استنبول :فلم، ٹی وی اور اسٹیج کی ممتاز اداکارہ روحی بانو انتقال کر گئیں۔روحی بانو کی بہن روبینہ یاسمین کا کہنا ہے کہ روحی بانو ترکی میں استنبول کے ایک اسپتال میں زیر علاج تھیں اور گذشتہ 10 روز سے وینٹی لیٹر پر تھیں۔روحی بانو گردوں کے عارضے میں مبتلا تھیں اور گزشتہ کچھ عرصے سے نفسیاتی مسائل کا بھی شکار تھیں۔روحی بانوکے اکلوتے بیٹے کو لاہور میں ہی ان کی رہائش گاہ کے قریب قتل کردیا گیا تھا۔کئی سال گزرجانے کے باوجود اس حادثے کا دکھ نہ بھول سکیں اور اس دکھ کے سبب ہی وہ مسلسل بیمار رہنے لگی تھیں اور ان کی ذہنی حالت بھی خراب ہوگئی تھی.ان کی بہن انہیں اپنے گھر فاﺅنٹین ہاﺅس لے گئیں جہاں ان کا علاج کیا جاتا تھا۔گزشتہ دنوں ان کی پر اسرار گمشدگی کی خبریں بھی سامنے آئی تھیں۔وہ گزشتہ 10 دنوں سے استنبول کے ایک اسپتال میں زیر علاج تھیں اور طبیعت بگڑنے پر انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا تھا۔روحی بانو نے کرن کہانی، زرد گلاب،دروازہ ،اشتباہ نظر جیسے مشہور ڈراموں میں کام کیا۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے فلم، ٹی وی اوراسٹیج کی معروف اداکارہ روحی بانوکے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور دعائے مغفرت کی۔وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ روحی بانو منجھی ہوئی اداکارہ تھیں۔
اتوار, ستمبر 13, 2026
تازہ خبریں:
- اِس شہر کے کتنے روپ ہیں؟ ۔۔ یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
- دنیا میں امریکہ کا متبادل موجود نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- نائن الیون کی 25 ویں برسی : امریکہ کٹہرے میں کھڑا ہے ۔۔ سید مجاہد علی کا کالم
- رضا اللہ کی مزاحمت کے باوجود ایجبسٹن ٹیسٹ میں شکست: انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف کلین سویپ
- کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی
- پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟
- دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
- حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
- پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
- موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم

