Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, جولائی 21, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ڈاکٹر وزیر آغا نقاد ،محقق ، شاعر ۔۔ ایک ہمہ جہت شخصیت : شاکر حسین شاکر کی یاد نگاری
  • میسی کا جادو نہ چلا : سپین دوسری بار فٹ بال کا عالمی چیمپئن بن گیا : ارجنٹینا کے کھلاڑیوں کا ’شرمناک رویہ، مکے بھی مارے
  • پیٹرول کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر تعین ، عوام کو فائدہ ہو گا یا نقصان ؟ شہزاد عمران خان کا کالم
  • عمران خان کی بہن نورین خان کا افسوسناک بیان ، نتائج کیا ہوں گے ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • جاوید ہاشمی کے خلاف بجلی چوری کا مقدمہ درج
  • 6 گیندوں پر 6 چھکے مارنے والے پہلے کرکٹر سرگیری سوبرز انتقال کرگئے
  • ہائبرڈ نظام ۔۔ بے یقینی ، اندیشے اور بے خبر حکومت : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ڈیزل 31 روپے، پیٹرول 5 روپے لیٹر مہنگا : روزانہ نئی قیمت مقرر کرنے کا اعلان
  • ملا کھد بدھ ، گرانی اور سانڈ کے میمنا بننے کی کہانی : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • محسن نقوی کا اگلا سٹیشن وزارتِ خارجہ؟ : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»عثمان بزدار وزیر اعلیٰ پنجاب :قیدیوں کو تخت لاہور مبارک ہو
اہم خبریں

عثمان بزدار وزیر اعلیٰ پنجاب :قیدیوں کو تخت لاہور مبارک ہو

ایڈیٹراگست 19, 20180 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
usman buzdar
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے عثمان احمد بزدار پنجاب کے نئے وزیرِاعلیٰ منتخب ہوگئے۔نومنتخب اسپیکر صوبائی اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کی سربراہی میں اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈویژن کے ذریعے وزیرِاعلیٰ کا انتخاب کیا گیا۔اسپیکر صوبائی اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے پی ٹی آئی کے عثمان بزدار کے حامیوں کو دائیں جانب کی لابی میں جانے کی ہدایت کی جبکہ مسلم لیگ (ن) کے امیدوار حمزہ شہباز کے حامیوں کو بائیں جانب لابی میں جانے کی ہدایت کی۔اس طرح عثمان بزدار کے حق میں دائیں جانب کی لابی میں جانے والے اراکین کی تعداد 186 جبکہ حمزہ شہباز کے حق میں 159 اراکین بائیں جانب کی لابی میں گئے۔اسپیکر پنجاب اسمبلی نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 186 ووٹ حاصل کرکے عثمان بزدار صوبے کے نئے وزیرِاعلیٰ منتخب ہوگئے ہیں۔اجلاس کے دوران اپوزیشن اراکین کی جانب سے اجلاس کی کارروائی کے دوران احتجاج بھی کیا گیا۔پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کی جانب سے عثمان بزدار کو وزارتِ اعلیٰ کے لیے نامزد کیا گیا ہے جبکہ متحدہ اپوزیشن کی جانب سے حمزہ شہباز کو وزارتِ اعلیٰ کا امیدوار نامزد کیا گیا تھا۔اپنے انتخاب کے بعد اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے وزیرِاعلیٰ پنجاب عثمان احمد بزدار کا کہنا تھا کہ میں اس منصب پر فائز ہونے پر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں۔انہوں نے چیئرمین پی ٹی آئی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے پنجاب کے سب سے پسماندہ علاقے کو وزارتِ اعلیٰ کے لیے منتخب کیا ہے۔اپنے عزم کا اظہار کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ صوبے میں اسٹیٹس کو کو شکست دیں گے اور یہاں سے کرپشن کا مکمل طور پر خاتمہ کریں گے۔عثمان بزدار نے کہا کہ وہ پنجاب کی پولیس کو عمران خان کے وژن کے ساتھ ٹھیک کریں گے جیسا کہ محنت کے ساتھ خیبرپختونخوا پولیس کو بہتر بنایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ’جب مجھ سے سوال کیا جاتا تھا کہ آپ وزارتِ اعلیٰ کے امیدوار کس میرٹ سے ہیں تو میرا جواب یہ ہوتا تھا کہ میں پنجاب کے سب سے پسماندہ تحصیل سے ہوں اور یہی میرا میرٹ ہے‘۔نومنتخب وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ وہ پورے ایوان کو ساتھ لے کر چلیں گے اور ہر رکنِ اسمبلی ہی اپنے حلقے کا وزیرِ اعلیٰ ہوگا۔خیال رہے کہ پنجاب میں پی ٹی آئی کی 175 اور اس کی اتحادی جماعت مسلم لیگ (ق) کی 10 نشستیں ہیں جو مجموعی طور پر 185 بنتی ہیں۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسرائیکی علاقے کی ترقی کےنام پر لوٹ مار ۔۔ عمران ظفر بھٹی
Next Article ملک ریاض ’بحریہ ٹاؤن‘ کا نام استعمال نہیں کرسکتے،سول جج کا فیصلہ برقرار
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ڈاکٹر وزیر آغا نقاد ،محقق ، شاعر ۔۔ ایک ہمہ جہت شخصیت : شاکر حسین شاکر کی یاد نگاری

جولائی 21, 2026

میسی کا جادو نہ چلا : سپین دوسری بار فٹ بال کا عالمی چیمپئن بن گیا : ارجنٹینا کے کھلاڑیوں کا ’شرمناک رویہ، مکے بھی مارے

جولائی 20, 2026

پیٹرول کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر تعین ، عوام کو فائدہ ہو گا یا نقصان ؟ شہزاد عمران خان کا کالم

جولائی 19, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • ڈاکٹر وزیر آغا نقاد ،محقق ، شاعر ۔۔ ایک ہمہ جہت شخصیت : شاکر حسین شاکر کی یاد نگاری جولائی 21, 2026
  • میسی کا جادو نہ چلا : سپین دوسری بار فٹ بال کا عالمی چیمپئن بن گیا : ارجنٹینا کے کھلاڑیوں کا ’شرمناک رویہ، مکے بھی مارے جولائی 20, 2026
  • پیٹرول کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر تعین ، عوام کو فائدہ ہو گا یا نقصان ؟ شہزاد عمران خان کا کالم جولائی 19, 2026
  • عمران خان کی بہن نورین خان کا افسوسناک بیان ، نتائج کیا ہوں گے ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ جولائی 19, 2026
  • جاوید ہاشمی کے خلاف بجلی چوری کا مقدمہ درج جولائی 19, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.