Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, نومبر 26, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • مولانا فضل الرحمان کی کال کے بعد مختلف مقامات پر شاہراہیں بند
  • ستاروں سے آگے جہاں اور بھی ہیں : پاکستانی خلاباز ذیشان علی نے تاریخ رقم کر دی
  • ریاض کی سب سے بلند عمارت پر حوثیوں کا حملہ : 11 افراد زخمی
  • ریاستی حصار میں ہوں، مجھے لاہور میں وکلا سے خطاب کرنے نہیں دیا گیا: مولانا فضل الرحمان
  • مہنگی بخشش کا طریقہ اور بونہافر کی کہانی : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • حسین نقی : آزادی صحافت اور انسانی حقوق کی توانا آواز خاموش ہو گئی
  • پاکستان میں نظام کیسے ’ری سیٹ‘ ہوسکتا ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ’ری سیٹ‘ کی بھول بھلیوں میں الجھائی گئی پاکستانی قوم : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • بلاول صاحب ! آئین کمزور کرکے پارلیمنٹ مضبوط کیسے ہوگی؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • نقشے سے باہر کا آدمی : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » اور عذاب کیا ہوتا ہے ؟ ۔۔ وسعت اللہ خان
لکھاری

اور عذاب کیا ہوتا ہے ؟ ۔۔ وسعت اللہ خان

ایڈیٹراکتوبر 6, 20182 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
wusatullah-khan
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

