ملتان:الیکشن ٹربیونل ملتان نے سابق وزیراعظم سیدیوسف رضاگیلانی کی اہلیہ کی جانب سے قرضوں کی معافی کی تفصیلات طلب کرلیں۔الیکشن ٹربیونل میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار این اے 158 ابراہیم خان نے درخواست دائر کی تھی کہ سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی اور ان کی اہلیہ فوزیہ گیلانی نے اپنے قرضے معاف کرارکھے ہیں اس لیے وہ الیکشن لڑنے کے اہل نہیں۔الیکشن ٹربیونل نے اس سلسلے میں سٹیٹ بینک آف پاکستان سے تفصیلات طلب کیں۔سٹیٹ بینک آف پاکستان ملتان کے اسسٹنٹ چیف منیجر نے سوموار کے روز عدالت میں پیش ہو کر ریکارڈ کے لیے ایک دن کی مہلت مانگی۔الیکشن ٹربیونل کے سربراہ جسٹس قاضی امین احمد نے استفسار کیا کہ سپریم کورٹ میں قرضوں کی معافی کی جو فہرست پیش کی گئی ہے کیا اس میں فوزیہ گیلانی کا نام بھی شامل ہے۔اسسٹنٹ چیف منیجر نے استدعا کی کہ انہیں ریکارڈ کی فراہمی کے لیے ایک روز کی مہلت دی جائے۔الیکشن ٹربیونل نے انہیں ہدایت کی کہ وہ کل صبح 11بجے عدالت میں قرضہ معافی سے متعلق مکمل تفصیلات فراہم کریں۔
جمعرات, ستمبر 10, 2026
تازہ خبریں:
- موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
- مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
- پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
- منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
- ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
- مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
- حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
- سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں
- پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے لیٹر اضافہ : ڈیزل بھی مزید مہنگا
- صحافی بلال غوری کا جسمانی ریمانڈ منظور : پیکا ایکٹ کے تحت گرفتاری ہوئی

