Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, ستمبر 10, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں
  • پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے لیٹر اضافہ : ڈیزل بھی مزید مہنگا
  • صحافی بلال غوری کا جسمانی ریمانڈ منظور : پیکا ایکٹ کے تحت گرفتاری ہوئی
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » عاصی کرنالی کی کتاب اور گھامڑ گجراتی : ہوتل بابا کا کالم (13 ) ۔۔ رضی الدین رضی
رضی الدین رضی

عاصی کرنالی کی کتاب اور گھامڑ گجراتی : ہوتل بابا کا کالم (13 ) ۔۔ رضی الدین رضی

ایڈیٹرمئی 21, 201814 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
shakir and jalbi
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email
پروفیسر عاصی کرنالی کی کتاب ہم نے ایک کتب فروش کی دکان پردیکھی تھی۔ٹائٹل بہت اچھا تھایعنی رنگوں کا استعمال کم اور سفیدی زیادہ تھی۔ایسے ٹائٹل ہمیں ہمیشہ اچھے لگتے ہیں۔دکان پرہی کتاب کی سرسری ورق گردانی کی توہم اس نتیجے پرپہنچے کہ اگر کتاب کے اندربھی سیاہی کم اور سفیدی زیادہ ہوتی تو بہتر تھا۔کیونکہ اس طرح قاری جلد ازجلد کتاب کے مطالعے سے فراغت حاصل کرلیتا۔اوراگر اندر کے صفحات بالکل ہی صاف رکھے جاتے تو اس کااوربھی فائدہ ہوتا۔یہ کتاب اندر سے ڈائری کاکام دیتی اور باہر سے کتاب ہی نظرآتی۔یوں ایک ٹکٹ میں دومزے ہوجاتے۔اس وقت تو ہم نے یہ کتاب واپس رکھ دی اور سوچا کہ پروفیسر حسین سحر سے مفت حاصل کرلیں گے ۔آخر چھاپی بھی توانہوں نے ہے۔پھر معلوم ہوا کہ جب سے شاکرحسین شاکر نے کتابوں کی دکان کھولی ہے حسین سحر نے احباب کو کتابیں مفت دینا بند کردی ہیں۔ویسے بھی ہمارا شمار ان کے احباب میں نہیں ہوتا۔
کتاب کتب فروش کی دکان پررکھ کرہم واپس گھرآگئے۔کچھ دیر بعد صوفی عبدالقدوس اپنے شاگردگھامڑ گجراتی کے ہمراہ ہمارے غریب خانے پرتشریف لائے ۔بغل میں ”لبِ خنداں“تھی اورشاگرد کو اسی کتاب کی تقریب رونمائی کے دعوت نامے تھمارکھے تھے۔کہنے لگے آج کل بہت مصروف ہوں۔عاصی کرنالی نے کارڈوں کی تقسیم ہمارے سپرد کردی ہے۔چونکہ پڑوسی ہیں اس لیے انکاربھی نہیں کیاجاسکتا۔دعوت نامہ صوفی صاحب نے ہمیں بھی دیا ۔صدارت ڈاکٹرجمیل جالبی کی تھی اور مقررین میں اے بی اشرف،انواراحمد،شمیم ترمذی،حسین سحر،خالد پرویز،مناظر حسین نظر اوررضی الدین رضی کے نام درج تھے۔ہمیں آخری تین ناموں پر اعتراض تھا۔خالد پرویز سے ہمیں شکایت ہے کہ ادھر وہ سٹیج پرآتے ہیں ادھرلوگ ”لائٹ آن کرو۔۔لائٹ آن کرو“کاشورمچادیتے ہیں۔مناظرحسین نظر کے بارے میں ہماری رائے یہ ہے کہ وہ ادیب ہی نہیں اور رضی الدین رضی سے ہمارا اختلاف یہ ہے کہ انہوں نے سٹیج پرآکر کبھی کسی کے لیے خیر کے کلمات نہیں کہے۔ہم بھی تقریب میں ہرگز نہ جاتے اگر وہاں جمیل جالبی نہ آرہے ہوتے۔حقیقت یہی ہے کہ اس شدید گرمی میں اگر اتنے بہت سارے لوگ آرٹس کونسل پہنچ گئے تو صرف جمیل جالبی کی کشش تھی۔وگرنہ عاصی کرنالی تو اس شہر کی سڑکوں پر اپنے کھچاڑا سکوٹر سمیت پھرتے ہی رہتے ہیں۔کبھی خود سکوٹر پر سوارہوتے ہیں اورکبھی سکوٹر ان پرسوارہوتاہے۔تقریب کی نظامت شاکرحسین شاکر کے سپرد تھی ۔پہلے مقرر کے طورپر رضی الدین رضی سٹیج پرآئے مگر خلاف معمول ہاتھ ہلکارکھا ۔مضامین کی تعریف کرنے کی بجائے جملوں کی ساخت اور اسلوب پر بحث کرتے ہوئے اس بات پر اطمینان کااظہارکیا کہ عاصی کرنالی نے اپنے شگفتہ مضامین کو انشائیہ قراردینے سے گریز کیاہے۔وگرنہ آج کل تو انشائیوں کے نام پر ایسے ایسے مضامین بھی شائع کردیئے جاتے ہیں جن میں جملے بھی درست نہیں ہوتے۔پروفیسر انورجمال اگر تقریب میں موجودہوتے تو اس جملے پر خوب داد دیتے کیونکہ رضی الدین رضی نے واضح طورپر شہزاد قیصر کی کتاب کی جانب اشارہ کیاتھا۔خالد پرویز نے اپنے مضمون کو خاکے کانام دیا ۔اکثریت کاخیال تھا کہ اس مضمون میں اورتوبہت کچھ ہے مگر خاکے والی بات نہیں۔پروفیسر حسین سحر نے بھی عاصی کرنالی کی خوب تعریف کی مگر لطف ہمیں شمیم حیدرترمذی کے مضمون پرآیا ۔ہم صرف اس لیے تقریب میں بیٹھے تھے کہ ہمیں جمیل جالبی کی گفتگو سننا تھی ۔جالبی صاحب نے آدھے سے زیادہ مضمون میں ملتان کے موسم اور ملتانیوں کی مہمان نوازی کاذکر کیا اور جب عاصی صاحب کاذکر آیا تو انہوں نے یہ مشورہ دے ڈالا کہ عاصی کرنالی کو پیروڈی لکھنی چاہیے کیونکہ اردو ادب میں پیروڈی کی بہت ضرورت ہے۔جالبی صاحب کے اس مشورے کاحاضرین نے بھرپورخیرمقدم کیا۔ویسے بھی عمر کاتقاضایہی ہے کہ عاصی صاحب اب غزل چھوڑ کر پیروڈی میں طبع آزمائی کریں۔
( مطبوعہ : روزنامہ جسارت کراچی ۔۔یکم جولائی1988ء )
  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleعورت کے جسم پر کسی دوسرے کا اختیار کیوں ؟ ۔۔ ارشد بٹ
Next Article مہنگا خدا ۔۔ مبشر علی زیدی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم

ستمبر 10, 2026

مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم

ستمبر 9, 2026

پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ

ستمبر 9, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم ستمبر 10, 2026
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم ستمبر 9, 2026
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 9, 2026
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم ستمبر 8, 2026
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت ستمبر 8, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.