Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, ستمبر 20, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • اسلام آباد : سکیورٹی اجلاس خود سکیورٹی خدشات کی نذر ۔۔ انٹرنیشنل کانفرنس ملتوی کر دی گئی
  • ہم جنس پرستی کی بنیاد پر پناہ لینے والوں میں پاکستانی سرِ فہرست : لندن سے ایک خط / فیضان عارف کا کالم
  • پردے کے پیچھے طمانچے : آمنہ مفتی کا کالم
  • مصنوعی ذہانت سے ایک مکالمہ : ڈاکٹر علی شاذف باقری کا کالم
  • کوہاٹ دھماکہ : شہداء کی تعداد 21 ہو گئی : 100 سے زیادہ زخمی
  • اسامہ بن لادن کی تعریف پر طاہر اشرفی سے برطانوی اعزاز ایک ہفتے بعد واپس لے لیا گیا
  • کوہاٹ: پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، 16 افراد شہید، درجنوں زخمی
  • مکہ پر حملہ ۔۔ پاکستان کو سعودی عرب کے شانہ بشانہ کھڑا ہونا پڑے گا : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ رہائی کے بعد دوسرے مقدمے میں گرفتار
  • ماہرہ خان اور قوم کو مبارک ہو : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » پاکستان اور بھارت 6 اعشاریہ 4 شدت کے زلزلے سے لرز اٹھے
اہم خبریں

پاکستان اور بھارت 6 اعشاریہ 4 شدت کے زلزلے سے لرز اٹھے

ایڈیٹرفروری 12, 20212 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
earthquake
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اسلام آباد : اسلام آباد سمیت پاکستان کے زیرانتظام کشمیر اور ملک کے شمالی حصوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ راولپنڈی، پشاور، مظفرآباد، گلگت ایبٹ آباد سمیت دیگر شہروں سے زلزلے کی اطلاعات ہیں۔ امریکی ارضیاتی سروے کے مطابق ریکٹر سکیل پر اس کی شدت 5.9 تھی، اس کا مرکز تاجکستان کے علاقے مرغوب سے 35 کلومیٹر دور تھا اور اس کی گہرائی نوے کلومیٹر سے زیادہ تھی۔ تاہم پاکستان کے محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر چھ اعشاریہ چار ریکارڈ کی گئی ہے اور ادارے نے اس کی گہرائی 80 کلو میٹر بتائی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے تقریباً پورے ملک میں محسوس کیے گئے ہیں جبکہ جبکہ شمالی علاقہ جات، خیبر پختونخواہ، اسلام آباد، لاہور میں اس کی شدت زیادہ تھی۔ انڈیا کی ریاست پنجاب میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے اور لوگ گھروں سے باہر نکل آئے دلی میں بی بی سی کے نامہ نگار کے مطابق دلی میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ کشمیر، پنجاب اور دلی سمیت شمالی انڈیا کے کئی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ انڈیا میں حکام کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزے کی شدت 6.3 تھی۔
پاکستان میں صورتحال
محکمہ موسمیات کے ترجمان ڈاکٹر خالد ملک نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ زلزلے کا مرکز اسلام آباد سے 472 کلو میٹر دور تاجکستان میں تھا۔ ‘پاکستان سے کافی دور تھا جس وجہ سے ہم توقع کر رہے ہیں کہ اس سے زیادہ کوئی نقصان نہیں ہوا ہوگا۔ اگر اس کا فاصلہ کم ہوتا تو اتنے زیادہ دورانیہ اور 6.4 کی شدت سے نقصان ہوسکتا تھا’۔
صوبہ خیبر پختونخواہ میں صوبائی ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی پی ڈی ایم اے کے مطابق ان کے کنڑول روم کو کسی قسم کی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ پی ڈی ایم اے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ‘عوام کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی اطلاع ہماری ہیلپ لائن 1700 پر دیں۔’
مانسہرہ کے رہائشی 70 سالہ سردار اسلم کا کہنا تھا کہ یہ طویل دورانیہ کا زلزلہ تھا۔ ‘میرا تو خیال ہے کہ یہ کوئی 35 سیکنڈ تک رہا تھا۔ مجھے تو ایسے لگ رہا تھا کہ زلزلہ ختم ہونے ہی کو نہیں آرہا ہے۔’ جب زلزلہ محسوس ہو رہا تھا تو میرے ذہن میں ایک دم آٹھ اکتوبر 2005 کے مناظر آرہے تھے۔ مگر شکر ہے کہ ہر طرح کی خیر ہوئی ہے۔’
اسلام آباد کے رہائشی پچاس سالہ مقبول حسین کا کہنا تھا کہ ‘میرے خیال میں تو یہ شدید زلزلہ تھا۔ سب لوگ باہر بھاگ رہے تھے۔ ہر کوئی اپنی جان بچانے کی کوشش کر رہا تھا۔ کسی نے چپل پہنے ہوئے تھے اور کوئی ننگے پاؤن تھا۔ ماؤں نے اپنے بچے اٹھائے ہوئے تھے اور کوئی اپنے بزرگوں کو سنبھال رہا تھا۔ ‘وہ تو شکر ہے کہ اس کی زیادہ شدت نہیں تھی مگر زمین کو 30 سیکنڈ تک جھٹکے دیتا رہا ہے، اگر زیادہ شدت ہوتی تو پتا نہیں کیا ہوجاتا۔’
پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں لوگ گھروں سے باہر نکل آئے اور عورتیں اور بچے خوف کے باعث چیخنے لگے۔ شہر کے مکینوں کا کہنا ہے کہ ان کے مکانات میں نئی دراڈیں پڑ گئی ہیں اور یہ کہ لوگ بھاگ کر تنگ گلیوں سے نکل کر کھلی جگہوں کی جانب جا رہے تھے۔
بعض ایسے افراد جنہوں نے سنہ 2005 کے زلزلے کے بعد سی جی آئی شیٹس کے شیلٹر بنا رکھے ہیں انھوں نے خوفزدہ ہو کر کنکریٹ کے گھروں میں رہنے والوں کو آج رات کے لیے اپنے گھروں پر قیام کرنے کو کہا ہے۔ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں لوگ گھروں سے باہر نکل آئے اور عورتیں اور بچے خوف کے باعث چیخنے لگے۔
شہر کے مکینوں کا کہنا ہے کہ ان کے مکانات میں نئی دراڑ یں پڑ گئی ہیں اور یہ کہ لوگ بھاگ کر تنگ گلیوں سے نکل کر کھلی جگہوں کی جانب جا رہے تھے۔
گلگت بلتستان حکومت کے ترجمان امتیاز علی تاج کے مطابق زلزلے کے جھٹکوں نے گلگت بلتستان کے طول و عرض میں خوف و ہراس پیدا کردیا تھا۔ لوگ سخت سردی کی وجہ سے گھروں سے باہر نکل آئے تھے۔ جس میں بیماروں اور دیگر لوگوں کے لیئے مسائل پیدا ہوئے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ بہت ابتدائی اطلاعات کے مطابق ابھی تک کسی بڑے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔ مگر گلگت بلتستان کا علاقہ پھیلا ہوا ہے۔ کئی علاقوں میں رسائی حاصل کرنا وقت طلب ہوتا ہے۔ پورے گلگت بلتستان میں اس وقت انتظامیہ،محکمہ صحت، پولیس اور ڈیزاسیٹر کا محکمہ فعال ہے۔
سری نگر سے ماجد جہانگیر نے بتایا کہ وادی میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی اس ٹویٹ سے بھی وہاں زلزلے کی شدت کا اندازہ ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’سنہ دو ہزار پانچ کے بعد آنے والے زلزلوں میں سے کسی نے آج تک مجھے گھر سے باہر نکلنے پر مجبور نہیں کیا۔ میں نے کمبل دبوچا اور بھاگ کھڑا ہوا۔ زمین لرز رہی تھی اور مجھے اپنا فون لے جانا یاد نہیں رہا اس لیے زلزلے کے بعد بارے میں ٹویٹ نہیں کر سکا۔ ‘
( بشکریہ : بی بی سی اردو )

