Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » شیخ عزیز: ایک لیجنڈری صحافی کی موت۔۔حسن مجتبٰی
حسن مجتبیٰ

شیخ عزیز: ایک لیجنڈری صحافی کی موت۔۔حسن مجتبٰی

ایڈیٹراکتوبر 18, 20187 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

بہت دنوں کی بات ہے حیدرآباد سندھ شہر کے سول لائنز میں ایک انقلابی پیدا ہوا تھا۔ اس انقلابی کا نام سلیم اکبر قاضی تھا۔ اس انقلابی کا والد ہر حکومت وقت کے ساتھ اور یہ نوجوان کامریڈ۔ وہ ذوالفقار علی بھٹو کا زمانہ تھا۔ اس نوجوان کا والد پہلے پرتگال میں سفیر اور پھر ذوالفقار علی بھٹو کی حکومت کے ہاتھوں چالیس سے زائد اخبارات، کتب و رسائل پر پابندی کے خلاف اپیلیں سننے والے اسپیشل ٹربیونل کا سربراہ۔ اور بندش شدہ مذکورہ مطبوعات میں سے کئی اب بھی زیر بندش ہیں یہ اک الگ کہانی ہے۔
یہ وہ دن تھے جب کبھی ٹھٹھہ شہر میں آگ لگانے والے پرتگالی مداخلت کار انگولا سے شکست کھا کر نکلے تھے تو سندھی شاعر شیخ ایاز نے اس پر ایک نظم کچھ اس طرح لکھی تھی:
پرتگال میں رہنے والو
جوئے خون میں بہنے والو
صدیاں بیتی تم نے جب
ٹھٹھہ میں آگ لگائی تھی
اور میرے لب پہ دہائی تھی
ہاں انہی دنوں پرتگال میں پاکستان کے سفیر کا یہ بیٹا اپنے سول لائنز والے گھر میں بھٹو حکومت کو مطلوب باغی انقلابی نوجوان چھپا کر ٹھہراتا تھا جن میں معروف انقلابی نوجوان نذیر عباسی بھی ہوا کرتاتھا۔ اگرچہ منہ میں سونے کا چمچہ لیکر پیدا ہونیوالے اس انقلابی نوجوان کا ایک آبائی پیشہ اخبار کی اشاعت بھی تھا۔ لیکن روایتی اشتہاری اخبار جو ایک اشتہار کی خاطر انفارمیشن افسر سے بھی بنا کر رکھتا تھا۔ اب اس نوجوان انقلابی نے سندھی اخبارمیں ایک غیر روایتی لیکن عملی صحافت کی داغ بیل ڈالنے کی ٹھانی۔ ایک اخباری خواب دیکھا۔ اس اخبار کا نام تھا ’’سندھ نیوز‘‘۔ سندھ میں اس نئے اخبار کیلئے اس کے بانی نے پہلا مدیر سندھ کے منجھے ہوئے صحافی شیخ عزیز کو مقرر کیا۔ شیخ عزیز سندھ کا ایک وکھرے ٹائپ کا جدید صحافی اور ترقی پسند انسان،اعلیٰ ادبی و تہذیبی ذوق اور تاریخ کا انتہائی ادراک رکھنے والا صحافی۔شیخ عزیز کی سندھ نیوزٹیم میں اکثر پڑھے لکھے تخلیقی اور انقلابی ذہن، بائیں بازو کے نوجوان ادارتی عملے، نیوز روم اور رپورٹر رکھے گئے تھے۔ اس اخبار کی کہانی ستر اورا سی کی دہائیوں کی ہندی آرٹ فلموں کی طرح شروع ہوتی اور ختم ہوتی ہے۔ یہیں سے سلیم قاضی کی کہانی ختم اور شیخ عزیز اور سلیم قاضی کے کامریڈوں کی بطور اخباری شروع ہوتی ہے۔ سہیل سانگی، سیف بنوی، جاوید مرزا، امداد چانڈیو، زاہد مخدوم (سندھ آبزرور)، صالح بلو، منصور میرانی، آفتاب نظامانی ( جسے انیس سو اٹھاسی میں لسانی فسادات میں کرفیو کے دوران لطیف آباد میں اسوقت قتل کیا گیا جب وہ اپنے ایک ساتھی کو اسکے گھر تک چھوڑنے گیا تھا)، شمشیر خاصخیلی، محب علی ( جسے ان دنوں اسکے محلے ٹنڈو ٹھوڑو کے کچھ منچلے نوجوان پڑوسی بینظیر بھٹو سے تشبیہ دیتے کہ اس نوجوان کے بالوں کا اسٹائل اور چہرہ اسوقت کی بینظیر سے کافی مشابہت رکھتا تھا)، استاد گل ( یہ زمانہ اخباری دفاتر مین مشین مینوں کمپوزروں اور کاتبوں کا تھا ۔
قاضی سلیم نے اپنے اس اخبار کیلئے پرنٹنگ مشین شاید جرمنی سے درآمد کی اور جب یہ مشین وہ کراچی سے لیکر براستہ سپرہائی وے حیدرآباد آرہا تھا تو کار حادثے کا شکار ہوکر ہلاک ہوگیا لیکن قاضی سلیم کے کئی ساتھی اور خاندان والے اسے آج بھی حادثہ ماننے کو تیار نہیں۔ چہ جائیکہ اس خونی شاہراہ اور دیگر سڑکوں نے سندھ اور ملک کے ہزاروں گھروں کے چراغ بجھا دئیے ہیں۔ سلیم قاضی جیسے سینکڑوں ذہنی اثاثے چھینے ہیں۔ پہیوں کی دہشت گردی۔ لیکن قاضی سلیم کے اس خواب کا سفر جاری رہا۔ شیخ عزیز کی مدیری میں۔
