Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, اگست 26, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پمز ہسپتال اسلام آباد کی نرسری میں آتشزدگی ، 14 نومولود جاں بحق
  • ایوان صدر میں پیران طریقت کا ملاکھڑا : وجاہت مسعود کا ناقابل اشاعت کالم
  • خاموش گھر : نبیلہ عصمت کا افسانہ
  • سوشل میڈیا پرتضحیک اور کردار کشی : لائیکس کے لیے شخصیت داؤ پر نہ لگائیں ۔۔ پروفیسر صابر جروار کا کالم
  • آمریت پہاڑ نہیں: محض ریت کی دیوار ہے : فہیم عامر کا تجزیہ
  • عمران خان کی بیماری پر سیاست اور حکومت کی بدحواسی :سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • راولپنڈی میں خاتون کی باتھ روم سے لاش برآمد، شوہر اور ملازم گرفتار
  • ہائبرڈ اور آمرانہ نظام مستقل نہیں چلتے : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ
  • مجھے عمران خان کا حامی کس نے بنایا ؟ حکمرانوں سے ایک سوال :کمالیات / کمال ایوب صدیقی کا کالم
  • معاشی خللِ تَوَجُّہ یا انحرافِ توجہ؟؟ : کیا ہم پر قرضوں کا بوجھ واقعی کم ہو گیا ہے ؟ فہیم عامر کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » مہربان ہستی (محترمہ ثمر بانو ہاشمی کی برسی پر ایک مضمون) ۔۔ ڈاکٹر نجمہ شاہین کھوسہ
ادب

مہربان ہستی (محترمہ ثمر بانو ہاشمی کی برسی پر ایک مضمون) ۔۔ ڈاکٹر نجمہ شاہین کھوسہ

ایڈیٹرفروری 7, 201740 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
article of dr najma shaheen khosa on the death anniversary of samar bano hashmi at girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

چار فروری 2017ء کو بانو قدسیہ کا انتقال ہوا۔ ان کی یاد میں جو بھی مضامین تحریر کئے جا رہے ہیں ان میں‌بانو قدسیہ اور اشفاق احمد کو ایک مثالی ادبی جوڑی قرار دیا جا رہا ہے اور یہ بھی کہا جا رہا کہ اشفاق احمد جو کچھ بھی تھے ان کے پیچھے بانو قدسیہ کا ایثار اور قربانی کارفرما تھی ۔ ایسی ہی ایک مثال ملتان میں بھی ہم نے دیکھی ۔ محترم عاصی کرنالی اور محترمہ ثمر بانو ہاشمی کی ادبی جوڑی ۔ محترمہ ثمر بانو ہاشمی کی زندگی مسلسل محنت سے عبارت تھی ۔انہوں نے عاصی کرنالی جیسے بڑے شاعر کے ساتھ زندگی بسر کی ۔ ہمارے معاشرے میں عمومی رویہ یہ ہے کہ ہم کسی بھی شاعر یا ادیب کی زندگی اور کامیابیوں کا جب احوال بیان کرتے ہیں تو ان کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے اس عورت کے کردار کو فراموش کر دیتے ہیں جو اپنی بہت سی خوشیوں کو اپنے شوہر کی خوشیوں پر قربان کر کے اسے سربلند کرتی ہے۔عاصی صاحب کی کامیابیوں میں یقیناً ان کی اپنی محنت اور صلاحیتوں کا عمل دخل سب سے زیادہ تھا لیکن اس میں ایک خاموش کردار ثمر بانو ہاشمی نے بھی ادا کیا ۔نہ صرف یہ کہ انہوں نے اپنے شوہر کو تخلیقِ ادب کے لئے گھر میں ایک سازگار اور خوشگوار ماحول فراہم کیا بلکہ اس کے ساتھ ساتھ اپنا ادبی سفر بھی جاری رکھا ۔اور یہ کریڈٹ عاصی صاحب کا ہے جنہوں نے روایتی شوہر بننے کی بجائے اپنی شریکِ حیات کو تخلیقی اظہار کا بہترین موقع فراہم کیا ۔ ثمر بانو ہاشمی 1935ء میں کرنال میں پیدا ہوئیں ۔ان کے والد ڈاکٹر محمد اعلم ہاشمی خود شاعر تھے اور ان کے جدِ امجد بھی شعر کہتے تھے اور سلیس تخلص کرتے تھے ۔ یوں ثمر بانو ہاشمی کو ایک علمی اور ادبی ماحول ورثے میں ملا۔ سو انہوں نے بچپن میں ہی شعر گوئی شروع کر دی ۔خود لکھتی ہیں’’بچپن اور لڑکپن میں ان گنت شعر کہے، ردیف اور قافیے سے بےنیاز، ترنم کی آمیزش نے ربط اور وزن کا ادراک دیا تو حوصلہ بڑھا۔ پھر کچھ یوں ہوا کہ پاک سرزمین نے خوابوں کی نوعیت بدل دی۔ زندگی کٹھن ہو گئی ۔ خواب ملیا میٹ ہو گئے ۔ نئی سرزمین، نئے تقاضے۔ گھر کا وہ خواب ناک اور پر سکون ماحول ’’خواب‘‘ بن گیا۔‘‘ اپنے شعری مجموعے ’’صرف خواب میرے ہیں ‘‘ کے پیش لفظ میں ثمر بانو ہاشمی نے تفصیل کے ساتھ اپنے شعری سفر کی کہانی بیان کی ہے۔ قیام پاکستان کے نتیجے میں ہجرت کے دکھ جھیلنے والوں میں ثمر بانو ہاشمی کا خاندان بھی شامل تھا ۔1947ء سے 1953ء تک کا عرصہ بہت کٹھن تھا۔والد بوڑھے ہو چکے تھے اور بھائی چھوٹا تھا ۔ گھر کو چلانا پردہ دار ثمر بانو ہاشمی اور ان کی بہن کی ذمہ داری ٹھہرا۔ ثمر بانو نے ہمت نہ ہاری اور حالات کا مردانہ وار مقابلہ کیا۔ تعلیم کے حصول کا سلسلہ جاری رہا اور اسی دوران عاصی کرنالی ان کی زندگی میں آئے۔ ایک نیا سفر شروع ہوا ۔تعلیم کا سلسلہ بھی جاری رہا اور گھر داری بھی۔ ثمر بانو ہاشمی نے اردو اور فارسی میں ایم اے کیا ۔ شعبہ تعلیم سے وابستہ ہوئیں۔ قوم کی بیٹیوں کو زیورِ تعلیم سے آراستہ کیا۔ عاصی کرنالی اور ثمر بانو ہاشمی نے مل کر ملتان میں نئی شعری روایات قائم کیں۔ ثمر بانو ہاشمی نے خود بھی ادبی سفر جاری رکھا اور ملتان میں خواتین کے لئے ’’حریمِ فن‘‘ کے نام سے ادبی تنظیم بھی قائم کی۔ اس تنظیم کے ذریعے ملتان میں بہت سی خواتین قلمکاروں کو آگے بڑھنے کا موقع ملا۔ ان کی مطبوعہ کتب میں ’’دل کی وہی تنہائی‘‘ (ناول)، ’’سلسلے درد کے‘‘ (افسانے) اور ’’صرف خواب میرے ہیں‘‘ (شاعری) شامل ہیں۔ نظم اور نثر دونوں میں وہ ہمیں عورت کے وقار اور سربلندی کی بات کرتی دکھائی دیتی ہیں۔ 7 فروری 2012ء کو یہ با وقار ہستی ہم سے ہمیشہ کے لئے جدا ہو گئی۔

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleفلم رئیس کو پاکستان میں نمائش کی اجازت نہ مل سکی
Next Article زنگار کی پذیرائی : قارئین کا شکریہ ۔۔ عامر خاکوانی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پمز ہسپتال اسلام آباد کی نرسری میں آتشزدگی ، 14 نومولود جاں بحق

اگست 26, 2026

ایوان صدر میں پیران طریقت کا ملاکھڑا : وجاہت مسعود کا ناقابل اشاعت کالم

اگست 26, 2026

خاموش گھر : نبیلہ عصمت کا افسانہ

اگست 26, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • پمز ہسپتال اسلام آباد کی نرسری میں آتشزدگی ، 14 نومولود جاں بحق اگست 26, 2026
  • ایوان صدر میں پیران طریقت کا ملاکھڑا : وجاہت مسعود کا ناقابل اشاعت کالم اگست 26, 2026
  • خاموش گھر : نبیلہ عصمت کا افسانہ اگست 26, 2026
  • سوشل میڈیا پرتضحیک اور کردار کشی : لائیکس کے لیے شخصیت داؤ پر نہ لگائیں ۔۔ پروفیسر صابر جروار کا کالم اگست 24, 2026
  • آمریت پہاڑ نہیں: محض ریت کی دیوار ہے : فہیم عامر کا تجزیہ اگست 23, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.