Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, ستمبر 20, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • اسلام آباد : سکیورٹی اجلاس خود سکیورٹی خدشات کی نذر ۔۔ انٹرنیشنل کانفرنس ملتوی کر دی گئی
  • ہم جنس پرستی کی بنیاد پر پناہ لینے والوں میں پاکستانی سرِ فہرست : لندن سے ایک خط / فیضان عارف کا کالم
  • پردے کے پیچھے طمانچے : آمنہ مفتی کا کالم
  • مصنوعی ذہانت سے ایک مکالمہ : ڈاکٹر علی شاذف باقری کا کالم
  • کوہاٹ دھماکہ : شہداء کی تعداد 21 ہو گئی : 100 سے زیادہ زخمی
  • اسامہ بن لادن کی تعریف پر طاہر اشرفی سے برطانوی اعزاز ایک ہفتے بعد واپس لے لیا گیا
  • کوہاٹ: پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، 16 افراد شہید، درجنوں زخمی
  • مکہ پر حملہ ۔۔ پاکستان کو سعودی عرب کے شانہ بشانہ کھڑا ہونا پڑے گا : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ رہائی کے بعد دوسرے مقدمے میں گرفتار
  • ماہرہ خان اور قوم کو مبارک ہو : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » سوشل میڈیا نے نام نہاد دانش وروں کا بھانڈا پھوڑ دیا ۔۔ لیاقت علی ایڈووکیٹ
اختصاریئے

سوشل میڈیا نے نام نہاد دانش وروں کا بھانڈا پھوڑ دیا ۔۔ لیاقت علی ایڈووکیٹ

ایڈیٹراگست 12, 20180 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
liaqat ali advocate
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

