Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, ستمبر 10, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں
  • پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے لیٹر اضافہ : ڈیزل بھی مزید مہنگا
  • صحافی بلال غوری کا جسمانی ریمانڈ منظور : پیکا ایکٹ کے تحت گرفتاری ہوئی
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » ووٹ سے قسمت بدلیں ۔۔ ملک عبدالله اعوان
اختصاریئے

ووٹ سے قسمت بدلیں ۔۔ ملک عبدالله اعوان

ایڈیٹرجولائی 2, 20181 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
election
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

پاکستان میں عام انتخابات کی تیاریاں عروج پر ہیں ۔ تمام امیدوارجنہوں نے گزشتہ پانچ سالوں میں کبھی علاقے کی شکل تک نہیں دیکھی اب گلی گلی اور گھر گھر جا کر خود کو لوگوں کا خیرخواہ اور عوامی خدمت گزار ظاہر کرنے کے جتن کرنے میں مصروف ہیں۔ وطن عزیز کے قیام کو 71 برس مکمل ہونے کو ہیں۔ قائداعظم محمّد علی جناح نے جس پاکستان کی بنیاد رکھی تھی ہم میں سے اکثریت وہ مقصد بھلا چکی ہے ۔ پاکستان جو ایک ترقی پذیر اور امن پسند ملک تھا اب دن بہ دن پسماندگی کی طرف جا رہا ہے۔ گزشتہ دس برسوں میں حکومتوں کی کارکردگی دیکھیں تو پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ قرض گزشتہ پانچ برس میں لیا گیا۔ ہمارے ہاں ہر پیدا ہونے والا بچہ لاکھوں کا مقروض ہوتا ہے۔ صحت، تعلیم، روزگار جیسی سہولیات میں ہمارا ملک سب سے پیچھے اور بدعنوانی میں آگے آتا جا رہا ہے۔ انٹرنیشنل سرویز کے مطابق دنیا کے دس کرپٹ ترین سیاستدانوں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستانی سیاستدان کا ہے۔ ترکی کے علاوہ تمام ممالک ہم سے کٹ چکے ہیں.۔غربت، قحط، ماحولیاتی آلودگی، ناخواندگی اور پانی کی کمی میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔ پاکستانی پیسے کی قیمت عالمی مارکیٹ میں کم ہو رہی ہے اور اب ایف-اے-ٹی-ایف کی طرف سے پاکستان کا نام گرے لسٹ میں شامل کر دیا گیا ہے۔ ان سب حالات میں بھی ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے ہزاروں ارب ڈالرز قرضے لیکر چند سڑکیں اور پل بنا کر اپنی اعلٰی کارکردگی کا ڈھنڈورا پیٹنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ارے کیسی ترقی؟ کہاں کی ترقی؟ غریب بھوک سے مر رہا ہے، پانی چند سالوں میں ختم ہونے کو ہے، مہنگائی آسمانوں کو چھو رہی ہے، مائیں اسپتالوں میں طبی سہولیات کے فقدان کی وجہ سے سڑکوں پر بچے پیدا کر رہی ہیں، نوجوان بیروزگاری سے تنگ آ کر خودکشیاں کر رہے ہیں ۔ اس سب میں سڑکیں کس کام کی؟ ہزاروں ارب ڈالرز کا قرض کیسے چکایا جائے گا؟عزیز ہم وطنو ! ماضی کی حکومتوں اور موجودہ حالات کو سامنے رکھیں اور آئندہ انتخابات کے بارے میں سوچیں ۔ ان حالات کے باوجود ہمارے پاس پاکستان کی قسمت بدلنے کا سنہری موقع ہے۔ اپنا نہیں تو اپنے بچوں کے مستقبل کا سوچیں۔ آخر کب تک ہم اپنی حالت کا ذمے دار دوسروں کو قرار دے کر اپنی تقدیر سنوارنے کے لئے کسی کے ہاتھوں کی طرف دیکھتے رہیں گے ۔ جب ہمارے پاس ووٹ کی طاقت موجود ہے جس کے ذریعے ہم ایسے حکمرانوں کا انتخاب کر سکتے ہیں جو دولت کے پجاری نہ ہوں بلکہ ملک و قوم کے بارے میں سوچیں، جو عوام کے مسائل اور پریشانیوں کو سمجھنے کی صلاحیت رکھتے ہوں، جن کے بیرون ملک اثاثے نہ ہوں اور جن کا جینا مرنا اپنے ملک و قوم کے ساتھ ہو ۔ اب وقت آ گیا ہے کہ ہم ذات، برادری، رنگ و نسل سے بالاتر ہو کر نظریے کو ووٹ دیں۔ یہ مت دیکھیں کہ فلاں ہمارے گھر چل کر آ گیا، فلاں ہمارے علاقے کا آدمی ہے بلکہ یہ دیکھیں کہ آپ کے امیدواران کی قیادت کیسی ہے۔ اگر آپ نظریے کی بنیاد پر کسی پارٹی یا لیڈر کو سپورٹ کرتے ہیں اور آپ کے حلقے میں امیدوار آپ کی پسند کا نہیں آیا تو یاد رکھیں کہ اگر آپ کا لیڈر ایماندار ہو گا تو وہ کسی صورت اپنے ساتھیوں کو غلط کام نہیں کرنے دے گا ۔ کبھی بھی کسی کی باتوں میں آ کر ووٹ نہ دیں بلکہ اپنے دل و دماغ کو استعمال کر کے اپنے حکمرانوں کا انتخاب کریں۔ کبھی چند پیسوں یا الیکشن کے دن ایک وقت کے کھانے کی خاطر اپنا ضمیر نہ بیچیں. آپ کے ٹیکس کے پیسوں میں سے چند پیسے آپ کو دے کر آپ کی زندگی کے کئی سال آپ کا خون چوسا جاتا ہے. خدارا اس دفعہ اپنا اور اپنی نسلوں کا مستقبل داؤ پر مت لگائیں۔ اگر ہم سب مل کر اپنے ضمیر کی آواز سن کر ووٹ کا صحیح استعمال کریں گے تو وہ دن دور نہیں کہ جب امیر اور غریب کا ایک پاکستان ہو گا۔
ہم دیکھیں گے، لازم ہے کہ ہم بھی دیکھیں گے
وہ دن کہ جس کا وعدہ ہے، جو لوح ازل پر لکھا ہے

 

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleبوڑھا ہوتا عمران خان اور وینٹی لیٹر پر رکھی شفاف جمہوریت / سید مجاہد علی
Next Article پنجاب میں پیپلز پارٹی کی سیاسی تنہائی ۔۔ محمد آصف تبسم
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم

ستمبر 10, 2026

مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم

ستمبر 9, 2026

پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ

ستمبر 9, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم ستمبر 10, 2026
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم ستمبر 9, 2026
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 9, 2026
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم ستمبر 8, 2026
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت ستمبر 8, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.