برطانیہ کے شاہی خاندان سے وابستہ شہزادہ ہیری سابق امریکی اداکارہ میگھن مارکل کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ان کی شادی کی تقریب لندن کے سینٹ جارجز چیپلز میں منعقد ہوئی، جس میں شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والے افراد اور انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی نامور شخصیات نے شرکت کی۔خیال رہے کہ میگھن مارکل کے والد دل کی بیماری کی وجہ سے اپنی بیٹی کی شادی میں شرکت نہیں کر پائے اور اسی وجہ سے وہ شہزادے ہیری کے والد شہزادہ چارلس کے ہمراہ چرچ پہنچیں۔اس دوران سابق اداکارہ سفید رنگ کے عروسی جوڑے میں نہایت خوبصورت نظر آئیں۔شادی کی تقریبات کا آغاز 12 بجے ہوا جس میں 600 سے زائد مہمانوں کو مدعو کیا گیا تھا، آرچ بشپ آف کینٹر بری نے شاہی خاندان کی اس شادی کی رسومات سرانجام دیں۔ اس موقع پر موسیقی کا بھی زبردست انتظام کیا گیا تھا۔برطانوی شہزادے کی شادی کے حوالے سے برطانوی عوام میں بہت جوش و خروش پایا جاتا ہے، اور ان کی شادی کے حوالے سے تقریبات براہِ راست دکھائی جاتی رہیں۔خیال رہے کہ لیڈی ڈیانا کے بڑے بیٹے شہزادہ ولیم اپنے چھوٹے بھائی شہزادہ ہیری کے ساتھ شادی کی تقریبات میں نظر آئے۔اس وقت شہزادہ ہیری کی عمر 33 سال جبکہ دلہن میگھن کی عمر 36 سال ہے۔واضح رہے کہ شہزادہ ہیری لیڈی ڈیانا کے چھوٹے بیٹے ہیں، جن کی امریکی اداکارہ میگھن مارکل سے محبت کی خبریں میڈیا کی زینت بنتی آرہی تھیں۔گزشتہ برس ان دونوں نے منگنی کی تھی جس دوران شہزادہ ہیری نے میگھن مارکل کو ہیرے کی قیمتی انگوٹھی پہنچائی تھی۔اس انگوٹھی کی خاص بات یہ تھی اس میں ہیری کی والدہ شزادی لیڈی ڈیانا کے بروچ کے ہیرے جڑے گئے تھے۔
اتوار, ستمبر 13, 2026
تازہ خبریں:
- نائن الیون کی 25 ویں برسی : امریکہ کٹہرے میں کھڑا ہے ۔۔ سید مجاہد علی کا کالم
- رضا اللہ کی مزاحمت کے باوجود ایجبسٹن ٹیسٹ میں شکست: انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف کلین سویپ
- کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی
- پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟
- دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
- حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
- پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
- موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
- مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
- پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ

