لاہور: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) منیجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف نے فخر زمان کے لیے 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔
ذکاء اشرف نے نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کے بعد فخر زمان سے فون پر بات بھی کی اور ان کی جارحانہ اننگز کی تعریف کی۔
ذکاء اشرف نے آئندہ میچوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا، ان کا کہنا تھا کہ امید ہے آپ ایسی مزید اننگز بھی کھیلیں گے۔
خیال رہے کہ آج ہونے والے آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے 35 ویں میچ میں پاکستان نے ڈک ورتھ لوئس (ڈی ایل ایس) میتھڈ کے تحت نیوزی لینڈ کو 21 رن سے شکست دے دی۔
فخر زمان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 63 گیندوں پر 9 چھکے اور 6 چوکوں کی مدد سے کیرئیر کی 11 ویں سنچری بنائی جو ورلڈکپ میں ان کی پاکستان کی طرف سے تیز ترین سنچری ہے، فخر زمان نے 81 گیندوں پر 126 رن کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، ان کی اننگز میں 11 چھکے اور 8 چوکے شامل تھے۔
فخر زمان نے شاہد آفریدی کا ایک اننگز میں سب سے زیادہ چھکوں کا قومی ریکارڈ بھی برابر کردیا۔
اس سے قبل شاہد آفریدی نے سری لنکا کے خلاف 1996 میں اپنی ریکارڈ ساز اننگ میں 11 چھکے لگائے تھے۔
(بشکریہ: جیو نیوز)
منگل, نومبر 24, 2026
تازہ خبریں:
- مہنگی بخشش کا طریقہ اور بونہافر کی کہانی : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
- حسین نقی : آزادی صحافت اور انسانی حقوق کی توانا آواز خاموش ہو گئی
- پاکستان میں نظام کیسے ’ری سیٹ‘ ہوسکتا ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
- ’ری سیٹ‘ کی بھول بھلیوں میں الجھائی گئی پاکستانی قوم : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- بلاول صاحب ! آئین کمزور کرکے پارلیمنٹ مضبوط کیسے ہوگی؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- نقشے سے باہر کا آدمی : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
- نئے صوبے اور سندھ اسمبلی کا احترام : نصرت جاوید کا کالم
- عمران خان کا ججوں کے نام خط اور حکومت کی سنگ دلی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- پہاڑی پر مقیم معمر خاتون کا شہر منتقل ہونے سے انکار : بچوں نے 430 سیڑھیاں تعمیر کر دیں
- سالک کا کون مالک؟ سہیل وڑائچ کا کالم

