ہم افغانستان کی جنگ لڑتے رہے ، کشمیر آزاد کرواتے رہے ۔سونا اگلتی زمینوں کو برباد کرتے رہے ،مذہب اور حب الوطنی کے نام پر بے وقوف بنتے رہے ۔ جس نے جو نعرہ لگایا اس کے پیچھے چل پڑے جبکہ جہالت کا سودا بیچنے والے
کھرب ڈالر پتی ہوگئے ۔کوئی امریکہ جا بسا تو کوئی آسٹریلیا ،کسی نے لندن میں امان پائ تو کسی نے نیوزی لینڈ میں جاڈیرے ڈالے ۔کوئی دوبئی میں ایڑیاں رگڑ رہا ہے تو کسی کی آخری ہچکی کینیڈا میں اس کا انتظار کرہی ہے ۔کسی کے بچے یہودیوں کے گھر میں پل رہے ہیں تو کوئی دین کی آڑ میں وزارتوں صدارتوں کے مزے لے رہاہے ۔
جس نے جتنا چاہا اس ملک کو لوٹا ،آپ لوگ زندہ باد مردہ باد کے نعرے لگاتے رہے
عدالتوں میں روزانہ کی بنیا د پر انصاف کا قتل عام ہورہا ہے اور آپ عدلیہ بحالی کی تحریک چلا کر ان نام نہاد منصفوں کو مزید مضبوط کرتے رہے ۔
جاہل ،ضمیر فروش صحافی و تجزیہ نگار آپ لوگوں کو بے وقوف بناتے رہے اور آپ بنتے رہے
پیرا شوٹ اینکر شام کو ٹی وی سکرینوں پر میڈیا سرکس کرتے رہے اور آپ ان کے تراشے ہوۓ بتوں کی پوجا میں مگن رہے۔
جس کسی حق گو صحافی نے سچ بتانے کی کوشش کی آپ نے اسے لفافہ کہا اس کے بچوں کا رزق تک چھین لیا کوڑے مارے قتل کیا ۔قلم اور کتاب سے آپ نے منہ موڑ لیا
اور اب جبکہ ملک خالی ہوگیا ، بربادی سر پر آگئی ہے اس کے باوجود بھی ابھی تک اندھادھند پیروی میں لگے ہوۓ ہو۔
قرآن اور علم سے رشتہ آپ لوگوں نے توڑلیا ہے ۔آنکھوں دیکھی مکھی نگل رہے ہو
جس کسی نے آپ کو حق بات کی اسے آپ نے غدار اور مذہب دشمن قرار دیا لوگوں کو زُندہ جلایا ۔مساجد و امام باکاہوں میں قتل عام کیا ۔خاندان کے خاندان اجاڑ دیے
تو پھر اب رونا کیسا ۔بھائی اب بھگتو
اور مزید بھگتنے کے لئے تیا رہو
پیر, ستمبر 7, 2026
تازہ خبریں:
- پی آئی اے، بیجنگ اور شریکے : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
- پی ٹی آئی پنجاب کے سابق صدر حماد اظہر ملتان سے گرفتار۔لاہور پولیس کے حوالے کر دیا گیا
- صوبوں کی بحث ۔۔ کھودا پہاڑ نکلا چوہا : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- نئے صوبے ۔۔بسم اللہ اسلام آباد سے کریں : سہیل وڑائچ کا کالم
- زیارت۔۔ مسلح جنگجوؤں کا فوجی قافلے پر حملہ 16 فوجی شہید : بی ایل اے اور ٹی ٹی میں تعلق پر سوالات
- نثار کھوڑو کی تحریکِ التوا یا تحریکِ پیش بندی؟ : نصرت جاوید کا کالم
- بلوچستان: ضلع کچھی میں مسلح افراد کا پولیس تھانے اور سرکاری دفاتر پر حملہ
- صوبوں کی تقسیم اور ملک کا ’مفرور صدر‘ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- دوسری دنیا کا قیام ممکن ہے : کمیونسٹ انٹرنیشنل کے یومِ تاسیس پر فہیم عامر کا خصوصی مضمون
- پیٹرول تین اور ڈیزل ڈھائی روپے لیٹر مہنگا کر دیا گیا

