانے کا ذمہ دار ہے لہذا چیئرمین سے لے کر نچلے درجے تک تمام نیب افسران کا اخلاقی معیار عام لوگوں سے بلند ہونا ان ذمہ داریوں کا ناگزیر تقاضا ہے تاکہ نیب کا چہرہ بے داغ رہے۔

ویڈیو سکینڈل: ’یہ چیئرمین نیب کے خلاف پراپیگنڈا ہے‘

میں یہ ماننا چاہتا ہوں کہ یہ ایک مرد اور خاتون کا ذاتی معاملہ ہے جس میں کسی تیسرے کو ٹانگ نہیں اڑانا چاہئے۔ مگر ماننے میں واحد رکاوٹ یہ ہے کہ اس آڈیو اور وڈیو کی مرکزی کردار طیبہ گل اس سال سولہ جنوری سے دو مئی تک نیب کی حراست میں رہ چکی ہیں اور فی الوقت ضمانت پر ہیں۔ طیبہ کے شوہر فاروق اب بھی نیب مقدمات میں ماخوز اور کوٹ لکپھت جیل میں قید ہیں۔

طیبہ تسلیم کر چکی ہیں کہ یہ آڈیوز وڈیو انہوں نے ہی ریکارڈ اور ریلیز کی ہیں۔ نیب کی جانب سے اب تک یہ تو

کہا گیا ہے کہ یہ میاں بیوی ایک بلیک میلنگ مافیا کا حصہ ہیں اور جو الزامات چیئرمین نیب پر لگائے گئے ہیں وہ جھوٹے ہیں۔مگر آج تک نیب کی جانب سے بصری و صوتی مواد کی صحت کو چیلنج نہیں کیا گیا اور نہ ہی یہ وضاحت کی گئی کہ آڈیو اور وڈیو میں جو شخص طیبہ سے فون پر یا میز کے آر پار گفتگو کر رہا ہے وہ جسٹس جاوید اقبال نہیں کوئی جعلساز ہے جو ان کی آواز اور روپ دھار کر اداکاری و صداکاری کر رہا ہے ۔کیا اسے محض حسنِ اتفاق سمجھا جائے کہ بقول طیبہ گل آڈیو اور وڈیو سامنے آنے کے بعد اکیس مئی کو ان کے بیٹے، دیور، پہلے سے نظربند شوہر اور ان کے خلاف مزید تین ایف آئی آرز کٹ گئیں۔ اور کل پچیس مئی کو نیب نے چیئرمین اور چھ دیگر افراد کو بلیک میل کرنے اور بے بنیاد پروپیگنڈے کے الزامات میں دونوں میاں بیوی کے خلاف ایک اور ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کر دیا۔ اس ریفرنس کی سماعت سترہ جون کو ہوگی۔ تو کیا عدالت چیئرمین نیب کا موقف بھی قلمبند کرے گی؟
نہیں معلوم کہ یہ معاملہ اگلے چند دنوں میں سلجھے گا یا مزید الجھے گا یا اس کی جانچ کسی بھی سطح پر ہوگی کہ نہیں۔ البتہ چیئرمین نیب چونکہ ایک آئینی عہدیدار ہیں لہذا ان کے منصب سے لگا نہ کھانے والے الزامات کا صاف ہونا بہت ضروری ہے۔اس کا سیدھا آسان فوری طریقہ تو یہ ہے کہ آڈیوز اور وڈیوز کی فورنزک جانچ کروا لی جائے تاکہ اصلی نقلی کا پتہ چل جائے۔ نیز طیبہ اور چیئرمین نیب کے زیرِ استعمال فونز کی بھی فورنزک جانچ ہو جائے تاکہ کالنگ ریکارڈ سے واضح ہو جائے کہ کس نے کس کو کب کتنی بار کیوں فون کیا اور اگر کسی آڈیو وڈیو مواد کا تبادلہ ہوا تو اس مواد کی نوعیت اور غرض و غائت کیا تھی ؟اس فورنزک جانچ کا فائدہ یہ ہوگا کہ حاسدوں کے منہ بند ہو جائیں گے اور جب چیئرمین نیب اپنے ماتحتوں کے اگلے اجلاس کی صدارت کریں گے تو ماتحت دل میں کوئی اوندھا سیدھا خیال لائے بغیر باس کی بات پوری توجہ سے سنیں گے۔فرض کریں فورنزک سے ثابت ہوتا ہے کہ کردار، گفتگو اور وڈیو اصلی ہیں۔ تب سوال اٹھے گا کہ آخر کیا سبب تھا کہ ایک زیرِ تفتیش ملزمہ اور چیف تفتیش کار کی ملاقات و گفتگو مروجہ قانونی قواعد و ضوابط سے ہٹ کر براہِ راست ہوتی رہی۔لیکن اگر اس ذاتی معاملے کو ادارے کے ذریعے دبانے یا بذریعہ میڈیا اس کا رخ موڑنے کی یکطرفہ کوشش ہوتی رہیں تو منہ تو عارضی طور پر بند ہو جائیں گے مگر عہدے کے اخلاقی تقاضوں پر لگنے والا متعفن سوالیہ نشان انصاف کے سمندر پر پھولی لاش کی طرح تیرتا رہے گا۔ امید ہے چیئرمین نیب جو سابق چیف جسٹس آف پاکستان بھی ہیں معاملے کی نزاکت سمجھتے ہوئے یہاں تک نوبت نہیں آنے دیں گے۔

( بشکریہ : بی بی سی اردو )

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

چیئرمین نیب
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleآئی پی پیز سکینڈل : نیب کی طرف سے پرویزمشرف کے خلاف تحقیقات کا حکم
Next Article باتیں کروڑوں کی، دکان پکوڑوں کی!۔۔فیض عام/سہیل وڑائچ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال سے پروٹوکول واپس لے لیا گیا

اگست 22, 2024

لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد کو چیئرمین نیب تعینات کر دیا گیا

مارچ 5, 2023

نصرت جاوید کا تجزیہ :چیئرمین نیب کے استعفیٰ کا پس منظر؟

فروری 24, 2023

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • فرمانبردار شاہ کی کایا کلپ : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم ستمبر 24, 2026
  • محلاتی سازشیں ، جماعتِ اسلامی اور بھٹو کے حامی طلبہ پر فائرنگ : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 24, 2026
  • مسلم لیگ (ن) کی ’ تنہا پرواز‘ : مظہر عباس کا کالم ستمبر 24, 2026
  • جنید حفیظ کیس کی چھے برس بعد پہلی باقاعدہ سماعت: جنید ’پُرامید مگر تنہا ہیں‘ : اہل خانہ ستمبر 23, 2026
  • امن کے پلیٹ فارم سے ایران کو نیست و نابود کرنے کی دھمکی : سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 23, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.