ملتان:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما زین قریشی کی اہلیہ ماہنم کبیر نے کہا ہے کہ وہ الحمدللّٰہ بحفاظت گھر پہنچ گئی ہیں۔
اپنے بیان میں ماہنم کبیر نے دعاؤں کیلئے شکریہ بھی ادا کیا۔پی ٹی آئی رہنما مہربانو قریشی نے بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بھابھی کی بحفاظت واپسی کی تصدیق کرتے ہوئے ان کی ایک تصویر شیئر کی، دعاؤں اور سپورٹ کرنے پر شکریہ ادا کیا۔
اس سے پہلے رہنما تحریک انصاف مہربانو قریشی نے کہا تھا کہ ان کی بھابھی کو نقاب پوش افراد نے اغوا کرلیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ زین قریشی کی اہلیہ کو گھر کے قریب سے اٹھایا گیا، دو کاروں نے بھابھی کی گاڑی کو روکا اور زبردستی گاڑی سے باہر نکالا اور گاڑیوں میں سوار سادہ کپڑوں میں نقاب پوش افراد نے انہیں اغوا کرلیا ہے۔
مہربانو قریشی نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں لکھا کہ ڈیڑھ سال سے جاری ہر طرح کی دھمکیوں کے باوجود انہیں توڑا نہیں جا سکا جس کے بعد اب اوچھے ہتھکنڈوں کا سہارا لیا جا رہا ہے۔
(بشکریہ:جیونیوز)
پیر, نومبر 23, 2026
تازہ خبریں:
- مہنگی بخشش کا طریقہ اور بونہافر کی کہانی : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
- حسین نقی : آزادی صحافت اور انسانی حقوق کی توانا آواز خاموش ہو گئی
- پاکستان میں نظام کیسے ’ری سیٹ‘ ہوسکتا ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
- ’ری سیٹ‘ کی بھول بھلیوں میں الجھائی گئی پاکستانی قوم : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- بلاول صاحب ! آئین کمزور کرکے پارلیمنٹ مضبوط کیسے ہوگی؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- نقشے سے باہر کا آدمی : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
- نئے صوبے اور سندھ اسمبلی کا احترام : نصرت جاوید کا کالم
- عمران خان کا ججوں کے نام خط اور حکومت کی سنگ دلی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- پہاڑی پر مقیم معمر خاتون کا شہر منتقل ہونے سے انکار : بچوں نے 430 سیڑھیاں تعمیر کر دیں
- سالک کا کون مالک؟ سہیل وڑائچ کا کالم

