اقوام متحدہ : نسل پرستی سے متعلق اقوام متحدہ کی کمیٹی نے حالیہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ چین کے مسلم اکثریتی علاقوں میں ایسے کیمپوں کے واضح شواہد ملے ہیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ مسلمانوں کو جبری حراست میں رکھ کر مذہب سے متعلق ان کے خیالات کو تبدیل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ جمعہ کے روز نسل پرستی سے متعلق اقوام متحدہ کی کمیٹی میں پیش کی گٰی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسلامی شدت پسندی سے نمٹنے کے لئے چین میں مذہبی فرائض ادا کرنے والے سنکیانگ کے نوجوانوں کو اغوا کر لیا جاتا ہے اور پھر انہیں نازیوں جیسے کیمپوں میں زیر حراست رکھ کر دنیاوی معاملات میں دلچسپی پر اصرار کیا جاتا ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ جب مسلم اکثریتی علاقوں میں داخل ہوں تو ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ہم کسی بہت بڑی جیل میں آگئے ہوں۔ جس وقت جنیوا میں یہ رپورٹ پیش کی جا رہی تھی تو چین کا 50 رکنی سفارتی وفد بھی موجود تھا۔ تاہم اس وفد کے ارکان نے کسی قسم کے تبصرہ سے گریز کیا۔بعد ازاں اقوام متحدہ میں چین کے سفیر نے ایک پالیسی بیان میں کہا کہ ” چین کی حکومت ملک میں تمام مذاہب کے پیروکاروں کے لئے یکساں مواقعوں پر یقین رکھتی ہے“ رپورٹ میں واضح الفاظ میں بتایا گیا ہے کہ چین میں مسلمانوں کو ریاست کا دشمن سمجھا جاتا ہے۔
جمعہ, نومبر 6, 2026
تازہ خبریں:
- زبان خلق : ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم ۔۔ اللسان العربی
- یہ قتلِ عام کون روکے گا ؟ ۔۔ حامد میر کا کالم
- شاعر نما اور ادبی ری سائیکلنگ کا قصہ : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
- ٹرمپ کی صدارت، کانگریس کی مزاحمت اور عالمی سیاست کے نئے سوالات : شہزاد عمران خان کا تجزیہ
- الگورتھم کے قیدی ، بے چہرہ ہجوم اور چیئرمین ماؤ : وجاہت مسعود کا کالم
- وفاقی کابینہ نے 10 روپے کے نوٹ کی جگہ سکہ متعارف کرانے کی منظوری دے دی
- امریکی الیکشن نتائج نے ٹرمپ کو ’ لنگڑی بطخ ‘ بنا دیا : نصرت جاوید کا کالم
- امریکہ میں وسط مدتی انتخابات: ٹرمپ کو تاریخی شکست ، ڈیموکریٹس کا کانگریس کے دونوں ایوانوں پر کنٹرول
- سہیل آفریدی پر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کے الزامات۔۔ پورا سچ سامنے لایا جائے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- بھگدڑ میں دو افراد کی ہلاکت کے بعد ٹک ٹاکر مسٹر پتلو کی حفاظتی ضمانت منظور

