قائد۔۔۔!!!
آپ کا احسان اپنی جگہ حقیقت ۔۔!!!
لیکن ۔۔
ایک حقیقت یہ بھی ہے کہ شیخ مجیب الرحمن کا “بنگلہ دیش “ترقی کرتاہوا آپ کےپاکستان سےآگےنکل گیا!!
اور ہاں قائد ہم گوروں کی غلامی سے نکل کر “کالوں “کی غلامی میں آگئے اور
سنا ہے ان کالے آقاؤں کی نسبت گورے آقا بہت اچھے تھے ۔ ان کالے آقاؤں نے سارے دریا بیچ کھاۓ ۔ ریل کی پٹریاں اکھاڑ کر کوڑیوں کے بھاؤ کباڑیوں کو دے دیں ۔زرعی زمینوں پر ڈی ایچ اے، بحریہ ٹاؤن ،سٹی ہاؤسنگ اور نہ جانے کیا کچھ بن گئے اور۔۔۔۔
آپ کے پاکستان کے بھوکے ننگے لوگ سارادن سستے آٹے کی ٹرالیوں کے پیچھے بھاگتے پھرتے ہیں
قائد !!! سچ بولنے والوں کی لتر پر یڈ ہوتی ہے
لوگ مِسنگ پرسن بن جاتے ہیں
تھانوں میں ننگا کرکے مارا جاتا ہے
جعلی اسلام پھیل چکا ہےاور آقا صلی اللہ علیہ وسلم کا سلامتی والا اسلام پس پشت ڈال دیا گیا ہے
قائد!!! آپ کے پاکستان میں انصاف طاقتور وں کی لونڈی ہے ۔۔۔
عدالتوں کی بولیاں لگتی ہیں !!! اور ہمارا دنیا بھر میں انصاف فراہمی کے معاملہ میں ایک سو انتیسواں نمبر ہے
قائد !!!! آج آپکی سالگرہ ہے اور میں اپنے دکھ کے لے بیٹھا
قائد ہم تو ایسے ہے روتے رہیں گے
ہمیں چھوڑیں آپ کو جنم دن مبارک ہو
آپ کا
ظفر آہیر
منگل, نومبر 24, 2026
تازہ خبریں:
- مہنگی بخشش کا طریقہ اور بونہافر کی کہانی : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
- حسین نقی : آزادی صحافت اور انسانی حقوق کی توانا آواز خاموش ہو گئی
- پاکستان میں نظام کیسے ’ری سیٹ‘ ہوسکتا ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
- ’ری سیٹ‘ کی بھول بھلیوں میں الجھائی گئی پاکستانی قوم : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- بلاول صاحب ! آئین کمزور کرکے پارلیمنٹ مضبوط کیسے ہوگی؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- نقشے سے باہر کا آدمی : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
- نئے صوبے اور سندھ اسمبلی کا احترام : نصرت جاوید کا کالم
- عمران خان کا ججوں کے نام خط اور حکومت کی سنگ دلی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- پہاڑی پر مقیم معمر خاتون کا شہر منتقل ہونے سے انکار : بچوں نے 430 سیڑھیاں تعمیر کر دیں
- سالک کا کون مالک؟ سہیل وڑائچ کا کالم