انسانی تاریخ میں ایک وقت ایسا بھی گزراہے جب مذہبی پیشواؤں کا اصرارتھا کہ علم وادب پرانہی کا اجارہ ہے اوران کا یہ دعوی تھا کہ ان کی یہ حیثیت آسمانی قوتوں کی بخشش ہے۔ عام آدمی کا لکھائی پڑھائی میں دلچسپی لینا آسمانی قوتوں کی منشاو مرضی کےخلاف ہےاس لئےعام آدمی کوچاہیےکہ وہ جتنا ہوسکے لکھائی پڑھائی سےدوررہے۔۔ اسی عقیدے کی بنا پربعض مذاہب اورفرقےایسے بھی تھےجواپنے مذہبی صحائف تک کوعام آدمی کی پہنچ سےدوراورخفیہ رکھنے پریقین رکھتے تھے۔ ان کے نزدیک یہ محض چند مراعات یافتہ افراد کا استحقاق تھا کہ وہ ان مذہبی صحائف اوران کی تعلیمات کا براہ راست مطالعہ کرسکیں۔ پھروقت بدلا پرنٹنگ پریس ایجاد ہوا اوریکا یک علم وادب مراعات یافتہ افراد کے قبضے سے نکل کرعام آدمی کی دسترس میں آگیا۔ مذہبی پیشواؤں نے پرنٹنگ مشین کی مخالفت میں ایڑی چوٹی کا زور لگایا تھا اسےخدائی کاموں میں مداخلت تک قرار دیا لیکن ٹیکنالوجی کے سامنےکون بند باندھ سکتا ہے،وہ اپنی راہ خود بناتی چلی جاتی ہے۔ پہلے ایک کتاب جسے لکھنے میں مہینوں لگتے تھےاب گھنٹوں میں چھپ کر قارئین تک پہنچنےلگی تھی۔ کتابوں کی اس فراوانی نے مذہبی پیشواؤ ں کی گرفت کو ڈھیلا کردیااوروہ دفاعی پوزیشن اختیار کرنے پرمجبورہوگئےاور عوام نے مذہب، سماج اوراپنےارد گرد کے ماحول بارے خود فیصلے کرنا شروع کر دیئے۔ چند صدیاں قبل سال علم وادب میں جوانقلاب پرنٹنگ پریس نےبرپا کیا تھااب وہی انقلاب سوشل میڈیا کی بدولت برپا ہورہا ہے۔ جس طرح مذہبی پیشواؤ ں نے پرنٹنگ مشین کی مخالفت کی تھی اور اسےآسمانی قوتوں کی منشاومرضی کےخلاف ٹھہرایا تھااسی طرح کچھ نام نہاد دانشورسوشل میڈیا پر مختلف سماجی اورسیاسی مسائل بارےاپنے خیالات اورجذبات کا اظہارکرنے والے افراد پرطعن تشنیع کرتے نظرآتے ہیں۔ ظاہر ہے وہ سوشل میڈیا کو بند تو کروا نہیں سکتے لیکن وہ اپنےغصے اورحسد کا اظہار یہ کہہ کر کرتے رہتےہیں کہ سوشل میڈیا نے’دوٹکے‘ کے افراد کو دانشور بنادیا ہے۔ ان خود ساختہ دانشوروں کو کوئی پوچھے کہ ’دانشور‘بننے کے لئے کہیں سے سرٹیفکیٹ لینا پڑتا ہےاورپھر’دوٹکے‘ کا آدمی دانشورکیوں نہیں بن سکتا۔ سوشل میڈیا کے مختلف ٹولز نے ہمارے سماج کے لاتعداد افراد کو یہ موقع فراہم کیا ہے کہ وہ مختلف سماجی۔ معاشی ۔مذہبی اورثقافتی ایشوزپراپنےخیالات اورنظریات کا اظہارکھل کرکریں۔ قبل ازیں یہ موقع چند سکہ بند دانشوروں کوحاصل تھا جو اپنے خیالات اورنظریات مضامین کی شکل میں اخبارات ورسائل میں چھپواتے تھے اورجنھیں عام لوگوں تک پہنچنے میں کہیں ہفتے تو کہیں مہینے لگتے تھے لیکن اب علم معلومات کی منتقلی ایک کلک دوری پرہے۔سوشل میڈیا کی بدولت اب کوئی فرد اپنے خیالات فوری طورپراپنے دوست احباب سے شئیر کرسکتا ہےاب ہفتوں اورمہینوں انتظارکرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ سوشل میڈیا نے نام نہاد دانشوروں کی دانشوری کا بھانڈا بیچ چوراہے میں پھوڑ دیا ہےاورانھیں اپنی سطحی علم و دانش کا بوریا بسترلپیٹنے پرمجبورکردیا ہے۔اب سوشل میڈیا پرمتحرک افراد وہ سب کچھ جانتے ہیں جوہمارے نام نہاد دانشوروں کے نزدیک خفیہ ہوتا تھا اورجس بارے ان کا دعویٰ ہوا کرتا تھا کہ صرف انہیں اس تک رسائی حاصل تھی۔

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleموسم کی تو مان لے آج ۔۔ ڈاکٹر فرزانہ کوکب
Next Article چین میں دس لاکھ مسلمان ”نازی کیمپوں “ میں قید
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

اسلام آباد : سکیورٹی اجلاس خود سکیورٹی خدشات کی نذر ۔۔ انٹرنیشنل کانفرنس ملتوی کر دی گئی

ستمبر 20, 2026

ہم جنس پرستی کی بنیاد پر پناہ لینے والوں میں پاکستانی سرِ فہرست : لندن سے ایک خط / فیضان عارف کا کالم

ستمبر 20, 2026

پردے کے پیچھے طمانچے : آمنہ مفتی کا کالم

ستمبر 19, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • اسلام آباد : سکیورٹی اجلاس خود سکیورٹی خدشات کی نذر ۔۔ انٹرنیشنل کانفرنس ملتوی کر دی گئی ستمبر 20, 2026
  • ہم جنس پرستی کی بنیاد پر پناہ لینے والوں میں پاکستانی سرِ فہرست : لندن سے ایک خط / فیضان عارف کا کالم ستمبر 20, 2026
  • پردے کے پیچھے طمانچے : آمنہ مفتی کا کالم ستمبر 19, 2026
  • مصنوعی ذہانت سے ایک مکالمہ : ڈاکٹر علی شاذف باقری کا کالم ستمبر 18, 2026
  • کوہاٹ دھماکہ : شہداء کی تعداد 21 ہو گئی : 100 سے زیادہ زخمی ستمبر 18, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.