Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, ستمبر 15, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • اجتماعی سلامتی: تصور سے عملی حکمتِ عملی تک! امریکہ، ایران جنگ کے تناظر میں ۔۔ ڈاکٹر سید علمدار حسین بخاری کا تجزیہ (2)
  • پیٹرول کی قیمت میں مزید پونے پانچ روپے کا اضافہ : ڈیزل بھی 6 روپے لیٹر مہنگا
  • عوام سے لیڈروں کی دور ی کسی طوفان کا پیش خیمہ بنے گی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • موٹر سائیکل ، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف
  • ایران، امریکہ جنگ کےشعلے : چین چَین کی بنسری کیوں بجا رہا ہے ۔۔۔ ڈاکٹر سید علمدار حسین بخاری کا تجزیہ (1)
  • اِس شہر کے کتنے روپ ہیں؟ ۔۔ یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • دنیا میں امریکہ کا متبادل موجود نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • نائن الیون کی 25 ویں برسی : امریکہ کٹہرے میں کھڑا ہے ۔۔ سید مجاہد علی کا کالم
  • رضا اللہ کی مزاحمت کے باوجود ایجبسٹن ٹیسٹ میں شکست: انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف کلین سویپ
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » ملک ریاض ’بحریہ ٹاؤن‘ کا نام استعمال نہیں کرسکتے،سول جج کا فیصلہ برقرار
اہم خبریں

ملک ریاض ’بحریہ ٹاؤن‘ کا نام استعمال نہیں کرسکتے،سول جج کا فیصلہ برقرار

ایڈیٹراگست 19, 20184 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
malik riaz
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

