Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, جولائی 28, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ظریف احسن نے عمر بھر خود کو شعر و ادب کی خدمت کے لیے وقف کیے رکھا
  • راولا کوٹ میں پانچ کارکنوں کی ہلاکت ہوئی : جوائنٹ ایکشن کمیٹی ۔۔ پولیس کا تصدیق سے گریز
  • یہ کسی کی ہار جیت نہیں ۔ جنگ بند رہنا ضروری ہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • "جھیل، سمندر اور سبزہ زار” کا ایک جمالیاتی جائزہ : سراج احمد تنولی کا کتاب کالم
  • جامعات کی گھٹن اور میرٹ کا تماشا : یاسر پیرزادہ : کا مکمل کالم
  • انسانی پلیسینٹا: شفا کا ذریعہ یا ضمیر کا سودا؟ شہزاد عمران خان کا کالم
  • بھارتی نوجوان جیت گئے : وزیرِ تعلیم کے مستعفی ہونے کے بعد کاکروچ جنتا پارٹی کا احتجاج ختم
  • بہار گزشت : وجاہت مسعود کی جیون کہانی کا ایک باب
  • حسن رضا گردیزی ۔سرائیکی اور انگریزی : رضی الدین رضی کا 1989 میں لکھا گیا مضمون
  • اٹھو، اب ماٹی سے اٹھو، جاگو میرے لال ( جنگ کے گم نام ہیرو ) – وجاہت مسعود کا ناقابل اشاعت کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»تجزیے»سپر پاورز کی کہانی ، تاریخ کی زبانی ۔۔ زابر سعید بدر
تجزیے

