نئی دہلی: بھارت سے تعلق رکھنے والے عالمی شہریافتہ صحافی اور مصنف کلدیپ نائر طویل علالت کے بعد 95 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔دی ہندو میں شائع رپورٹ کے مطابق کلدیپ نائر سیالکوٹ میں 1923 میں پیدا ہوئے تھے۔اس حوالے سے بتایا گیا کہ ان کا انتقال جمعرات کی صبح نئی دہلی کے اسپتال میں ہوا۔کلدیپ نائر وہ پہلے صحافی تھے جنہیں بھارت میں ایمرجنسی نافذ کرنے کے بعد پابند سلاسل کردیا گیا تھا اور انہیں صحافت کی خدمات پر 2015 میں ‘لائیو ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ’ سے نوازا گیا۔مرحوم پاکستان اور بھارت کے مابین پر امن تعلقات کے خواہاں تھے، انہوں نے اپنی سوانح حیات میں پاکستانی جوہری سیاستدان ڈاکٹرعبدالقدیر سے انٹرویو کا احوال لکھا تھا کہ ’پاکستان کی جانب سے جوہری دھماکے سے بہت پہلے ہی جوہری ہتھیار تھے‘۔انہوں نے بطور صحافی بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی سے متعلق متعدد تحریریں لکھی۔کلدیپ نائر برطانیہ میں 1990 کے درمیانی عرصے میں بھارت کے ہائی کمشنر بھی رہ چکے تھے جبکہ انہیں بھارتی ایوانِ بالا کے رکن کے طور پر بھی نامزد کیا گیا تھا۔دوسری جانب بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بھی کلدیپ نائر کی موت پر افسوس کا اظہار کیا۔کلدیپ نائر نے 15 سے زائد کتب کے مصنف تھے جن میں قابل ذکر تصانیف ‘انڈیا آفٹر نہرو’، ‘ایمرجنگ ری ٹولڈ’ اور ‘بیونڈ دی لائنز’ شامل ہیں۔
اتوار, ستمبر 20, 2026
تازہ خبریں:
- اسلام آباد : سکیورٹی اجلاس خود سکیورٹی خدشات کی نذر ۔۔ انٹرنیشنل کانفرنس ملتوی کر دی گئی
- ہم جنس پرستی کی بنیاد پر پناہ لینے والوں میں پاکستانی سرِ فہرست : لندن سے ایک خط / فیضان عارف کا کالم
- پردے کے پیچھے طمانچے : آمنہ مفتی کا کالم
- مصنوعی ذہانت سے ایک مکالمہ : ڈاکٹر علی شاذف باقری کا کالم
- کوہاٹ دھماکہ : شہداء کی تعداد 21 ہو گئی : 100 سے زیادہ زخمی
- اسامہ بن لادن کی تعریف پر طاہر اشرفی سے برطانوی اعزاز ایک ہفتے بعد واپس لے لیا گیا
- کوہاٹ: پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، 16 افراد شہید، درجنوں زخمی
- مکہ پر حملہ ۔۔ پاکستان کو سعودی عرب کے شانہ بشانہ کھڑا ہونا پڑے گا : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ رہائی کے بعد دوسرے مقدمے میں گرفتار
- ماہرہ خان اور قوم کو مبارک ہو : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم

