Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » خدا کرے یہ سانحہ آخری ہو ۔۔ عاصمہ شیرازی
لکھاری

خدا کرے یہ سانحہ آخری ہو ۔۔ عاصمہ شیرازی

ایڈیٹرنومبر 6, 20183 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Asma-Sherazi
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اب کی بار گیم ایسی الجھی ہے کہ سلجھنے کو ہی نہیں آ رہی۔ یوں لگتا ہے کہ اُون کے گولے کو غلط ملط کر کے بظاہر مقتدر کی جانب اچھال دیا گیا ہے اور حکم دے دیا گیا ہے کہ جلدی سے دوبارہ اصل حالت میں واپس لایا جائے۔جو جیتے گا وہ ہی مملکت کا اصل حق دار۔۔۔ وقت کم اور مقابلہ سخت۔۔۔ ٹیم کمزور اور نا تجربہ کار۔۔۔ اب ایسے میں گیم میں واپس آنا ہے، جیتنا بھی ضروری ہے اور شکست کو شکست دینا بھی۔یہ ملک قائد اعظم نے بنایا تھا اور اس خیال کے ساتھ کہ یہاں بسنے والے اپنے عقائد اور مذہب میں آزاد ہوں گے۔ پھر یوں ہوا کہ ریاست انتہا پسندوں کے ہاتھوں ہی یرغمال ہو گئی۔ یہاں تک کہ قائد اعظم کی مشہورِ زمانہ تقریر، جس میں انھوں نے مذہب اور ریاست کو الگ الگ رکھنے کی تلقین کی تھی، کے سنہری الفاظ تقریر سے ہی حذف کر دیے گئے۔ کیا کسی کو خوف تھا کہ ایک ایسی ریاست جہاں سب اپنی مذہبی آزادی کے ساتھ جئیں اگر تخلیق پا گئی تو کئی دکانیں بند ہو جائیں گی؟
یاد دہانی کے لیے، قائداعظم نے گیارہ اگست کی اس تقریر میں فرمایا تھا کہ:
’آپ آزاد ہیں اپنے مندروں میں جانے کے لیے، آپ آزاد ہیں اپنی مسجدوں میں جانے کے لیے اور ریاست پاکستان میں اپنی کسی بھی عبادت گاہ میں جانے کے لیے۔ آپ کا تعلق کسی بھی مذہب، ذات یا نسل سے ہو ریاست کا اس سے کوئی لینا دینا نہیں۔‘
قائد نے جو کہا اس کے بالکل الٹ کیا گیا۔ ملک کے بہترین مفاد میں بار ہا فیصلے کیے گئے، کبھی پارلیمانی نظام کی موجودگی میں گورنر راج، صدارتی نظام کے ہوتے ہوئے بنیادی جمہوریتیں، کبھی طویل آمریتوں کے دور میں نیم پارلیمانی نظام اور کبھی پارلیمانی جمہوریت کے دور میں بدترین آمریت۔
صرف یہی نہیں، جہاں جہاں جو ’ملکی مفاد‘ میں مناسب سمجھا گیا وہ کیا گیا۔ جہاں لگا کہ ریاست کو امریکہ کا حلیف بننا ہے تو سات سمندر پار یارانہ لگایا گیا۔ جب لگا کہ عالمی سامراج کے ساتھ اتحاد میں جہاد کرنا ہے، جوق در جوق جہادی تیار کر دیے۔ ملک میں فرقہ واریت کی آگ بھڑکا دی گئی، دیو بندی مسلک سے جڑے لوگوں کی حوصلہ افزائی کی گئی اور جب لگا کہ یہ ریاست سے زیادہ طاقت ور ہو چکے تو وہ نظر انداز ہونے لگے۔
نظرِ کرم خاموش اکثریت کی جانب ہوئی اور خیال آیا کہ متصادم بیانیہ ہی حالات کا مقابلہ کر سکتا ہے۔ جہاں ریاست خود مقابلہ نہ کر سکے وہاں مقابل اور متصادم قوتوں کو آمنے سامنے کھڑا کر کے ہی کام چلانے میں عافیت ہے۔ خاموش اکثریت کے چند بڑبولوں نے ٹھیکداری شروع کی تو سیاسی مقاصد کے لیے بہترین چوائس ٹھہرے۔زیادہ دن نہیں گزرے، محض ایک سال قبل ہی یہ پریشر گروپ فیض آباد میں دھرنا دیے بیٹھا تھا، حکومت اور ریاست بے بس تھے یا بے بسی کا ڈرامہ دہرا رہے تھے۔ ریاست نے بیچ چوراہے میں نہ صرف گھٹنے ٹیکے بلکہ تاریخی دستاویزات بھی منظر عام پر لائی گئیں۔ٹھیک ایک سال بعد تاریخ نے خود کو دہرایا تو پہلے حکومت نے سپریم کورٹ کے فقید المثال فیصلے سے خود کو الگ کیا جس کے نتیجے میں دباؤ عسکری ادارے پر آ گیا لہذا انھوں نے بھی خود کو الگ کرنے میں عافیت ہی سمجھی۔ اب کی بار ریاست نے اپنی رٹ قائم کرنے کا اعلان کیا اور پہلے سے کہیں زیادہ کمزرو معاہدہ کرنے میں کامیاب ہو گئی۔ ریاست ایک کمزور ترین عورت کو بھی بچانے کے لیے جسے قانون نے بے گناہ قرار دیا ہے ناکام ہو رہی ہے۔ یہ سانحہ پہلا نہیں مگر خدا کرے کہ آخری ہو۔
( بشکریہ : بی بی سی اردو)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleپاکستانی بینکوں پر بڑا سائبر حملہ : صارفین کا ڈیٹا عالمی مارکیٹ میں فروخت
Next Article جاہل مولوی اور ان کی فسادی تنظیمیں ۔۔ حسنین رضوی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم

ستمبر 10, 2026

حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا

ستمبر 10, 2026

پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا

ستمبر 10, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 10, 2026
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا ستمبر 10, 2026
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا ستمبر 10, 2026
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم ستمبر 10, 2026
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم ستمبر 9, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.