سپر پاورز کی کہانی ، تاریخ کی زبانی ۔۔ زابر سعید بدر

ایڈیٹرفروری 4, 20170 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
artcles of zabir saeed badar at girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ایک ہزار سال پیشتر دنیا دو بلاکس میں تقسیم تھی ایک طرف مسلمانوں کی شاندار اور عظیم تہزیب اور حکومتیں تھیں،  دوسری طرف خوں خوار اور وحشی مغل جنہوں نے خوارزم شاہی حکومت اور پھر خلافت عباسیہ کو تنکوں کی طرح بکھیر دیا اور خلیفہ بغداد کو ہاتھیوں تلے روند کر ان کے جسم کا قیمہ بنا دیا. اسی زمانے میں یورپ میں بنی امیہ کے ایک شہزادے نے شاندار تہزیب وتمدن کی بنیاد ڈالی اور اجڈ، وحشی، یورپ کو کپڑے پہننے کے سلیقے سے آگاہ کیا آداب معاشرت سکھلائے اور اندلس کی جامعات میں پڑھایا اور انہی لوگوں نے آکسفورڈ اور کیمبرج کی طرح ڈالی.1492ء میں سلطان عبداللہ الحمرا کی چابیاں فرنگی بادشاہ اور اس کی ملکہ کے حوالے کر کے روتا ہوا رخصت ہوا اور مسلمان آٹھ سو برس حکومت کر کے بھی اجنبی ٹھہرے اور آج مسلمان وہاں کتنے ہیں سب جانتے ہیں۔ اسی صدی میں ایک نئی سپر پاور جنم لے رہی تھی ایک ترک سردار عثمان اس کا بانی تھا اس عظیم سپر پاور نے اگلی تین چار صدیوں تک دنیا پر حکمرانی کرنا تھی سلطان بایزید پیرس کے دروازے پر دستک دے رہا تھا کہ امیر تیمور کے حملے نے اسے واپسی کی راہ دکھائی اور مسلمان اس کے بعد کبھی وہاں نہ پہنچ سکے وگرنہ دنیا کی تاریخ آج کچھ اور ہوتی سولہویں صدی میں ایک اور سپر پاور نے جنم لیا اور ہندوستان میں شاندار مغل تہذیب کا جنم ہوا. اور پھر زوال کا آغاز ہوا ابن خلدون بھی یہی کہتا ہے.عثمانی اور مغل سلطنت کے کھنڈروں پر گریٹ برٹش ایمپائیر نے اپنی تاریخ لکھی.شہنشاہ نپولین بھی جس کے آگے ناکام رہا اور پھر ہم دیکھتے ہیں کہ سویا ہوا امریکا اٹھ ریا ہے اور برطانوی غلامی کا طوق اتار پھینکتا ہے ایک نئی سپر پاور کا جنم ہوا چاہتا ہے یورپ کا مرد بیمار ترکی اب بے بس ہو چکا ہے. نیا ورلڈ آرڈر آ چکا اور سوویت یونین بنتاہے .پہلی اور دوسری جنگ عظیم ہوتی ہے اور نتیجہ یہ کہ دنیا امریکی اور روسی دو بلاکس میں تقسیم ہو جاتی ہے.گرم پانیوں تک پہنچنے کی خواہش سوویت یونین کو افغانستان پر حملہ کرنے پر اکساتی ہے اور یہی غلطی اس کا خاتمہ کر دیتی ہے. بس اب ایک ہی سپر پاور ہے اور وہ ہے ریاست ہائے متحدہ امریکا …اس وقت پاکستان نے جو ساتھ دیا سب کچھ بھلا دیا گیا. کون سا ساتھ بھئی..؟ نیا ورلڈ آرڈر آتا ہے امریکی من مانیوں کا آغاز ہوتا ہے عراق پر حملہ، فلسطین کا مسلہ، لیبیا، شام، مصر ، افغانستان، ایران پر پابندیاں……انتہا پسند بش جاتا ہے اور اوباما آتا ہے ذرا دھیما چلتا ہے دنیا کے مسائل کم نہیں ہوتے بڑھتے ہیں اور اب وائٹ ہاؤس میں خود امریکی تاریخ کا متنازع ترین صدر قدم رنجہ فرما چکا ہے سات ممالک کے مسلمانوں پر امریکا کی سرزمین تنگ کر دی گئی ہے البتہ ان ممالک کے یہودیوں کے لئے کھلی ہے. پاکستان کو وارننگ پر وارننگ دی جا رہی ہے ہندوستان سے دوستی بڑھتی جاتی ہے. نیا ٹرمپی ورلڈ آرڈر اب دنیا کو نئی تقسیم کروا رہا ہے. عوامی جمہوریہ چین جو پاکستان کا عظیم دوست ہے سپر پاور کو للکار رہا ہے چین ایک نئی سپر پاور بننے جا رہا ہے پاکستان اب چین کے ساتھ ہے اور سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ سات دہائیوں سے بھارت کی سرپرستی کرنے والا روس اب گرم پانیوں کے لئے پاکستان اور چین کے ساتھ کھڑا ہے. نیا بلاک جنم لے چکا ہے فلسطین کے صدر نے پاکستان میں مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے مؤقف کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے. سابق سوویت یونین کے آخری صدر میخائیل گورباچوف تیسری عالمگیر جنگ کے خدشے کا اظہار کر چکے ہیں. نیٹو اور روسی فوجیں آمنے سامنے کھڑی ہیں اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنا ورلڈ آرڈر جاری کر رہے ہیں. کبھی امریکی صحافیوں کو مظاہروں کی کوریج کرنے پر رگڑا جا رہا ہے تو کبھی امریکی اٹارنی جنرل کو فارغ کیا جا رہا ہے ادھر کینڈا میں مسجد پر فائرنگ ہو رہی ہے اور چھ مسلمان شہید ہو چکے ہیں امریکی عدالت کے حکم امتنائی کی بھی پرواہ نہیں کی جا رہی. مختلف جماعتوں پر پابندیاں لگنے کا آغاز ہو چکا ہے. ایک بڑی امریکی ٹیلی کام کمپنی اپنے ملازمین کے تحفظ کے لئے ٹرمپ کے آرڈر کے خلاف میدان میں آ چکی ہے. بھارتی وزیر اعظم ٹرمپی نشے میں چور پاکستان کا پانی بند کرنے اور سندھ طاس معاہدے کی تنسیخ کی بات کر رہے ہیں.دنیا کا ایک نیا منظر نامہ تشکیل پا رہا ہے جو جلد ایک نیا رخ لے گا.

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleہائے، دل نگار کا مرنا اور دو گھونٹ پانی ۔۔ لینہ حاشر
Next Article عہد ساز ناول نگار بانو قدسیہ رخصت ہو گئیں‌
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ظریف احسن نے عمر بھر خود کو شعر و ادب کی خدمت کے لیے وقف کیے رکھا

جولائی 28, 2026

راولا کوٹ میں پانچ کارکنوں کی ہلاکت ہوئی : جوائنٹ ایکشن کمیٹی ۔۔ پولیس کا تصدیق سے گریز

جولائی 28, 2026

یہ کسی کی ہار جیت نہیں ۔ جنگ بند رہنا ضروری ہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ

جولائی 27, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • ظریف احسن نے عمر بھر خود کو شعر و ادب کی خدمت کے لیے وقف کیے رکھا جولائی 28, 2026
  • راولا کوٹ میں پانچ کارکنوں کی ہلاکت ہوئی : جوائنٹ ایکشن کمیٹی ۔۔ پولیس کا تصدیق سے گریز جولائی 28, 2026
  • یہ کسی کی ہار جیت نہیں ۔ جنگ بند رہنا ضروری ہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ جولائی 27, 2026
  • "جھیل، سمندر اور سبزہ زار” کا ایک جمالیاتی جائزہ : سراج احمد تنولی کا کتاب کالم جولائی 26, 2026
  • جامعات کی گھٹن اور میرٹ کا تماشا : یاسر پیرزادہ : کا مکمل کالم جولائی 26, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.