میں نہیں جانتا کہ پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے یا ایک دو کوئی اور بھی ہیں جو اپنی پیدائش کے دن سے یا پھر جنم جنم سے نازک دوراہے پر کھڑے ہیں، سنگین حالات سے گذر رہے ہیں اور ہر حکومتِ وقت انھیں معاشی ، اقتصادی و بین الاقوامی بے یقینی کے گرداب سے نکالنے کے لیے دن رات ایک کرتی چلی آ رہی ہے۔سابقہ ادوار کا گند صاف کر کے ایک نئی طرح ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے۔اور ماضی کی غلط پالیسیوں کو بدل کے حال کی غلط پالیسیوں پر عمل پیرا ہوتے ہوتے یہی حکومت جب خود ماضی کا حصہ بن جاتی ہے تو پھر اس کی جگہ لینے والی نئی حکومت اسی پرانے ریکارڈ کو اپنے دامن سے صاف کر کے حال کی سوئی کے نیچے رکھ کے نئی ترنگ کے ساتھ گھما دیتی ہے۔
ہم آئے تو خزانہ خالی تھا ، ہم گئے تو خزانہ بھرا ہوا تھا ، ہم آئے تو روپیہ ٹکے سیر تھا ، ہم گئے تو زرِ مبادلہ کے ذخائر لبالب تھے ، ہم آئے تو اندھیرے تھے ، ہم جا رہے ہیں تو اندھیرے ساتھ لے جا رہے ہیں ، ہم سے پہلے والوں نے ککھ نہیں کیا ، ہم سے بعد والے بھی ککھ نہ اکھاڑ پائیں گے۔بس جو ہو رہا ہے ہمارے دور میں ہی ہو رہا ہے ، ہم نہ ہوں گے تو کوئی ہم سا بھی نہ ہوگا بلا بلا بلا بلا۔
بچپن میں بوٹے پنساری کی دکان پر کئی جڑی بوٹیاں ، مربے اور آمیزے دیکھتا تھا۔ایک بوتل پر لکھا تھا کمر کس۔پھر میں نے اخبار پڑھنا سیکھا تو ہر تیسرے چوتھے دن کسی نہ کسی سرخی میں ہوتا ’’ قوم کمر کس لے‘‘۔ میری سمجھ میں نہیں آتا تھا کہ بوٹے کی دکان پر رکھے کمر کس اور اخباری کمر کس میں کیا رشتہ ہے ؟ بوٹا تو مرگیا اور اس کی کمر کس والی دکان بھی بٹ بٹا گئی۔مگر اخباری سرخی کا کمر کس قبر تک نسل در نسل چلے گا۔
یا تو میرا خمیر ہی اداسی ، تنقید اور منفعیت سے اٹھا ہے یا پھر مجھ میں یہ خوبی قومی یاسیت کے خزانے سے انعام ہوئی ہے کہ ہر حکومت ایک سی نظر آتی ہے۔ایک جنگل جس میں درختوں کی داڑھیاں نکلی ہوئی ہیں، اردگرد جھاڑ جھنکار ، بندروں کی بہتات ، بہت سے شاخوں سے جھول رہے ہیں ، جھاڑیوں میں اچھل پھاند کر رہے ہیں ، کچھ تنے پر قطار میں بیٹھے ایک دوسرے کی جوئیں نکال رہے ہیں، بہت سے خوخیاتے ہوئے دانت نکو سے ایک درخت سے دوسرے درخت پر چھلانگیں مارتے ہوئے تعاقب کرتے ہوئے دھما چوکڑی کا بازار گرم کیے ہوئے ہیں۔ کچھ بوڑھے بندر کسی بڑ کے نیچے یوں سر نیہوڑائے بیٹھے ہیں گویا بہرے ہوں۔حالانکہ یہی سب سے چالاک غول ہے جسے سب خبر ہے بظاہر بے خبر ہے۔
مجھے معاف کر دیجیے گا مگر کم ازکم بارہ حکومتیں دیکھنے کے بعد جب بھی کوئی نئی حکومت آتی ہے تو سوائے اس کے کوئی بدلاؤ محسوس نہیں ہوتا کہ لو جی ایک اور پرانا غول نئے کپڑے پہن کر نئی چیخیں مارتے ہوئے جنگل میں آ گیا ہے ، پرانا غول یا تو بوڑھا ہو گیا ہے یا اسے نئے غول نے اپنے بل پر یا کسی اور غول سے گٹھ جوڑ کر کے مار بھگایا ہے۔اب یہ نیا غول بھی اس درخت سے اس درخت تک اتر چڑھ اتر چڑھ کرے گا۔اگر پہلے والا سر کے بل درخت پر چڑھتا تھا تو نیا والا دم کے بل نیچے اترنے کا کرتب دکھا کے ہمیشہ کی طرح حیران بن مانس رعایا کو مزید حیران کرنے کی ناکام کوشش کرے گا۔اور رعایا کی فریب خوردہ تلخ مسکراہٹ کو خود پر اعتماد جانے گا۔
آج سے نہیں ہوش سنبھالنے سے لے کر کچھ سوالات ہیں کہ جواب کے انتظار میں میرے ساتھ ساتھ بوڑھے ہوتے جاتے ہیں۔جیسے یہی کہ رحم دل بادشاہ صرف کہانیوں میں ہی کیوں ہوتا ہے ؟ انصاف پرانے زمانے میں ہی اندھا کیوں ہوتا تھا؟ سبز چوغہ پہنے کوئی بزرگ کسی گلی کے نکڑ پر اب اچانک کیوں نمودار نہیں ہوتا ؟ لکڑ ہارے کے بچے کو اب وہ پری کیوں دکھائی نہیں دیتی جو اس کی کلہاڑی سونے کی کر دے۔پرانے زمانے کے لوگ کسی کی بد دعا سے اتنا کیوں ڈرتے تھے؟ جب کہیں کوئی قتل ہوتا تھا تو آسمان کہانیوں میں کیوں لال ہو جاتا تھا؟ وہ کیا نظام تھا جس کے سبب ایک بے بس عورت کی دیبل کے ساحل سے ابھرنے والی چیخ کوفہ میں بیٹھے حجاج بن یوسف کے کانوں تک پہنچ گئی، تب تو انٹرنیٹ یا الیکٹرونک میڈیا چھوڑ لاؤڈ اسپیکر تک نہ تھا۔آج کسی کی چیخ ساتھ والے گھر تک بھی کیوں نہیں پہنچتی ؟
اچھا تو یہ سنہری زمانہ ماضی میں ہی کیوں بستا ہے؟اسے حال میں کھینچ کے کیوں نہیں لایا جا سکتا۔ تمام مشہور مسلمان سائنسدان ، طبیب ، فلسفی ، مصور ، عالم ، مدبر ہزار برس پہلے وسطی ایشیا ، ایران اور شام و عراق و شمالی افریقہ میں ہی کیوں پیدا ہوتے ہیں۔ جب کہ ہزار برس پہلے تلاشِ علم کے لیے گھر سے نکلنے والے بچے کی ماں کو یہ تک نہ معلوم تھا کہ اس کا لال کب لوٹے گا۔آج تو علم کی رسائی ہاتھ بھر کے فاصلے پر ہے پھر بھی فروغِ جہل اتنا کیوں ہے؟ تو کیا ترقی صرف ماضی یا مستقبل میں ہی ممکن تھی یا ہو گی ؟
اگر میرے اجداد کا زمانہ واقعی سنہرا ہے اور میرا مستقبل نہایت روشن ہے تو پھر میرا حال کیوں خراب ہے؟ یہ کیسے ممکن ہے کہ تین زمانی کڑیوں میں سے دائیں اور بائیں کی تصوراتی کڑی تو آنکھیں خیرہ کررہی ہو اور درمیانی حقیقی کڑی زنگ آلود ہو چکی ہو۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ یا تو علمِ منطق غلط یا پھر ہماری سوچنے اور دیکھنے کی تربیت و عادت ایب نارمل۔یا پھر ہم اتنے گہرے انفرادی و اجتماعی دھوکے میں ہیں کہ سراب کو ہی پانی سمجھتے رہنا چاہتے ہیں۔ ہمیں خوف ہے کہ اگر سراب کا مفروضہ بھی ٹوٹ گیا تو پھر کس خیالی تکیے پر سر رکھ کے جئیں گے ؟ جانے ہم کیوں کسی ٹھوس عذاب کے انتظار میں ہیں؟ یہ سب جو آس پاس، اندر باہر ، اوپر نیچے ، دائیں بائیں ہو رہا ہے۔یہ سب کیا ہے ؟ عذاب اور کیا ہوتا ہے ؟
( بشکریہ : روزنامہ ایکسپریس )

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleامریکہ چین تناؤ: جدو جہد/ڈاکٹر لال خان
Next Article آشیانہ ہاؤسنگ کیس: شہباز شریف 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

مولانا فضل الرحمان کی کال کے بعد مختلف مقامات پر شاہراہیں بند

نومبر 26, 2026

ستاروں سے آگے جہاں اور بھی ہیں : پاکستانی خلاباز ذیشان علی نے تاریخ رقم کر دی

نومبر 26, 2026

ریاض کی سب سے بلند عمارت پر حوثیوں کا حملہ : 11 افراد زخمی

نومبر 25, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • مولانا فضل الرحمان کی کال کے بعد مختلف مقامات پر شاہراہیں بند نومبر 26, 2026
  • ستاروں سے آگے جہاں اور بھی ہیں : پاکستانی خلاباز ذیشان علی نے تاریخ رقم کر دی نومبر 26, 2026
  • ریاض کی سب سے بلند عمارت پر حوثیوں کا حملہ : 11 افراد زخمی نومبر 25, 2026
  • ریاستی حصار میں ہوں، مجھے لاہور میں وکلا سے خطاب کرنے نہیں دیا گیا: مولانا فضل الرحمان نومبر 24, 2026
  • مہنگی بخشش کا طریقہ اور بونہافر کی کہانی : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم نومبر 22, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.