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

زلزلہ
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleبرائی کے بدلتے ہوئے تصورات اور ان کے معاشرے پر اثرات زعیم ارشد
Next Article ایم ایم ادیب کا کالم : عدلیہ کو تماشہ گاہ بنانے والے
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

وینزویلا میں شدید زلزلہ 32 اموات کی تصدیق : تعداد ہزاروں سے تجاوز کرنے کا امکان

جون 25, 2026

لیہ میں شدید زلزلہ : لوگ خوف زدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے

اکتوبر 12, 2025

زمین بیٹوں پر مہرباں تھی : رضی الدین رضی کی نظم ۔۔ زلزلہ آٹھ اکتوبر 2005 ء

اکتوبر 8, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • اسلام آباد : سکیورٹی اجلاس خود سکیورٹی خدشات کی نذر ۔۔ انٹرنیشنل کانفرنس ملتوی کر دی گئی ستمبر 20, 2026
  • ہم جنس پرستی کی بنیاد پر پناہ لینے والوں میں پاکستانی سرِ فہرست : لندن سے ایک خط / فیضان عارف کا کالم ستمبر 20, 2026
  • پردے کے پیچھے طمانچے : آمنہ مفتی کا کالم ستمبر 19, 2026
  • مصنوعی ذہانت سے ایک مکالمہ : ڈاکٹر علی شاذف باقری کا کالم ستمبر 18, 2026
  • کوہاٹ دھماکہ : شہداء کی تعداد 21 ہو گئی : 100 سے زیادہ زخمی ستمبر 18, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.