یہ بات زیادہ درست نہیں کہ جدید سندھی صحافت کا دورسوویت یونین کے ٹوٹنے سے یا سندھ میں ایم آر ڈی تحریک کے بعدسے شروع ہوا جب پڑھے لکھے نوجوانوں اور بائیں بازو کے سیاسی کارکنوں کی ایک بڑی تعداد نے روزگار اور شوق و جنوں میں سندھی اخبارات کا رخ کیا۔ میں کہتا ہوں کہ جدید سندھی صحافت کے بانی شیخ عزیز ہی گردانے جائیں گے جسکی اصل شروعات سلیم قاضی کے خواب سے ہوتی ہے۔ کہ جب سندھ کی کچھ باغی اور بے چین روحوں کو سلیم اکبر قاضی نے اپنے اخبار کے دفتر کی ایک ہی چھت کے نیچےشیخ عزیز کی زیر ادارت جمع کرنے کی کوشش کی۔اس جگہ کے قریب جہاں گاڑی کھاتے کا تانگہ ا سٹینڈ تھا۔
سندھی اخبار میں اداریہ لکھنا شیخ عزیز نے باقاعدہ ایک ایونٹ بنایا۔ کاندھوںتک بڑے لہراتے بال، آستینیں چڑھی ہوئیں، قلم ہر وقت حرکت پذیر اور کوٹ کرسی پر لٹکا ہوا، ہر وقت ٹائی میں ملبوس۔ میں نے ایسا شیخ عزیز دیکھا جو ساقی ایڈیٹر لگتا تھا؟ اسلام ایڈیٹر۔ شیخ عزیز سے پہلی بار میں نے وکٹر ہیوگو کا نام اور کام سنا۔ اور تم جو گھر سے نکل کر باہر جاکر جو بھی دیکھتے ہو گھر واپس آکر وہ پوری دیانتداری اور معروضیت پسندی سے لکھو تو وہی خبر بنتی ہے۔ شیخ عزیز نے بتلایا۔
شیخ عزیز کی کتاب ’’سندھی عملی صحافت‘‘ جدید سندھی صحافت میں سندھی صحافیوں اور رپورٹروں کی کئی نسلوں کے لئے ایک رہنما کتاب بنی رہے گی۔ شیخ عزیز نے پاکستان میں سندھی، اردو اور انگریزی صحافیوں کی نسلیں تیار کیں۔ سندھ میں ایم آر ڈی کی مارشل لا مخالف تحریک کے دوران شیخ عزیز نے تمام سندھ کا دورہ کیا۔ا یم آرڈی کی تحریک کوانگریزی زبان میں قلمبند کیا جو کہ ابتک مسودے کی صورت اہم تاریخی دستاویز ہے۔
وہ بھٹو کے دنوں میں روس کے دورے پر گئے اور واپسی پر ایک سفرنامہ ’’لینن کے دیس میں‘‘ سندھی زبان میں لکھا ،شیخ عزیز کا تعلق سندھ کے دل حیدرآباد کے ٹنڈو آغا سے،جہاں مراد علی مرزا اور ممتاز مر زا جیسے صاحب طرز ادیب، ابن حیات پنوہر جیسے انقلابی ور انتھک مترجم لکھاری سیاسی کارکن، مرزا بڈھل جیسے مرثیہ نگار، آغا عبدالعلی شاہ جیسے صاحبان منبر، کئی ہنرمند و صناع گر خود شیخ عزیز کے بڑے بھائی شیخ اسماعیل جیسے ماہر لسانیات، اساتذہ اور موسیقی کے ماہرسے تھا۔ شیخ عزیز خود بھی برصغیر کی موسیقی پر بڑی دسترس رکھتے تھے۔ جہاں حسین شاہ بخاری جیسے یگانہ سیاسی کردار رہتے تھے، جہاں کے مرثیہ خوان ان دنوں ایک نوحہ پڑھتے تھے۔
قافلہ جاتا ہے۔
اور قافلہ جاتا ہے۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleتاریخ کا کمال۔۔قلم کمان / حامد میر
Next Article ژولیدہ بیان مکڑی!۔۔عطا ء الحق قاسمی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم

ستمبر 10, 2026

حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا

ستمبر 10, 2026

پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا

ستمبر 10, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 10, 2026
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا ستمبر 10, 2026
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا ستمبر 10, 2026
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم ستمبر 10, 2026
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم ستمبر 9, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.