Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, ستمبر 14, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • عوام سے لیڈروں کی دور ی کسی طوفان کا پیش خیمہ بنے گی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • موٹر سائیکل ، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف
  • ایران، امریکہ جنگ کےشعلے : چین چَین کی بنسری کیوں بجا رہا ہے ۔۔۔ ڈاکٹر سید علمدار حسین بخاری کا تجزیہ (1)
  • اِس شہر کے کتنے روپ ہیں؟ ۔۔ یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • دنیا میں امریکہ کا متبادل موجود نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • نائن الیون کی 25 ویں برسی : امریکہ کٹہرے میں کھڑا ہے ۔۔ سید مجاہد علی کا کالم
  • رضا اللہ کی مزاحمت کے باوجود ایجبسٹن ٹیسٹ میں شکست: انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف کلین سویپ
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » چچا سام کا نیا جال / کشور ناہید
لکھاری

چچا سام کا نیا جال / کشور ناہید

ایڈیٹرمئی 11, 20180 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
kishwar naheed
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

کیا قرب قیامت کی نشانیاں ہیں۔ 1979میں امریکیوں نے افغانستان میں لڑنےکے لئےکروڑوں، اربوں ڈالر دیئے ہمارے ملک ہماری سرزمین پر چیچنیا سے لے کر سارے مسلمان ممالک سے جنگجو بلائے ان کو خودکش جیکٹ بنانے سے لے کر، خودکش دھماکے کرنے اور بم بنانے کی تربیت دینے کے علاوہ، باقاعدہ وزیرستان کے علاقوں میں آباد کیا۔ دو نسلوں کی اس تباہی کے لئے تیاری کروائی، بعد میں جب خود امریکی فوجیں افغانستان میں اتریں تو انہیں بھی جب خودکش حملہ کرنے والوں نے نشانہ بنانا شروع کیا تو چڑھ دئیے پاکستان پر، اب جبکہ اس جنگ و جدل میں ہمارے پیارے فوجی کوئی چھ ہزار کے قریب مارے جاچکے تھے ایف آر بنوں سے لے کر فاٹا کے بیشتر لوگ بے گھر ہوچکے تھے۔ 30 لاکھ افغانیوں کو بھی ہماری غریب حکومت روٹی کھلارہی تھی۔ امریکیوں کو تو پہلے 9/11 کے بعد، طالبان اور اسامہ کا ہوکا ہوگیا۔اب بلبلا اٹھے، کبھی پاکستان کو چمکارا، کبھی دھتکارا، کبھی ڈانٹ ڈپٹ اور کبھی دھمکیاں "Do more”۔ ہم بھی بڑے ڈھیٹ ہیں ایک طرف کبھی اندر کے زخم چاٹتے اور کبھی امریکی کچوکوں کا جواب دیتے۔ روز امریکی ہرکارے آتے دہی اتے کالارا "Do more” ٹرمپ صاحب نے تو خود ہی ٹوئٹر استعمال کرکے، بروں کو اچھا اور اچھوں کو برا کہنا شروع کردیا‘ بالکل شہزادہ سلمان کی طرح کہ یہودیوں کو بھی فلسطینیوں کی طرح اپنا وطن چاہئے۔ اگر تم فلسطینیوں کو ملک دلادوگے تو پھر ہم بھی تمہاری طرح چھپ کر نہیں، کھل کر اسرائیل سے بات کریں گے۔ اب 2018ء میں امریکہ کا نیا دروازہ کھلتا ہے۔ لمبے چوڑے اشتہار اور میڈیا پر مسلسل خبریں۔ امریکہ پاکستان کی این جی اوز کو کروڑوں ڈالر کی امداد دے گا۔ووٹ کے تقدس کو سمجھانے، معاشرے کو روشن خیال بنانے اور بچوں کی تعلیم کے علاوہ عورتوں کو تعلیمی اور معاشی بحالی کے منصوبوں کے لئے۔
رہا این جی اوز کا مسئلہ تو، جب تک وزارت داخلہ کسی این جی او کو، سب کچھ ٹھیک ہے کا سرٹیفکیٹ نہیں دیگی۔ وہ کام نہیں کرسکے گی۔یہ مت پوچھیں کہ اب کون آگے بڑھ کر خود کو سول سوسائٹی یا پھر دانشور کہے گا۔سعودی عرب میں بالخصوص خواتین کو دی جانے والی شخصی آزادیوں کو، لبیک کہنے والے طعنہ زن ہوسکتے ہیں۔ این جی اوز کو گالی دینے والے پہلے ہی کم نہیں۔ پیٹرول پمپ الاٹ کروانے والے بہت ہیں۔
