Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, اگست 25, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • سوشل میڈیا پرتضحیک اور کردار کشی : لائیکس کے لیے شخصیت داؤ پر نہ لگائیں ۔۔ پروفیسر صابر جروار کا کالم
  • آمریت پہاڑ نہیں: محض ریت کی دیوار ہے : فہیم عامر کا تجزیہ
  • عمران خان کی بیماری پر سیاست اور حکومت کی بدحواسی :سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • راولپنڈی میں خاتون کی باتھ روم سے لاش برآمد، شوہر اور ملازم گرفتار
  • ہائبرڈ اور آمرانہ نظام مستقل نہیں چلتے : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ
  • مجھے عمران خان کا حامی کس نے بنایا ؟ حکمرانوں سے ایک سوال :کمالیات / کمال ایوب صدیقی کا کالم
  • معاشی خللِ تَوَجُّہ یا انحرافِ توجہ؟؟ : کیا ہم پر قرضوں کا بوجھ واقعی کم ہو گیا ہے ؟ فہیم عامر کا کالم
  • انتہا پسندوں کے خلاف کارروائی کے بعدپاکستان میں گستاخی کے مقدمات میں دو تہائی کمی آئی : رائٹرز کی رپورٹ
  • حکومت نے خان کی ہسپتال یاترا کرا دی : رات گئے چیک اپ علی الصبح سخت سیکیورٹی میں جیل واپس
  • بیان مزید دربارہ سود و زیاں : وجاہت مسعود کا مکمل کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » جناب راحیل شریف کو کتنی زمین ملی ؟ ۔۔ محمد حنیف
لکھاری

جناب راحیل شریف کو کتنی زمین ملی ؟ ۔۔ محمد حنیف

ایڈیٹرجنوری 26, 20176 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
muhammad hanif writes about land aloted to raheel sharif
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

