ملتان : پی پی 2018 سے پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی ملک مظہر عباس راں بدھ کے روز انتقال کرگئے۔ ان کی عمر65برس تھی۔ملک مظہر عباس راں کاشمار ملتان کے ان سیاستدانوں میں ہوتا تھا جنہوں نے طویل عر صہ عوام کی نمائندگی کی۔وہ یکم فروری1953ءکو ملتان میں پیداہوئے۔1978ءمیںگورنمنٹ ایمرسن کالج سے بی اے کیا۔ مظہرعباس راں نے پاکستان پیپلزپارٹی سے اپنے سیاسی کیریئر کا آغاز کیا۔1988ءکے عام انتخابات میں وہ پی پی 166سے امیدوارتھے۔ تاہم ان کے مدمقابل شاہ محمود قریشی نے انہیں ہارادیا۔اسی حلقے سے 1990ءکے انتخابات میں وہ پی ڈی اے کے امیدوارتھے۔اس مرتبہ بھی انہیں مخدوم شاہ محمودقریشی نے ہارادیا۔پہلی مرتبہ وہ 1997ءکے الیکشن میں مسلم لیگ(ن) کے ٹکٹ سے صوبائی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔2002ءکے انتخابات میںنئی حلقہ بندی کے بعد پی پی201سے وہ دوبارہ مسلم لیگ(ن) کے امیدوارتھے تاہم ا نہیں پی پی پی کے امیدوار ملک ارشد راں نے ہرادیا۔اسی حلقے سے 2008ءکے ا نتخابات میں وہ مسلم لیگ(ق)کے امیدوار بنے اورانہیں پی پی پی کے عباس راں نے شکست دی۔مسلم لیگ(ن) کے امیدوار کی حیثیت سے 2013ءکے الیکشن میں حصہ لیا اور پی پی پی کے امیدوارمرید حسین قریشی کو شکست دی۔2018 ءکے انتخابات میں یہی حلقہ پی پی218 قرارپایا اوریہاں سے پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے۔گزشتہ روز لاہور میں طبعیت خراب ہونے پر انہیں ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے۔ان کی میت آج لاہور سے ان کے آبائی علاقے قادرپورراں لائی جائے گی۔
پیر, ستمبر 7, 2026
تازہ خبریں:
- پی آئی اے، بیجنگ اور شریکے : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
- پی ٹی آئی پنجاب کے سابق صدر حماد اظہر ملتان سے گرفتار۔لاہور پولیس کے حوالے کر دیا گیا
- صوبوں کی بحث ۔۔ کھودا پہاڑ نکلا چوہا : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- نئے صوبے ۔۔بسم اللہ اسلام آباد سے کریں : سہیل وڑائچ کا کالم
- زیارت۔۔ مسلح جنگجوؤں کا فوجی قافلے پر حملہ 16 فوجی شہید : بی ایل اے اور ٹی ٹی میں تعلق پر سوالات
- نثار کھوڑو کی تحریکِ التوا یا تحریکِ پیش بندی؟ : نصرت جاوید کا کالم
- بلوچستان: ضلع کچھی میں مسلح افراد کا پولیس تھانے اور سرکاری دفاتر پر حملہ
- صوبوں کی تقسیم اور ملک کا ’مفرور صدر‘ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- دوسری دنیا کا قیام ممکن ہے : کمیونسٹ انٹرنیشنل کے یومِ تاسیس پر فہیم عامر کا خصوصی مضمون
- پیٹرول تین اور ڈیزل ڈھائی روپے لیٹر مہنگا کر دیا گیا