تو پھر ان لوگوں کو ممبرپارلیمنٹ کے لئے امیدوار منتخب کیا جائے جو ذاتی اور اجتماعی کوششوں سے اسپتال چلارہے ہیں۔ اسکول اور یونیورسٹیاں قائم کررہے ہیں۔ اپنے اپنے علاقے میں، صاف پانی کی مہم چلارہے ہیں۔ جو لوگ غریبوں کی بچیوں کے لئے جہیز اور شادی کا اہتمام کررہے ہیں۔ خود سے پوچھیں، اوکاڑہ کے مزارعوں کے لیے کون لڑتا رہا۔ یہ سوال بھی کریں کہ تھر میں غربت کے خاتمے کے لیے کون کام کررہا ہے۔ جنوبی پنجاب میں سیاست کھیلنے والے اور ہیں اور عائشہ صدیقہ کی طرح مسائل کی نشاندہی کرنے والے کم۔ فاٹا کے نوجوانوں جس میں خواتین بھی شامل ہیں کو سامنے لایا جائے۔ وہ لوگ جو گزشتہ بیس برس سے مسلسل پارلیمنٹ آتے رہے، فیض اٹھاتے رہے، نہ کبھی بولے، نہ کوئی کام کیا۔ بس دوسروں کو کہتے رہے کہ ذرا میری بھی حاضری لگا دینا۔ ٹی اے ڈی اے مل جائے گا ۔ ان لوگوں کو بھی ٹکٹ نہ دئیے جائیں جو مسلسل خواتین کے ووٹ ڈالنے کی مخالفت کرتے رہے۔ جو ساری عمر ٹیکس چوری کرتے رہے۔ جو پاکستان کے بڑے اداروں کے بورڈ کے ممبربن کر سہولتوں سے فائدہ تو اٹھاتے رہے، مجال ہے کہ ایک بھی مثبت قدم اٹھایا ہو کہ ادارے کو قرضوں سے نجات ملے۔ اب برسات کے مینڈکوں کو تو قطعی ٹکٹ نہ دیے جائیں۔ ان کا ٹریک ریکارڈ دیکھیں کہ کس کس گھاٹ کا پانی پیتے رہے ہیں۔
سب سے بڑھ کر جو لوگ علاقے کے ہمسایہ ممالک سے بجائے کشیدگی پیدا کرنے کے، کسی روسی یا امریکی کانا پھوسی کی شہ پاکر دنیا کے امن کو برباد کرنے کے منصوبے نہ رکھتے ہوں وہ خواتین جو نت نئے فیشن اور ہیرے جواہرات دکھانے اسمبلی میں نہ جاتی ہوں، جنہیں پاکستان کے بنیادی وسائل اور مسائل کی آگاہی ہو۔ جن کے بچے اور شوہر، غیرملکی قومیت اختیار کیے ہوئے نہ ہوں۔ ایسے لوگوں کی کمی نہیں۔ وہ غائبانہ کیک نہیں کاٹتے اور تصویریں نہیں چھپواتے ہوں۔ جو طاقت نہیں، تعلیمی صلاحیت بڑھانے کے منصوبے رکھتے ہوں۔ مگر کیسے!
جب ہر صوبے، ہر شہر میں امتحان میں نقل کرنے والے اور کروانے والے موجود ہوں، جب کھیلوں کے لئے 36افراد میں سے ایک ہی گولڈ میڈل لائے۔ اب تو غریبوں کو گھر دلانے کا نعرہ بھی فیل ہوچکا ہے۔ غربت دور کرنے اور خواجہ سراؤں کو بھی سرکاری اداروں میں لانے کا ذکر بھی فریب ہے۔ تو پھر کیا کیا جائے۔ اچھا تو پھر محسن حامد، جس نے عالمی ادبی انعام حاصل کیا۔ اس کے نام کے ذریعہ، شاید پارلیمنٹ کی عزت بچے۔ این جی او اب بس۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسردیوں کے انتظارمیں!:روزن دیوار سے / عطا ء الحق قاسمی
Next Article کیا نیب چئیرمین کو مقدس گائے کا درجہ حاصل ہے؟/سید مجاہد علی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

عوام سے لیڈروں کی دور ی کسی طوفان کا پیش خیمہ بنے گی : سید مجاہد علی کا تجزیہ

ستمبر 14, 2026

موٹر سائیکل ، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف

ستمبر 14, 2026

ایران، امریکہ جنگ کےشعلے : چین چَین کی بنسری کیوں بجا رہا ہے ۔۔۔ ڈاکٹر سید علمدار حسین بخاری کا تجزیہ (1)

ستمبر 13, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • عوام سے لیڈروں کی دور ی کسی طوفان کا پیش خیمہ بنے گی : سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 14, 2026
  • موٹر سائیکل ، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف ستمبر 14, 2026
  • ایران، امریکہ جنگ کےشعلے : چین چَین کی بنسری کیوں بجا رہا ہے ۔۔۔ ڈاکٹر سید علمدار حسین بخاری کا تجزیہ (1) ستمبر 13, 2026
  • اِس شہر کے کتنے روپ ہیں؟ ۔۔ یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم ستمبر 13, 2026
  • دنیا میں امریکہ کا متبادل موجود نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 13, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.