کِتنی زمین مِلی جناب راحیل شریف صاحب کو ؟ 90 ایکٹر۔ آپ کو کئی پنجابی کاشت کار بتائیں گے یہ بھی کوئی رقبہ ہوا چار مربعے بھی پورے نہیں بنتے۔ اِسی پنجاب میں ایک پولیس افسر کے صاحبزادے ہیں جن کا نام ہے جہانگیر ترین اُن کے کتنے مربعے ہیں، صبح گھوڑا دوڑانا شروع کرو، شام ہو جائے گی اُن کے مربعے ختم نہیں ہوں گے ۔ ہماری قوم کی عجیب عادت ہے جِس کو عرش پر بٹھاتے ہیں اُسی کو فرش پر لمّا کر لیتے ہیں۔ ابھی چند دِن پہلے کی بات ہے وہ پوری قوم کے نجات دہندہ تھے کراچی سے خیبر تک چوراہوں پر اُن کی تصویریں تھیں، آج جانے کی ضِد نہ کرو کے ترانے گائے جا رہے تھے، طالبان اُن کے خوف سے غاروں میں کانپ رہے تھے، مودی کی نیندیں حرام تھیں۔ تمام اُمت مسلمہ اُن کی طرف دیکھ رہی تھی کہ وہ کب خلافت کا اعلان کریں اور لوگ بیعت کرنا شروع کریں ہمارے ٹرک اور ٹینکروں والے بھائیوں کو دہائیوں کے بعد ایسا ہیرو مِلا جس کی قد آدم تصویر لگا کر وہ گوادر سے کابل تک بِلا خوف و خطر گھوم سکیں۔ کوئی اُنہیں فیلڈ مارشل بنانے کی بات کرتا تھا۔ کِتنے ہی سروے ہوئے دُنیا میں جہاں اُنہیں سارے جہاں کی افواج کے سپہ سالاروں میں سب سے بہترین سالار قرار دیا گیا۔ اِسرائیل کانپتا تھا کہ مسلمانوں کو ایک اور صلاح الدین ایوبی مِل گیا ہے اب میرا کیا ہو گا۔ ابھی چند دِن پہلے ہی کی بات ہے اخباری کالم نویس اور ٹی وی پر بیٹھے جغادری تجزیہ نگار ہمیں بتاتے تھے کہ پہلے تو پاکستان کا بننا ایک معجزہ تھا اور دوسرا معجزہ یہ ہوا کہ جنرل راحیل شریف میں قائداعظم ، علامہ اقبال اور گاما پہلوان کی ساری صفات اکٹھی ہو گئی ہیں۔ اور اب یہی صاحبان کانوں کو ہاتھ لگا کر ہمیں بتا رہے ہیں کہ 90 ایکٹر زمین ، وہ بھی بیدیاں روڈ پر، الاٹ بھی ایک ایسے وقت ہوئی جب ہمارے بچے ہمارے دشمن کے ہاتھوں مر رہے تھے۔ اِن موسمی مرثیہ نگاروں کے بارے میں اتنا ہی کہا جا سکتا ہے کہ پہلے تو یہ جیلسی کا شکار ہیں کہ اللہ نے اِن کو اِتنی توفیق نہیں دی کہ اِن کا بھی بیدیاں روڈ پر کوئی چھوٹا موٹا فارم ہاؤس ہو۔ دوسرا کوئی یہ ثابت کر دے کہ کِسی قانون، کِسی ضابطے کی خلاف ورزی ہوئی ہو۔ فوج ایک ایسا ادارہ ہے جہاں پر درختوں کے تنوں پر سفیدی کب اور کیسے ہونی ہے اور بوٹ پالش کرنے کے بعد برش رکھنا کہاں ہے اِس کے بارے میں بھی قانون موجود ہیں تو اِس ادارے میں کیا اربوں کی زمین بغیر کِسی قانون کے الاٹ ہو گئی؟ اگر اِن اعتراض کرنے والوں کا یہ خیال ہے کہ کوئی ادارے کا سربراہ اپنے ہی آپ کو سرکاری زمین کیسے الاٹ کر سکتا ہے تو اِنہوں نے ملک کے طول و عرض میں پھیلی ایسی جاگیریں نہیں دیکھیں جو بڑے بیورو کریٹوں نے ایک دوسرے کو الاٹ کر رکھی ہیں۔ کوئی سندھ کے چانڈیو اور جتوئی سرداروں سے پوچھتا ہے کہ یہ ہزاروں ایکٹر کہاں سے آئے اور تمہیں اِن کی کیا ضرورت ہے؟ جنرل راحیل شریف کو طالبان اور پاکستان کے باقی دشمنوں کو شکست فاش دینے کا کریڈٹ تو دیا جاتا ہے لیکن فوجی افسران کے لیے رہائشی سکیموں کے لیے اُن کی جدوجہد کا کوئی ذکر نہیں کرتا۔ حالانکہ تاریخ گواہ ہے کہ اُنہوں نے ملک میں ڈی ایچ اے کی ترویج کے لیے جتنی کاوشیں کیں اُن سے پہلے کبھی کِسی نے نہیں کیں۔ اُنہوں نے تو گوجرانوالہ میں فضائیہ کالونی بنوا ڈالی حالانکہ گوجرانوالہ میں فضائیہ کا کوئی مستقر نہیں تھا۔ اور گوجرانوالہ والوں نے شاید فضائیہ کے شاہین صِرف ٹی وی پر چلنے والے آئی ایس پی آر کے گانوں میں ہی دیکھے ہوں گے۔ جنرل راحیل شریف وہ مرد مومن تھے جو ایک ہاتھ سے ہمارے دُشمن کے ساتھ تیغ آزمائی کرتے تھے اور دوسرے ہاتھ سے ڈی ایچ اے کی فائلوں پر دستخط کرتے جاتے تھے۔ اور یہ بھی یاد رکھیں کہ اُن کا مشن ابھی ختم نہیں ہوا۔ اُنہوں نے دوسرے جرنیلوں کی طرح چولستان میں یا سندھ میں زمین نہیں لی بلکہ عین ہندوستان کے ساتھ بارڈر پر۔ دشمن کی ناک کے عین نیچے۔ اب سوچیں کہ جب اِس زمین پر اُن کا فارم ہاؤس بن جائے گا، اور وہ چارپائی ڈالے دھوپ سینک رہے ہوں گے تو کیا کوئی بھاتی فوجی اپنے ناپاک ارادوں کے ساتھ بیدیاں روڈ کراس کرنے کی جرات کرے گا۔ اگر آپ جُھگی میں رہتے ہیں تو شاید 90 ایکٹر آپ کو جاگیر لگے لیکن تنقید کرنے والے ڈرائنگ، ڈائننگ ٹائپ گھروں میں رہتے ہیں۔ دِل پر ہاتھ رکھ کر بتائیں کیا پاکستان کی تاریخ کا مقبول جنرل اپنی ریٹارئرمنٹ کی زندگی ایک اوسط درجے کے پنجابی زمیندار کی طرح گزارے۔ اور جو یہ کہتے ہیں کہ زرعی زمین تو بہانہ ، آخرکار وہاں پلاٹ بنیں گے تو مومنو اپنے شہروں اور دیہاتوں پر نظر دوڑاؤ۔ یہ ملک بنا تو اِسلام کے نام پر تھا لیکن آخر چل تو پلاٹوں کے کاروبار پر ہی رہا ہے۔
(بشکریہ:بی بی سی ڈاٹ کوم)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleکہتا ہوں سچ : میرا ۔۔اسلام آباد مضبوط ہے ۔۔ شاکر حسین شاکر
Next Article ’’ایسے نہیں چلے‘‘ ۔۔ عامر لیاقت کے پروگرام پر پابندی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

سوشل میڈیا پرتضحیک اور کردار کشی : لائیکس کے لیے شخصیت داؤ پر نہ لگائیں ۔۔ پروفیسر صابر جروار کا کالم

اگست 24, 2026

آمریت پہاڑ نہیں: محض ریت کی دیوار ہے : فہیم عامر کا تجزیہ

اگست 23, 2026

عمران خان کی بیماری پر سیاست اور حکومت کی بدحواسی :سید مجاہد علی کا تجزیہ

اگست 23, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • سوشل میڈیا پرتضحیک اور کردار کشی : لائیکس کے لیے شخصیت داؤ پر نہ لگائیں ۔۔ پروفیسر صابر جروار کا کالم اگست 24, 2026
  • آمریت پہاڑ نہیں: محض ریت کی دیوار ہے : فہیم عامر کا تجزیہ اگست 23, 2026
  • عمران خان کی بیماری پر سیاست اور حکومت کی بدحواسی :سید مجاہد علی کا تجزیہ اگست 23, 2026
  • راولپنڈی میں خاتون کی باتھ روم سے لاش برآمد، شوہر اور ملازم گرفتار اگست 23, 2026
  • ہائبرڈ اور آمرانہ نظام مستقل نہیں چلتے : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ اگست 21, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.