Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, ستمبر 24, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • فرمانبردار شاہ کی کایا کلپ : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • محلاتی سازشیں ، جماعتِ اسلامی اور بھٹو کے حامی طلبہ پر فائرنگ : نصرت جاوید کا کالم
  • مسلم لیگ (ن) کی ’ تنہا پرواز‘ : مظہر عباس کا کالم
  • جنید حفیظ کیس کی چھے برس بعد پہلی باقاعدہ سماعت: جنید ’پُرامید مگر تنہا ہیں‘ : اہل خانہ
  • امن کے پلیٹ فارم سے ایران کو نیست و نابود کرنے کی دھمکی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • کریک ڈاؤن اور احتجاج روکنے کے بعد کیا ہو گا ؟ : سید مجاہدعلی کا تجزیہ
  • نازیہ حسن کے سابق شوہر اشتیاق بیگ کی کرن خان کے ساتھ تیسری شادی
  • دنیا بھر کی فضائی حدود ایرانی جہازوں کے لیے بند :امریکا نے ایرانی وفد کو ویزا دینے سے بھی انکار کر دیا
  • پیٹرول کی قیمت میں مزید 4 روپے 61 پیسے کا اضافہ : 393 روپے 75 پیسے لیٹر ہو گیا
  • دَرِ نجات: بارہ مصالحوں کی چاٹ ۔ یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » میرا بچہ اپاہج ہوتا ہے تو ہو جائے ۔۔ وسعت اللہ خان
لکھاری

میرا بچہ اپاہج ہوتا ہے تو ہو جائے ۔۔ وسعت اللہ خان

ایڈیٹراپریل 29, 20190 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
co,umn of wusaat ullah on girdopesh
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

پولیو کے قطروں میں حرام جانوروں کے اجزا شامل ہیں، یہ امتِ مسلمہ کو بانجھ بنانے کی مغربی، یہودی، ہندو سازش ہے۔ ثبوت یہ ہے کہ جو لوگ اپنے بچوں کو یہ قطرے نہیں پلوانا چاہتے ان پر دباؤ ڈالا جاتا ہے۔ قید اور جرمانے کی دھمکی دی جاتی ہے۔ کیوں اتنے پولیو ورکرز کی موت کے باوجود حکومت بچوں کو یہ قطرے پلوانے پر مصر ہے؟ اس کا مطلب ہے دال میں یقیناً کچھ کالا ہے۔ لہذا اگر میرا بچہ خدانخواستہ پولیو سے اپاہج ہو جائے اور اسے پوری زندگی گھسٹ گھسٹ کر بھی گذارنا پڑ جائے تو سودا مہنگا نہیں۔ اسے اللہ کی رضا اور مصلحتِ ایزدی سمجھنا چاہیے۔ اس بار بھی اگر امامِ کعبہ پاکستان تشریف لائیں تو ان کی امامت میں نماز پڑھنے کی سعادت ضرور حاصل کروں گا مگر پولیو کے قطرے جائز، بے ضرر اور مفید ہونے کے بارے میں ان کے ایک سے زائد فتاوی پر بالکل یقین نہیں کروں گا۔ انسان غلطی بھی تو کر سکتا ہے۔ بھلے امامِ کعبہ ہی کیوں نہ ہوں۔

اس بار جو حجاجِ کرام سعودی عرب جانے والے ہیں وہ پولیو کے قطرے پینے سے انکار کر دیں۔ اگر اس بنا پر سعودی حکومت انہیں ملک میں داخلے کی اجازت دینے سے انکار کر دیتی ہے تو اس کا گناہ سعودیوں کے سر ہو گا۔ کم ازکم ہمارا ایمان تو بچ جائے گا۔آپ جامعہ الاظہر میں پڑھنے ضرور جائیے۔ اس کے ہر فتوی پر آمنا و صدقنا کہئیے مگر پولیو کے قطرے پلانے کو اگر الاظہر کے مفتی ِاعظم ڈاکٹر محمد طنطاوی مسلمانوں کی مذہبی ذمہ داری قرار دیں تو اس پر یہ سوچ کر کان مت دھرئیے کہ جانے کس مجبوری کے تحت مفتیِ اعظم نے یہ فتوی دیا ہو۔ اللہ مفتیِ اعظم کی اس غلطی کو درگذر فرمائے۔



