فیصل آباد: قومی اسمبلی کے حلقے این اے 108 کے ضمنی انتخاب کے لیے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی نےمجموعی طور پر 30 کروڑ 42 لاکھ 78 ہزار 495 روپے کے اثاثے ظاہر کیے جب کہ ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے نام پاکپتن اور اوکاڑہ میں 698 کنال اراضی اور بنی گالا میں ایک گھر موجود ہے ۔
عمران خان کی ملکیت میں 2 لاکھ مالیت کی 4 بکریاں بھی موجود ہیں تاہم دونوں میاں بیوی کے پاس زیورات اور گاڑی ہونے کے خانے میں کچھ نہیں ظاہر کیا گیا جب کہ عمران خان کی کسی بھی کمپنی میں کوئی سرمایہ کاری بھی نہیں ہے۔
وراثت میں ملنے والے 2 گھر، بھکر میں 228 کنال زمین ظاہر کی گئی ہے، اس کے علاوہ اسلام آباد میں کانسٹی ٹیوشن ایونیو پر ایک فلیٹ، ایک کمرشل پلاٹ اور 14 لاکھ کرائے کی مد میں آمدن ظاہر کی گئی ہے ۔
( بشکریہ : روزنامہ جنگ )
منگل, ستمبر 8, 2026
تازہ خبریں:
- ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
- مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
- حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
- سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں
- پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے لیٹر اضافہ : ڈیزل بھی مزید مہنگا
- صحافی بلال غوری کا جسمانی ریمانڈ منظور : پیکا ایکٹ کے تحت گرفتاری ہوئی
- پی آئی اے، بیجنگ اور شریکے : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
- پی ٹی آئی پنجاب کے سابق صدر حماد اظہر ملتان سے گرفتار۔لاہور پولیس کے حوالے کر دیا گیا
- صوبوں کی بحث ۔۔ کھودا پہاڑ نکلا چوہا : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- نئے صوبے ۔۔بسم اللہ اسلام آباد سے کریں : سہیل وڑائچ کا کالم

