Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, ستمبر 14, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • عوام سے لیڈروں کی دور ی کسی طوفان کا پیش خیمہ بنے گی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • موٹر سائیکل ، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف
  • ایران، امریکہ جنگ کےشعلے : چین چَین کی بنسری کیوں بجا رہا ہے ۔۔۔ ڈاکٹر سید علمدار حسین بخاری کا تجزیہ (1)
  • اِس شہر کے کتنے روپ ہیں؟ ۔۔ یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • دنیا میں امریکہ کا متبادل موجود نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • نائن الیون کی 25 ویں برسی : امریکہ کٹہرے میں کھڑا ہے ۔۔ سید مجاہد علی کا کالم
  • رضا اللہ کی مزاحمت کے باوجود ایجبسٹن ٹیسٹ میں شکست: انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف کلین سویپ
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » اف یہ چاچے مامے تائی وغیرہ! : بات سے بات / وسعت اللہ خان
لکھاری

اف یہ چاچے مامے تائی وغیرہ! : بات سے بات / وسعت اللہ خان

ایڈیٹراگست 27, 20183 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
wusat ullah khan columns about pakistan politicsat girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

آج مجھے وہ تمام شادیاں یاد آ رہی ہیں جن میں شرکت کا احسان کرنے والے دور اور قریب کے بزرگ ماضی کے وہ تمام قصے اور قضیے نکال نکال کے لے آتے ہیں جن کا شادی کی تقریب سے دور دور کا لینا دینا نہیں ہوتا۔وہ تلخ و شیریں ماضی جس میں اس بے چارے لڑکے یا لڑکی کا ذرا برابر کردار نہیں کہ جو اپنی شادی میں ان تمام پیشہ ور خاندانی پھڈے بازوں اور پھڈے بازنیوں کو صرف اس لیے مدعو کرنے کے خواہش مند ہوتے ہیں کہ ان کی دعاؤں کے سائے میں ایک نئی زندگی شروع کر سکیں کہ جن کے سامنے وہ بچے سے اتنے بڑے ہو گئے۔مثلاً پھوپھی ویسے تو ہر دم واری صدقے جائے گی مگر جیسے ہی بھتیجا یا بھتیجی دعوت نامہ لے کر جاتے ہیں تو پہلا تیر یہ چلتا ہے ’ آ گئے سب طے کر کے؟ جب ہمیں رشتے کا نہیں بتایا تو اب شادی میں بلانے کا تکلف کیوں کر رہے ہو۔ سمجھ لو مر گئی تمہاری پھوپھی۔ اللہ تعالی تمہیں اور خوشیاں دے۔ ہماری کیا اوقات۔ آج مرے کل دوسرا دن ۔تمہارے پھپھا تو ویسے بھی جوڑوں کی تکلیف سے ہل نہیں سکتے۔ صحت نے اجازت دی تو کوشش کریں گے شریک ہونے کی۔ جاؤ اپنی ماں کو ہماری طرف سے مبارک بادی دے دینا۔‘
پھر یہی لڑکا یا لڑکی ماموں کے گھر جاتے ہیں اور ماموں کے منہ کھولنے سے پہلے ہی ممانی تلوار سونت لیتی ہیں ۔مبارک ہو شادی خانہ آبادی۔ سلمیٰ کی شادی میں اگرچہ تم لوگ نہیں آئے۔ مگر ہم تمہاری طرح چھوٹے ذہن کے نہیں۔ ضرور آئیں گے لیکن ایک آدھ گھنٹے کے لیے کیونکہ اگلے ہی دن گڈو کے پیپر ہیں۔‘پھر یہی لڑکا یا لڑکی خالہ کا کواڑ کھٹکھٹاتے ہیں اور خالو انھیں دیکھتے ہی بھالے پہ رکھ لیتے ہیں۔ بھئی سنا ہے منشی اکرم کے ہاں تمہارا رشتہ طے ہوا ہے۔ آگے پیچھے، ذات اور خون کی تحقیق بھی کر لی یا تمہارے ابا اماں چمک دمک دیکھ کر رشتے کی ہاں کر بیٹھے۔اب کسی سے ذکر مت کرنا تمہارے ہونے والے سسر اسی منشی اکرم کا باپ اللہ بخشے ہمارے دادا کا سائیس تھا۔ بہرحال جو ہوا سو ہوا۔ اس میں تم بچوں کا کیا قصور۔ مبارک ہو۔ کوشش کریں گے کہ کم ازکم نکاح میں تو شرکت ہو جائے۔اس موقع پر خالہ ایک آہ بھرتے ہوئے سلگتے انگاروں پر اور تیل ڈال دیتی ہیں ’ارے بیٹا ہماری اتنی اوقات کہاں کہ کوئی کسی فیصلے میں شریک کر لے۔ بہرحال ہمیں کیا۔ زندگی تمہیں گزارنی ہے۔ تم لوگوں نے ٹھیک ہی فیصلہ کیا ہوگا۔ باجی صاحبہ کو میری طرف سے مبارک باد دے دینا۔ اگر بارش نہ ہوئی تو آنے کی کوشش کریں گے۔ نہ آسکے تو یہ نہ سمجھنا کہ خدانخواستہ کوئی ناراضی ہے۔‘
پھر یہی لڑکا یا لڑکی نیوتا لے کر تایا، چچا کے ہاں جاتے ہیں اور وہاں سے بھی ایسی ہی جلی کٹی مبارک بادی سمیٹ کے لوٹتے ہیں۔المختصر ایک درجن پھیروں، نصف درجن رونے دھونے کے ادوار اور تین چار بار ہاتھ پاؤں جوڑنے کے نتیجے میں بلآخر یہ سب پنگے باز بزرگ شادی میں شریک ہوتے ہیں تو ایک اور وبال کھڑا ہو جاتا ہے۔
ارے نہیں میاں کوئی اندھی تھوڑا مچی ہے حق مہر صرف 32 روپے چار آنے عین شرعی ہو گا۔
صاحبزادے شیروانی تو اچھی سلی ہے مگر اس پر سنہری پٹی جچ نہیں رہی لگتا ہے ماشکیوں کی شادی ہے ہا ہا ہا۔ یقیناً تمہاری ماں نے پسند کی ہو گی یہ شیروانی۔
بھئی تمہارے تایا تو شادی کا مرغن کھانا نہیں کھا سکتے۔ ان کے لیے الگ سے پتلی دال اور چپاتی بنوا دینا ورنہ گھر جا کے کھا لیں گے کوئی مسئلہ نہیں۔
معاف کرنا جلدی میں ہم کوئی اچھا سا تحفہ نہ خرید پائے۔ یہ لو لفافہ اس میں پورے ایک ہزار ایک روپے ہیں۔ تمہارے خالو تو کہہ رہے تھے کہ رقیہ کی شادی میں پانچ سو ایک روپے دیے تھے تم لوگوں نے۔ مگر میں نے کہا کہ نہیں بھئی ہمارے گھر کا بچہ ہے کوئی غیر تھوڑی ہے۔ ہم تو ایک ہزار ایک ہی دیں گے۔ ان کا ایمان وہ جانیں۔
اے ہے دلہن کا جوڑا لال رنگ کا کیوں سلوا لیا؟ آج کل تو نائی قصائی بھی اپنی بچیوں کو یہ نہیں پہنواتے۔ ارے مجھ سے ہی کہہ دیتیں تو مسز سارہ کے بوتیک سے اتنے ہی پیسوں میں شاندار ماڈرن جوڑا دلوا دیتی۔ مگر ہم اس قابل ہی کہاں کہ کوئی پھوٹے منہ پوچھ ہی لے۔ پھر بھی اللہ رکھے ہماری فرح اس لال جوڑے میں بھی حور پری سے کم تھوڑی ہے۔اللہ اور خوشیاں دے۔
اب آپ پوچھ سکتے ہیں کہ مجھے اس وقت یہ قصے کیوں سوجھ رہے ہیں؟ 25 جولائی سے لے کر اب تک متحدہ اپوزیشن کے کنبے میں شامل چاچے مامے تائے، خالائیں، پھپیاں جس طرح باہمی معاملات طے کر رہے ہیں۔ انھیں دیکھتے ہوئے خاندان کی شادیاں اور اپنے بزرگوں کے طور اطوار یاد نہ آویں تو کیا یاد آوے ؟
ٌ( بشکریہ : بی بی سی اردو )