مسجدِ اقصی کو پنجہِ اسرائیل سے آزاد کروانے کو بے شک اپنے ایمان کا حصہ جانیے مگر مسجدِ اقصی کے امام ڈاکٹر محمد شیخ الصیام نے پولیو کے قطروں کو بچوں کو پلوانے کی جو درمندانہ اپیل کی ہے اسے اسرائیلی دباؤ کا نتیجہ سمجھ کر مسترد کرنا ہر اس شخص کا فرض ہے جو مسجدِ اقصی میں مرنے سے پہلے ایک نماز ضرور پڑھنا چاہتا ہے۔اور اللہ تعالی معاف کرے دارلعلوم دیوبند کے مہتمم مولانا سالم قاسمی کو، اور مرکزی جمیعتِ اہلحدیث ہند و جامعہ مسجد دہلی کے امام کو اور درگاہ خواجہ معین الدین چشتی کے سجادگان، اسلامی نظریاتی کونسل، جامعہ سلفیہ فیصل آباد، وفاق المدارس العربیہ پاکستان، جامعہ انوارالعلوم ملتان، علما و مشائخ کونسل پاکستان، جمیعتِ اہلِ حدیث، دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک، بنوریہ یونیورسٹی سائٹ کراچی، جامعہ العلوم کراچی، مفتی تقی عثمانی اور سینکڑوں دیگر جئید علماِ کرام کو جو آج بھی سمجھتے ہیں کہ پولیو کے قطرے پلوانے میں کوئی خرابی نہیں صرف بھلائی ہے۔
اللہ تعالی ان علما و مدارس اور اداروں کو راہِ راست پر لائے آمین۔
اس بار بھی رمضان اور عید کے چاند کے لیے حسبِ سابق خطیب جامع مسجد قاسم علی خان پشاور مفتی شہاب الدین پوپلزئی کی شہادت پر روزہ رکھیے گا اور عید

بھی منائیے گا مگر پولیو ویکیسن کی افادیت اور اس کے بارے میں پروپیگنڈے پر کان نہ دھرنے کے بارے میں قرآن و احادیث کی روشنی میں مفتی صاحب نے جو فرمایا ہے اس پر کان دھرنے کی کوئی ضرورت نہیں۔ضروری تو نہیں کہ اگر رویت ہلال کے بارے میں مفتی صاحب کی رائے صائب ہو تو ہر معاملے پر ان کی رائے تسلیم کی جائے۔ اور پولیو ویکسین کے بارے میں تو ہرگز نہیں۔آپ کو یہ بھی کہا جائے گا کہ سوائے افغانستان اور پاکستان تمام مسلمان ممالک پولیو ویکسین کے سبب اس موذی مرض سے نجات پا چکے ہیں۔لہذا دنیا کیا کہے گی اگر پاکستان جو اسلام کا قلعہ ہے وہ ایک وائرس پر بھی فتح نہ پا سکے۔بعض لوگ آپ کو یہ بتا کر بھی ڈرائیں گے کہ جب 1994 میں انسدادِ پولیو کا پروگرام شروع ہوا تو اس وقت پاکستان میں سالانہ بائیس ہزار بچے پولیو وائرس سے متاثر ہو کر جسمانی طور پر معذور ہو جاتے تھے۔ اس برس اب تک الحمدللہ صرف آٹھ کیسز سامنے آئے ہیں۔اگر انسدادِ پولیو پروگرام پچیس برس پہلے شروع نہ ہوتا تو آج پاکستان میں اس عرصے میں مزید ساڑھے پانچ لاکھ بچے معذور ہو چکے ہوتے۔یہ سب دلائل فضول ہیں۔ اگر میں چاہتا ہوں کہ میرے بچے زندگی بھر خدانخواستہ گھسٹ گھسٹ کر چلیں تو آپ کون ہوتے ہیں مجھے سمجھانے والے۔ کیا آپ میرے بچے کو مجھ سے زیادہ چاہتے ہیں؟
( بشکریہ: بی بی سی اردو )

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleاور حکومت کوہاٹ جانے کا راستہ سمجھا رہی ہے۔۔وسعت اللہ خان
Next Article گندی باتیں ۔۔ آمنہ مفتی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

فرمانبردار شاہ کی کایا کلپ : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم

ستمبر 24, 2026

محلاتی سازشیں ، جماعتِ اسلامی اور بھٹو کے حامی طلبہ پر فائرنگ : نصرت جاوید کا کالم

ستمبر 24, 2026

مسلم لیگ (ن) کی ’ تنہا پرواز‘ : مظہر عباس کا کالم

ستمبر 24, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • فرمانبردار شاہ کی کایا کلپ : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم ستمبر 24, 2026
  • محلاتی سازشیں ، جماعتِ اسلامی اور بھٹو کے حامی طلبہ پر فائرنگ : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 24, 2026
  • مسلم لیگ (ن) کی ’ تنہا پرواز‘ : مظہر عباس کا کالم ستمبر 24, 2026
  • جنید حفیظ کیس کی چھے برس بعد پہلی باقاعدہ سماعت: جنید ’پُرامید مگر تنہا ہیں‘ : اہل خانہ ستمبر 23, 2026
  • امن کے پلیٹ فارم سے ایران کو نیست و نابود کرنے کی دھمکی : سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 23, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.