Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, ستمبر 14, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پیٹرول کی قیمت میں مزید پونے پانچ روپے کا اضافہ : ڈیزل بھی 6 روپے لیٹر مہنگا
  • عوام سے لیڈروں کی دور ی کسی طوفان کا پیش خیمہ بنے گی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • موٹر سائیکل ، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف
  • ایران، امریکہ جنگ کےشعلے : چین چَین کی بنسری کیوں بجا رہا ہے ۔۔۔ ڈاکٹر سید علمدار حسین بخاری کا تجزیہ (1)
  • اِس شہر کے کتنے روپ ہیں؟ ۔۔ یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • دنیا میں امریکہ کا متبادل موجود نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • نائن الیون کی 25 ویں برسی : امریکہ کٹہرے میں کھڑا ہے ۔۔ سید مجاہد علی کا کالم
  • رضا اللہ کی مزاحمت کے باوجود ایجبسٹن ٹیسٹ میں شکست: انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف کلین سویپ
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » پارلیمنٹ ہاؤس، دیوار ِ گریہ اور ” حضرت مولانا “ ۔۔ شاہد مجید جعفری
شاہد مجید جعفری

پارلیمنٹ ہاؤس، دیوار ِ گریہ اور ” حضرت مولانا “ ۔۔ شاہد مجید جعفری

ایڈیٹراگست 25, 20188 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

قصہ منقول ہے کہ ایک دن پارلیمنٹ ہاؤس کے سکیورٹی گارڈ نے اپنےچیف کو اطلاع دی کہ رات کی تاریکی میں جب یہ علاقہ مشعلِ افرنگ سے بقعہ نور بنا ہوتا ہے تو ایسے میں ایک مردِ با ریش شائبہ درویش جس نے چہرے کوچکور عمامے سے ڈھانپا ہوتا ہے شکل اس کی جی کو جلاتی ہے اور نگہ بلندنہیں تنگ نظر آتی ہے، گاہے چلا آتا ہے جان ہماری کو آن کھاتا ہے وہ مردِ باریش شائبہ درویش جانے کس جرم کی سزا بھرتا ہے سامنے اس ہاؤس کے گریہ کرتا ہے اس کی آہ و بکا سے سننے والے کا کلیجہ منہ کو آتا ہے دل گھبراتا ہے اور ہاؤس لرز لرز جاتاہے عجب آزاد مرد ہے نہ اس کا سخن دل نواز نا ہی آواز میں درد ہے ۔ اس پہ وہ شخص روتا ہے چلاتا ہے مجھے تو یہ شخص کہ جس کی شکل مومناں ہے کے دماغ میں خلل نظر آتا ہے اس لیئے اے حاکم، حکم صادر فرما کہ کہ اس عجیب و غریب مردِدرویش کے ساتھ کیا معاملہ کیا جاوے؟۔
سن کر کتھا اس گارڈ کی حاکم غصے سے لال ہوا پھر دل میں خیا ل ہوا کہ معلوم کیا جاوے کہ مردِ باریش اس قدر کیوں ملال ہوا اور کیسے یہ اس کا حال ہوا؟ یہ سوچ اس نے یوں کلام کیا کہ اے میرے مطیع و حکم بردار ذ را حساب لگا اور مجھے بتا کہ اب کے بار وہ کب آوے گا ؟ سنتری نے اپنی جیب سے دستی جنتری نکالی پھراس کتاب سے دیکھ حساب لگایا اور یوں فرمایا ۔ اے سنتریوں کے( سب سے) بڑے سنتری چونکہ آج اماوس کی رات ہے اور اس رات کو کائنات کی ساری بلائیں زمین پر اترتی ہیں اس لیئے امیدِ واثق ہےکہ اس مردِ باریش کا آنا لازم ٹھہرے گا یہ بات سُن بڑے سنتری نے اپنا بھاڑ سا منہ کھولا اور پھر بولا۔ سانحہء تقدیر لگتا ہے معاملہ گمبھیر لگتا ہے ساتھ تمہارے میں بھی چلتا ہوں اور اس ناہنجار سے بات کرتا ہوں۔
سخت کالی رات تھی دور تلک سناٹا تھا ایسا سناٹا کہ ہول اُٹھتا تھا تا حدِ نگاہ چرند پرند نہ دکھتا تھا ۔ایسے میں ایک مہیب سا ہیولا نظر آیا جسے دیکھ کر حاکم گھبرایا لیکن سنتری نے اس کا کاندھا ہلایا اور ہولے سے بتلایا اے حاکم سنتریاں گھبرا مت یہ وہی مردِ باریش ہے جو آدمی ہے نہ درویش ہے اس نے ہمیں ستایا ہے وہ دیکھ ہماری طرف ہی آیا ہے۔اسی وقت اس مردِ باریش نے کہ جس نے چہرے کو ڈھانپ رکھا تھا پارلیمنٹ کی عمارت کے سامنے کھڑےہو کر ایسی آہ کھینچی کہ جسے سن کر حاکم کے دل میں درد اور موسم سرد ہو گیا آہ و بکا کے بعد اس مردِ باریش نے گریہ شروع کر دیا۔ اور اس قدر رویا کہ پارلیمنٹ کی عمارت دو دو ہاتھ پانی میں ڈوب گئی ۔ بعد از گریہ جب اس مردِ باریش نے واپسی کے لیئے قدم بڑھایا تو نا جانے حاکم کے من میں کیا آیا وہ دوڑ اس کے پاس گیا اور بعد قدم بوسی کے بتلایا کہ اے شخص آگاہ رہو کہ یہ پارلیمنٹ ہاؤس کی عمارت ہے دیوارِ گریہ نہیں۔نیز بری امام کا مزار یہاں سے ایک آدھ کوس دور واقع ہے وہاں گریہ کرنے کا تمہیں نفع بھی ہو سکتا ہے یہ سن کر پہلے تو مردِ باریش سٹپٹایا پھر بعد توقف کے مسکرایا اور بڑے سنتری کی طرف دیکھ فرمایا کہ تُف ہے تیری حیات پر بھلا مجھ جیسے گھاگ کو معلوم نہ ہو گا کہ یہ پارلیمنٹ کی عمارت ہے دیوارِ گریہ نہیں لیکن کیا کروں مجبور ہوں دل کے ہاتھوں عاجز ہوں مقہور ہوں ۔اس پر (بڑا) سنتری بولا اے شخص تجھ پر ایسی کیا افتاد آن پڑی کہ زار و قطار روتا ہے اور ناحق دل کو کھوتا ہے حاکم کی بات سن کر وہ بندہ باریش نہ آدمی نہ درویش دکھی دل سے بولا کیا بتاؤں اے ہمدم عزیز معاملہ سخت ہے اور جاں عزیز ، کبھو ہم بھی اس عمارت کے مکین تھے کیا آن تھی ہماری کیا شان تھی ہماری۔ ہمارے ایک اشارہ ابرو پر حکومت بنتی اور بگڑتی تھی حاکمِ وقت دم بھرتا تھا جو کہتے تھے وہی کرتا تھا۔ لیکن اس دفعہ عجب چناؤ آیا ہے کسی ظالم نے مینڈیٹ میرا چرایا ہے چنانچہ جب بھی آتا ہے یاد مجھ کو گزرا ہوا زمانہ تومیرے دل میں ہول اور پیٹ میں مروڑ اُٹھتا ہے چنانچہ رنج وملال و اضطراب جب حد سے بڑھتا ہے تو اس عمارت کا رُخ کرتاہوں کہ اس کے بنا نہ جیتا ہوں اور نہ مرتا ہوں۔ آ کر یہاں میں بمصداق قہرِدرویش بر جانِ درویش گریہ کرتا ہوں تو تھوڑا چین بھرتا ہوں۔
جب اس مردِ درویش نے بھید کھولا تو سن کے بڑا سنتری بولا کہ اے پیرِ مغاں بندش ِ حالات سے قہر ہوئی جاتی ہے پلے سے روٹی کھا کھا کے تیری حالت غیر ہوئی جاتی ہے ہر چند کہ مردِ ناداں پر کلام نرم ونازک بے اثر ہوتا ہے پھر بھی یہ عاجز کہے دیتا ہے کہ اب جو تو مانند مجنون اس عمارت کا دم بھرتا ہے کاش تو عیش کے دنوں میں خلقت کا پاس رکھتا تو زمانہ بھی تیرا احساس رکھتا تو کہ اپنے جبے پہ فخر کرتا تھا خواہ مخواہ ہی اکڑتا تھا تو نے اپنا ہی پیٹ بھرا ہے نام غریبوں کا محض دھرا ہےتم امیدوار تھے کہ ممبری کا پھل تجھ کو بھی ملے تو تیرا غنچہء دل مانندِ گل کے کھلے۔کاش تو نے ان غریبوں کا کچھ کیا ہوتا تو یوں در بدر نہ پھر رہا ہوتا مثل مشہور ہے کہ
خدا اس پاس ،یہ ڈھونڈے جنگل میں
ڈھنڈورا شہر میں، لڑکا بغل میں