راولپنڈی: مقامی عدالت نے کاروباری شخصیت ملک ریاض کی جانب سے ’بحریہ ٹاؤن‘ کا نام استعمال کرنے کے حوالے سے دائر درخواست خارج کردی جس کے ساتھ ہی وہ اب اپنے ریئل اسٹیٹ بزنس میں اس نام کو مزید استعمال نہیں کر سکیں گے۔مارچ 2015 میں بحریہ فاؤنڈیشن اور بحریہ ٹاؤن کے مالک ملک ریاض کے درمیان ’بحریہ ٹاؤن‘ نام کے استعمال کے حوالے سول جج نے فیصلہ سنایا تھا جس میں ہاؤسنگ سوسائٹی کو بحریہ ٹاؤن کا نام استعمال کرنے سے روک دیا تھا۔ملک ریاض نے یہ فیصلہ ایڈیشنل سیشن کورٹ میں چیلنج کردیا تھا، جہاں اس کا فیصلہ زیرِ التوا تھا۔رواں ماہ کے آغاز میں سپریم کورٹ نے سیشن کورٹ کو ہدایت جاری کی تھی کہ وہ اس کیس کا فیصلہ آئندہ دو ہفتوں میں سنادے۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حاکم خان بکھر نے 18 اگست کو بحریہ ٹاؤن کی اپیل مسترد کرتے ہوئے سول جج کے فیصلہ کو برقرار رکھا۔جب بحریہ ٹاؤن کے سینئر حکام کرنل (ر) خلیل سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ بحریہ ٹاؤن نہیں بلکہ ملک ریاض ایک برانڈ بن گئے ہیں، تاہم اس معاملے میں قانونی راہ اختیار کی جائے گی۔ملک ریاض سے تعلق رکھنے والی ’حسین گلوبل‘ نامی تعمیراتی کمپنی نے 1996 میں بحریہ ٹاؤن کی تعمیر کے لیے بحریہ فاؤنڈیشن کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے تھے۔بحریہ فاؤنڈیشن کا قیام جنوری 1982 میں عمل میں آیا تھا جس کی کمیٹی کے سربراہ چیف آف نیول اسٹاف ہوتے ہیں، جو 8 ارکان پر مشتمل ہوتی ہے، جبکہ اس میں فاؤنڈیشن کے منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) بھی شامل ہوتے ہیں۔دونوں فریقین کے درمیان ہونے والے معاہدے میں ملک ریاض نے نیوی کے ٹرسٹ کو ’بحریہ‘ کا لفظ اپنی نجی ہاؤسنگ اسکیمز میں استعمال کرنے پر 10 فیصد شیئر کی پیشکش کی تھی جبکہ دیگر رقم حسین گلوبل، ملک ریاض اور ان کے اہلِ خانہ میں تقسیم ہونا تھی۔سال 2000 میں بحریہ فاؤنڈیشن نے ملک ریاض سے درخواست کی تھی وہ بحریہ کا لفظ استعمال نہ کریں، تاہم اسی سال ملک ریاض نے بحریہ ٹاؤن کے ساتھ ایک اور معاہدہ کرلیا تھا۔بحریہ کا نام مستقل طور پر استعمال نہ کرنے پر رضامندی کا اظہار کرتے ہوئے ملک ریاض کے لوگوں نے درخواست کی تھی کہ انہیں آئندہ 18 ماہ کے لیے یہ نام استعمال کرنے دیا جائے۔تاہم، 2002 میں ملک ریاض نے مقامی عدالت سے حکم امتناع لیا اور الزام عائد کیا کہ بحریہ فاؤنڈیشن انہیں معاہدہ کرنے پر زور دے رہی ہے۔اس حکم امتناع کے بعد پاکستان میں ریئل اسٹیٹ کی سب سے بڑی کاروباری شخصیت نے راولپنڈی، اسلام آباد، لاہور اور کراچی میں ’بحریہ ٹاؤن‘ کے نام سے متعدد ہاؤسنگ اسکیمیں تیار کرکے فروخت کردیں۔جج حاکم خان بھکر نے روزانہ کی بنیاد پر کیس کی سماعت کی جس میں بیرسٹر گوہر علی خان اور شیخ الیاس ہاؤسنگ سوسائٹی کی جانب سے عدالت میں پیش ہوتے رہے۔وکلا کے مطابق بحریہ ٹاؤن حکام دباؤ میں آکر اس برانڈ کا نام چھوڑنے کے لیے تیار ہیں۔دوسری جانب بحریہ فاؤنڈیشن کے وکیل شیخ خضر راشد نے اپنے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ادارے نے ملک ریاض کو کبھی بھی بحریہ کا نام استعمال کرنے پر زور نہیں دیا، انہوں نے اپنی مرضی کے مطابق نام استعمال نہ کرنے پر رضا مندی کا اظہار کیا تھا۔ان کامزید کہنا تھا کہ ملک ریاض نے اس معاہدے پر اپنی کمپنی کے رجسٹرار کی موجودگی میں دستخط کیے تھے، تاہم انہوں نے اب تک اپنے الزامات عدالت میں ثابت نہیں کیے ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان نیوی سے جڑے اس بحریہ کے نام کو استعمال کرنے سے مسلح فوج بدنام ہوتی ہے، لہٰذا نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کو اس کے استعمال کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleعثمان بزدار وزیر اعلیٰ پنجاب :قیدیوں کو تخت لاہور مبارک ہو
Next Article یا اللہ یہی شادی کامیاب کر دے! : بات سے بات / وسعت اللہ خان
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

اجتماعی سلامتی: تصور سے عملی حکمتِ عملی تک! امریکہ، ایران جنگ کے تناظر میں ۔۔ ڈاکٹر سید علمدار حسین بخاری کا تجزیہ (2)

ستمبر 15, 2026

پیٹرول کی قیمت میں مزید پونے پانچ روپے کا اضافہ : ڈیزل بھی 6 روپے لیٹر مہنگا

ستمبر 14, 2026

عوام سے لیڈروں کی دور ی کسی طوفان کا پیش خیمہ بنے گی : سید مجاہد علی کا تجزیہ

ستمبر 14, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • اجتماعی سلامتی: تصور سے عملی حکمتِ عملی تک! امریکہ، ایران جنگ کے تناظر میں ۔۔ ڈاکٹر سید علمدار حسین بخاری کا تجزیہ (2) ستمبر 15, 2026
  • پیٹرول کی قیمت میں مزید پونے پانچ روپے کا اضافہ : ڈیزل بھی 6 روپے لیٹر مہنگا ستمبر 14, 2026
  • عوام سے لیڈروں کی دور ی کسی طوفان کا پیش خیمہ بنے گی : سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 14, 2026
  • موٹر سائیکل ، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف ستمبر 14, 2026
  • ایران، امریکہ جنگ کےشعلے : چین چَین کی بنسری کیوں بجا رہا ہے ۔۔۔ ڈاکٹر سید علمدار حسین بخاری کا تجزیہ (1) ستمبر 13, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.