Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, اگست 24, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • سوشل میڈیا پرتضحیک اور کردار کشی : لائیکس کے لیے شخصیت داؤ پر نہ لگائیں ۔۔ پروفیسر صابر جروار کا کالم
  • آمریت پہاڑ نہیں: محض ریت کی دیوار ہے : فہیم عامر کا تجزیہ
  • عمران خان کی بیماری پر سیاست اور حکومت کی بدحواسی :سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • راولپنڈی میں خاتون کی باتھ روم سے لاش برآمد، شوہر اور ملازم گرفتار
  • ہائبرڈ اور آمرانہ نظام مستقل نہیں چلتے : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ
  • مجھے عمران خان کا حامی کس نے بنایا ؟ حکمرانوں سے ایک سوال :کمالیات / کمال ایوب صدیقی کا کالم
  • معاشی خللِ تَوَجُّہ یا انحرافِ توجہ؟؟ : کیا ہم پر قرضوں کا بوجھ واقعی کم ہو گیا ہے ؟ فہیم عامر کا کالم
  • انتہا پسندوں کے خلاف کارروائی کے بعدپاکستان میں گستاخی کے مقدمات میں دو تہائی کمی آئی : رائٹرز کی رپورٹ
  • حکومت نے خان کی ہسپتال یاترا کرا دی : رات گئے چیک اپ علی الصبح سخت سیکیورٹی میں جیل واپس
  • بیان مزید دربارہ سود و زیاں : وجاہت مسعود کا مکمل کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » اب سبھی کو سبھی سے خطرہ ہے ۔۔ وسعت اللہ خان
لکھاری

اب سبھی کو سبھی سے خطرہ ہے ۔۔ وسعت اللہ خان

ایڈیٹرجنوری 29, 20174 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
wusat ullah khan columns about pakistan politicsat girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

وہ دن ہوا ہوئے جب قومی سلامتی کو لوگوں سے خطرہ تھا، آج لوگوں کو قومی سلامتی سے خطرہ ہے۔
کل تک یہ اصطلاح تحفظ کی علامت بتائی جاتی تھی، مگر آج قومی سلامتی وہ کمبل ہے جس میں کوئی بھی کسی کو لپیٹ لپیٹ کر مار سکتا ہے۔ قومی سلامتی کے تصور پر کبھی ریاست کی اجارہ داری ہوتی ہو گی، آج اس نظریے کی بھی نج کاری ہو چکی ہے۔ جس کے پاس مجھے راہ سے ہٹانے کا کوئی ٹھوس جواز نہ ہو وہ آئے، مجھے قومی سلامتی کے لیے خطرہ بتائے اور پھاڑ کھائے۔ جج، جیوری، مدعی، وکیل، قانون؟ آل ان ون۔۔۔ اب تو مارکیٹ میں قومی سلامتی پلس بھی متعارف ہو چکی۔ یعنی کوئی مطلوب شکار قومی سلامتی کے سادہ جال سے بچ نکلے تو پھر اس پر قومی سلامتی پلس فائر کی جاتی ہے۔ یہ پروڈکٹ توہینِ ریاست و نظریے کے مرکب سے تیار کی گئی ہے، اور اس کا کاٹا پانی نہیں مانگتا۔ قومی سلامتی پلس کے کارتوس کی مار موثر بنانے کے لیے اسے نشریاتی پیلٹ گن میں رکھ کے فائر کیا جاتا ہے۔ ہزاروں چھرے نکلتے ہیں۔ کسی کا ماضی، کسی کا حال، کسی کا مستقبل، کسی کا زہر لگتا چہرہ، کسی کی دلیل، کسی کا شجرہ، خاندان، بیوی، بچے، احباب، دانائی، بینائی، عقیدہ سب چھدتے چلے جاتے ہیں۔
سوشل میڈیا کے میدان میں کامیاب ابتدائی آزمائشوں کے بعد ان دنوں پاکستان میں قومی سلامتی پلس پیلٹ گن کے فائنل آزمائشی فیلڈ ٹرائل ہو رہے ہیں۔ امید ہے یہ پروڈکٹ جلد مارکیٹ میں ہر ہما شما کی دسترس میں ہو گی۔ مگر قومی سلامتی کو ہتھیار کی شکل دینے کے تجربے صرف ایک ملک میں تھوڑا ہو رہے ہیں۔ امریکا چونکہ اس دنیا کا ٹیکنالوجیکل امام بھی ہے لہٰذا وہاں سے بہتر لیبارٹری کیا ہو سکتی ہے؟ اس لیب میں قومی سلامتی کے تصور کی سٹیٹ آف دی آرٹ انجینیئرنگ کا تجربہ کس قدر کامیاب ہوا ہے، اس کا سب سے موثر ثبوت ٹرمپ ہیں۔ آپ چاہیں تو انھیں قومی سلامتی کے آتشیں بطن سے پیدا ہونے والا پہلا ٹیسٹ ٹیوب پریذیڈنٹ بھی کہہ سکتے ہیں۔ گاندھی جی نے تو جانے کس جھونک میں لگ بھگ 80 برس پہلے کہہ دیا تھا کہ آنکھ کے بدلے آنکھ کا اصول مکمل طور پر نافذ کر دیا جائے تو دنیا میں آخر میں بس اندھے ہی بچیں گے۔ پر آج لگ رہا ہے کہ گاندھی جی نے یہ بات جھونک میں نہیں کہی تھی۔ نہیں نہیں، بابری مسجد کا انہدام ایک اچھوتا واقعہ ہے اسے کسی شدت پسند نظریے کی مقبولیت نہیں سمجھنا چاہیے۔۔۔ نہیں نہیں مودی جی کو ووٹ ہندو توا کے نعرے پر تھوڑی ملے ہیں، اقتصادی ایجنڈے پر ملے ہیں ۔۔ نہیں نہیں، دگج بالی وڈ ڈائریکٹر سنجے لیلا بھنسالی کو اگر چند لونڈوں نے جے پور میں شوٹنگ کے دوران کُوٹ ڈالا تو یہ مطلب تھوڑا ہے کہ آرٹ اور کلچر اور اظہار کی آزادی بھی شدت پسند سوچ کے مکمل نرغے میں ہے؟ ۔۔
نہیں نہیں، آرمی پبلک سکول کسی مسلمان کا کام نہیں ہو سکتا۔۔۔ نہیں نہیں، ہزارہ باشندوں کا قتل غیر ملکی کر رہے ہیں۔۔۔ نہیں نہیں، کراچی کی بدامنی کے ذمے دار اہلیانِ کراچی ہر گز ہرگز نہیں۔ نہیں نہیں امریکا میں جتنے بھی قتلِ عام ہوئے ہیں وہ مقامی امریکیوں نے تھوڑی کیے ہیں۔وہ تو دھوکہ دہی سے امریکی شہریت حاصل کرنے والوں نے کیے ہیں۔۔۔
بس بھائی۔۔۔گلوبل ولیج کا ناٹک بہت ہو چکا۔ مشترکہ عالمی سچائیوں کی بنسی سن سن کے طبیعت سیر ہو گئی۔ روشن خیالی بہت جی لی۔ اب ایک بار پھر دیوار اٹھانے اور اقلیت سے اکثریت کو ڈرانے اور پھر اس ڈر کو اقلیت کے خلاف ہتھیار بنانے کا فیشن ہے۔ بیسویں صدی بھی اسی رواج سے شروع ہوئی تھی اور اب اکیسویں صدی بھی۔ ویسے ہی جیسے ہر چند عشرے بعد کھلے پائنچے اور بند گلے کا فیشن گھوم گھوم کے آتا ہے۔
کوئی بھگت چکا، کچھ بھگت رہے ہیں، باقی بھگتیں گے۔۔ نہیں نہیں کی تکرار بھی نہیں بچا پائے گی۔
اب نہیں کوئی بات خطرے کی
اب سبھی کو سبھی سے خطرہ ہے
(جون ایلیا)

(بشکریہ:بی بی سی اردو)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleبے فیض موسموں کے بگوُلے ۔۔ سبط حسن گیلانی
Next Article اعتماد کی داد تو بنتی ہے باس ۔۔ رؤف کلاسرا
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

سوشل میڈیا پرتضحیک اور کردار کشی : لائیکس کے لیے شخصیت داؤ پر نہ لگائیں ۔۔ پروفیسر صابر جروار کا کالم

اگست 24, 2026

آمریت پہاڑ نہیں: محض ریت کی دیوار ہے : فہیم عامر کا تجزیہ

اگست 23, 2026

عمران خان کی بیماری پر سیاست اور حکومت کی بدحواسی :سید مجاہد علی کا تجزیہ

اگست 23, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • سوشل میڈیا پرتضحیک اور کردار کشی : لائیکس کے لیے شخصیت داؤ پر نہ لگائیں ۔۔ پروفیسر صابر جروار کا کالم اگست 24, 2026
  • آمریت پہاڑ نہیں: محض ریت کی دیوار ہے : فہیم عامر کا تجزیہ اگست 23, 2026
  • عمران خان کی بیماری پر سیاست اور حکومت کی بدحواسی :سید مجاہد علی کا تجزیہ اگست 23, 2026
  • راولپنڈی میں خاتون کی باتھ روم سے لاش برآمد، شوہر اور ملازم گرفتار اگست 23, 2026
  • ہائبرڈ اور آمرانہ نظام مستقل نہیں چلتے : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ اگست 21, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.