کراچی : سندھ کے نامزد گورنرعمران اسماعیل کی تعلیمی قابلیت انٹر ہےاس کے باوجودوہ سندھ کی جامعات کےچانسلرہوں گے ۔کیا سندھ کے نامزد گورنرعمران اسماعیل کی تعلیمی قابلیت منصب سےمطابقت نہیں رکھتی ،اس معاملے پر نامزد گورنرسے رابطہ کیاگیا لیکن عمران اسماعیل نے موقف دینےسے گریز کیا۔عمران اسماعیل نے پی ایس111سےکاغذات نامزدگی میں تعلیم انٹردرج کرائی ہے جس کےمطابق الیکشن کمیشن میں عمران اسماعیل کی تعلیمی قابلیت انٹرپاس ہے۔نامزد گورنر سندھ عمران اسماعیل انٹر تک تعلیم کے باوجود سندھ کی جامعات کےچانسلرہوں گےاورگورنرکوجامعات کے وائس چانسلر تعینات کرنےکااختیارہوتاہے،جبکہ گورنر بطور چانسلر طلبہ کو ڈگریاں بھی ایوارڈ کرتا ہے ۔ماہرین تعلیم کے مطابق عمران اسماعیل کی تعلیمی قابلیت منصب سےمطابقت نہیں رکھتی۔دوسری جانب نئی قومی اسمبلی کے 24 اراکین کی تعلیم صرف میٹرک ہے، تنظیم فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) کے مطابق موجودہ قومی اسمبلی میں 24 ارکان کی تعلیم صرف میٹرک ہے۔ 72 ارکان کی تعلیم ماسٹرز جبکہ 116 گریجویٹ ہیں۔39 ارکان کے پاس قانون کی ڈگریاں ہیں۔
پیر, ستمبر 14, 2026
تازہ خبریں:
- پیٹرول کی قیمت میں مزید پونے پانچ روپے کا اضافہ : ڈیزل بھی 6 روپے لیٹر مہنگا
- عوام سے لیڈروں کی دور ی کسی طوفان کا پیش خیمہ بنے گی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- موٹر سائیکل ، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف
- ایران، امریکہ جنگ کےشعلے : چین چَین کی بنسری کیوں بجا رہا ہے ۔۔۔ ڈاکٹر سید علمدار حسین بخاری کا تجزیہ (1)
- اِس شہر کے کتنے روپ ہیں؟ ۔۔ یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
- دنیا میں امریکہ کا متبادل موجود نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- نائن الیون کی 25 ویں برسی : امریکہ کٹہرے میں کھڑا ہے ۔۔ سید مجاہد علی کا کالم
- رضا اللہ کی مزاحمت کے باوجود ایجبسٹن ٹیسٹ میں شکست: انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف کلین سویپ
- کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی
- پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟

