Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, ستمبر 12, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » یہ لوگ پیدا ہی کیوں ہوتے ہیں ؟ ۔۔ وسعت اللہ خان
لکھاری

یہ لوگ پیدا ہی کیوں ہوتے ہیں ؟ ۔۔ وسعت اللہ خان

ایڈیٹرنومبر 26, 20183 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
co,umn of wusaat ullah on girdopesh
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

آخر یہ حیرت اور دکھ کیوں کہ دیکھو یار عزت مآب چیف جسٹس حسین نقی جیسے جید صحافی اور قلم کار سے واقف نہیں۔ معلوم ہونے کے بعد کم ازکم چیف جسٹس نے معذرت تو کر لی۔ یہاں تو معلوم لوگوں پر یاروں نے وہ وہ احسانات کیے کہ مجھ پے احساں جو نہ کرتے تو یہ احساں ہوتا۔
حبیب جالب کہ جس کے لیے ایوب خان سے نواز شریف تک ہر کسی کا خواب رہا کہ یا تو یہ کمبخت چپ ہو جائے یا بک جائے یا پھر مر جائے۔ پر جالب نہ چپ ہوا نہ فروخت ہوا۔ فروخت ہوا بھی تو مرنے کے بعد کہ اس کے عزیزوں نے انا کے قیدی جالب کے نام کو اے ٹی ایم مشین میں بدل ڈالا کہ جس میں کبھی پیسے ہوتے ہیں اکثر نہیں ہوتے۔
اور جالب مرنے کے بعد دوبارہ مر گیا ہوگا جب اپنی یہ لائن شہباز شریف کا ٹریڈ مارک بنتے دیکھی ہوگی ’ایسے دستور کو صبحِ بے نور کو میں نہیں مانتا میں نہیں جانتا۔ ‘
فلم جبرو کی کمپوزیشن ’دمادم مست قلندر‘ پر نور جہاں سے میکا سنگھ تک کس کس نے دھمال نہ ڈلوایا۔ اس کمپوزیشن کا خالق ماسٹر عاشق حسین ڈیڑھ برس پہلے لاہور کے بھاٹی گیٹ کے بازارِ حکیماں میں فاقہ مست مر گیا۔ ابھی تین ہفتے پہلے ایک بھلے مانس وفاقی وزیر نے فون کیا کہ آپ نے ایک بار ماسٹر عاشق حسین کا ذکر کیا تھا۔ ان کا ایڈریس دے دیں حکومت کچھ مدد کرنا چاہتی ہے۔
بے نظیر بھٹو کے پہلے دورِ حکومت میں کسی نے ان کے سیکرٹری بشیر ریاض سے تذکرہ کیا کہ اردو کے ایک کہانی کار نعیم آروی اور پاکستان کے واحد صحافتی مورخ ضمیر نیازی مشکل میں ہیں۔ دونوں کو ذکواۃ فنڈ سے پچاس پچاس ہزار روپے کے چیک جاری کر دیے گئے۔ ضمیر نیازی نے شکریے کے ساتھ چیک واپس کر دیا۔ بے نظیر بھٹو کے دوسرے دورِ حکومت میں ضمیر نیازی کو پرائیڈ آف پرفارمنس اور لاکھ روپے کا چیک ملا۔ مگر اس سے پہلے سندھ حکومت نے چھ اخبارات کی اشاعت پر پابندی لگا دی۔ ضمیر نیازی نے ایوارڈ اور چیک لوٹا دیا۔
فہمیدہ ریاض جب سات برس کی خود ساختہ جلاوطنی کاٹ کے دلی سے وطن واپس آئیں تو بے نظیر بھٹو کی پہلی حکومت نے انہیں نیشنل بک فاؤنڈیشن کی چیئرپرسن نامزد کر دیا۔ اگلے وزیرِ اعظم میاں نواز شریف نے آتے ہی بے نظیر کے دور میں کی گئی تقرریاں منسوخ کرتے ہوئے بھری اسمبلی میں کہا ’اس عورت ( بے نظیر بھٹو ) نے بھارتی ایجنٹوں کو نوکریاں دیں۔ ‘ کئی برس بعد نعرہ لگا ’مودی کا جو یار ہے غدار ہے‘ ۔
سنا ہے پچھلے ہفتے فہمیدہ ریاض کا حالتِ علالت میں لاہور میں انتقال ہوا تو متعدد شاعروں اور ادیبوں اور صحافیوں اور دانشوروں نے صدمے کی تاب نہ لاتے ہوئے فہمیدہ کی عظمت کو زبانی و تحریری سلام کیا۔ ان خراج تحسینیوں میں نوے کی دہائی کے ایک مدیر صاحب بھی شامل ہیں جنہوں نے اردو، فارسی، ہندی، انگریزی اور سندھی میں رواں فہمیدہ کو پانچ ہزار روپے پر رکھنے سے یہ کہہ کر انکار کر دیا کہ فی الحال مترجم کی اسامی نہیں۔
فہمیدہ کی آخری نوکری ایک سرکردہ اشاعتی ادارے میں تھی۔ وہ مسودوں کی ایڈیٹنگ اور ترجمہ کاری کا کام کرتی تھیں۔ یوں گھر کا خرچہ چلتا تھا۔ کچھ عرصے پہلے انہیں کہا گیا کہ گھر پے کام بھیج دیا کریں گے۔ کام جانے آیا کہ نہ آیا پر وہ کام آ گئیں۔
یارو بس اتنا کرم کرنا، پسِ مرگ نہ مجھ پے ستم کرنا
مجھے کوئی سند نہ عطا کرنا دینداری کی
مت کہنا جوشِ خطابت میں، دراصل یہ عورت مومن تھی
مت اٹھنا ثابت کرنے کو ملک و ملت سے وفاداری
مت کوشش کرنا اپنا لیں حکام کم ازکم نعش مری
یاراں، یاراں، کم ظرفوں کے دشنام تو ہیں اعزاز مرے
منبر تک خواہ وہ آ نہ سکیں، کچھ کم تو نہیں دلبر میرے
ہے سرِ حقیقت جاں میں نہاں اور خاک و صبا ہمراز مرے
توہین نہ ان کی کر جانا خوشنودیِ محتسباں کے لئے
میت سے نہ معافی منگوانا دمساز مرے
تکفین مری گر ہو نہ سکے
( ”تعزیتی قرار دادیں“ از فہمیدہ ریاض)
جدید اردو ناول، تھیٹر اور ٹی وی کا بڑا آدمی، ٹیچر اور بھٹو کا دوست ڈاکٹر انور سجاد ان دنوں لاہور میں بہ سببِ علالت گوشہ نشین ہے۔ سنا ہے ایک اخباری ادارہ پاس ِوضع داری میں ان کا خیال رکھتا ہے۔ مگر ہم جیسے منتظر ہیں کہ کس روز ڈاکٹر صاحب کی تاریخی خدمات کو شاندار خراجِ عقیدت پیش کرنے کا موقع ملتا ہے۔
( بشکریہ : بی بی سی اردو )

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleہماری روز مرہ زندگی اور سٹریس : گونج / ڈاکٹر عفان قیصر
Next Article عارضی شیلٹر ہومز ۔۔ڈاکٹراختر شمار
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی

ستمبر 12, 2026

پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟

ستمبر 12, 2026

دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم

ستمبر 10, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی ستمبر 12, 2026
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟ ستمبر 12, 2026
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 10, 2026
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا ستمبر 10, 2026
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا ستمبر 10, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.