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleشیخ رشید غیر مہذب ہیں : ریلوے کے اعلیٰ افسر نے دو سال کی رخصت مانگ لی
Next Article میرانشاہ میں ہلاکتوں کے خلاف دھرنا : فورسز نے فائرنگ نہیں کی ، آئی ایس پی آر
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

عوام سے لیڈروں کی دور ی کسی طوفان کا پیش خیمہ بنے گی : سید مجاہد علی کا تجزیہ

ستمبر 14, 2026

موٹر سائیکل ، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف

ستمبر 14, 2026

ایران، امریکہ جنگ کےشعلے : چین چَین کی بنسری کیوں بجا رہا ہے ۔۔۔ ڈاکٹر سید علمدار حسین بخاری کا تجزیہ (1)

ستمبر 13, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • عوام سے لیڈروں کی دور ی کسی طوفان کا پیش خیمہ بنے گی : سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 14, 2026
  • موٹر سائیکل ، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف ستمبر 14, 2026
  • ایران، امریکہ جنگ کےشعلے : چین چَین کی بنسری کیوں بجا رہا ہے ۔۔۔ ڈاکٹر سید علمدار حسین بخاری کا تجزیہ (1) ستمبر 13, 2026
  • اِس شہر کے کتنے روپ ہیں؟ ۔۔ یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم ستمبر 13, 2026
  • دنیا میں امریکہ کا متبادل موجود نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 13, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.