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleنیا پاکستان: ایف اے پاس گورنر سندھ وائس چانسلروں کا تقرر کریں گے
Next Article نیب زدہ ڈاکٹر امیر محمد جوگیزئی کو گورنر بلوچستان نامزد کر دیا گیا
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پیٹرول کی قیمت میں مزید پونے پانچ روپے کا اضافہ : ڈیزل بھی 6 روپے لیٹر مہنگا

ستمبر 14, 2026

عوام سے لیڈروں کی دور ی کسی طوفان کا پیش خیمہ بنے گی : سید مجاہد علی کا تجزیہ

ستمبر 14, 2026

موٹر سائیکل ، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف

ستمبر 14, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • پیٹرول کی قیمت میں مزید پونے پانچ روپے کا اضافہ : ڈیزل بھی 6 روپے لیٹر مہنگا ستمبر 14, 2026
  • عوام سے لیڈروں کی دور ی کسی طوفان کا پیش خیمہ بنے گی : سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 14, 2026
  • موٹر سائیکل ، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف ستمبر 14, 2026
  • ایران، امریکہ جنگ کےشعلے : چین چَین کی بنسری کیوں بجا رہا ہے ۔۔۔ ڈاکٹر سید علمدار حسین بخاری کا تجزیہ (1) ستمبر 13, 2026
  • اِس شہر کے کتنے روپ ہیں؟ ۔۔ یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم ستمبر 13, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.