Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, ستمبر 24, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • فرمانبردار شاہ کی کایا کلپ : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • محلاتی سازشیں ، جماعتِ اسلامی اور بھٹو کے حامی طلبہ پر فائرنگ : نصرت جاوید کا کالم
  • مسلم لیگ (ن) کی ’ تنہا پرواز‘ : مظہر عباس کا کالم
  • جنید حفیظ کیس کی چھے برس بعد پہلی باقاعدہ سماعت: جنید ’پُرامید مگر تنہا ہیں‘ : اہل خانہ
  • امن کے پلیٹ فارم سے ایران کو نیست و نابود کرنے کی دھمکی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • کریک ڈاؤن اور احتجاج روکنے کے بعد کیا ہو گا ؟ : سید مجاہدعلی کا تجزیہ
  • نازیہ حسن کے سابق شوہر اشتیاق بیگ کی کرن خان کے ساتھ تیسری شادی
  • دنیا بھر کی فضائی حدود ایرانی جہازوں کے لیے بند :امریکا نے ایرانی وفد کو ویزا دینے سے بھی انکار کر دیا
  • پیٹرول کی قیمت میں مزید 4 روپے 61 پیسے کا اضافہ : 393 روپے 75 پیسے لیٹر ہو گیا
  • دَرِ نجات: بارہ مصالحوں کی چاٹ ۔ یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » زعیم ارشد کا کالم : پاکستانی پرچم کی توہین ، احسان فراموش افغان اور منافق ایران
زعیم ارشد

زعیم ارشد کا کالم : پاکستانی پرچم کی توہین ، احسان فراموش افغان اور منافق ایران

ایڈیٹرستمبر 25, 20211 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
pakistan day article at girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

کہتے ہیں کہ احسان فراموش کا پہلا شکار اس کا محسن ہی ہوتا ہے۔ ایک کہانی کچھ یوں ہے کہ ایک بھیڑیا شکاریوں کے نرغے میں تھا کہ بھاگ نکلا، ایک مسافر کا وہاں سے گزر ہوا، بھیڑیئے نے مسافر سے التجا کی کہ وہ اس کی جان بچالے تو وہ ساری زندگی اس کا ممنون رہے گا۔ مسافر نے اسے اپنے سامان کی بوری میں چھپا لیا ، جب شکاری گزر گئے تو اس نے اسے باہر نکال دیا ، بھیڑیا جیسے ہی بوری سے باہر آیا مسافر کو کھانے کی تیاری کرنے لگا۔ مسافر نے کہا کہ ارے میاں بھیڑیئے میں نے تو آپ کی جان بچائی ہے ، تو بھیڑیا بولا کہ میں تو اپنی فطرت سے مجبور ہوں، محسن سے وفا کرنا میرے لئے ممکن نہیں ہے ۔
خیر کہانی کافی طویل ہے مگر ہمار ا مقصد یہاں تک کے بیان سے ہی پورا ہو رہا ہے۔
قصہ یہ ہے کہ حکومت پاکستان نے جذبہ انسانی ہمدردی و خیر سگالی خوراک کی بدترین قلت کے شکار افغانستان کو خوراک سے بھرے کنٹینر ز بھیجے تاکہ افغانوں کو کچھ آسودگی حاصل ہوسکے، ابھی باقی دنیا صرف زبانی جمع خرچ میں ہی مصروف تھی کہ پاکستان نے عملی طور پر ان کی مدد بھی کردی، مگر لوگوں پر حیرت کے پہاڑ اس وقت ٹوٹ پڑے جب افغان طالبان نے ان ٹرکس پر سے پاکستانی جھنڈے انتہائی نفرت و حقارت سے نہ صرف نوچ لئے بلکہ اللہ اکبر کے ایسے نعرے لگائے جیسے انہوں نے امدادی ٹرک پر سے محسن ملک کا جھنڈا نہیں نوچا بلکہ امریکہ فتح کرلیا ہو۔ ساتھ ساتھ شرمناک نفرت انگیز جملے بھی سنے جا سکتے ہیں کہ اس جھنڈے کو جلا دیا جائے وغیرہ وغیرہ۔ ویڈیو کلپ میں با آسانی دیکھا جا سکتا ہے کہ جھنڈا اتارنے کے بعد وہاں موجود افغان طالبان اور عام شہری ایسے خوشیاں منا رہے ہیں جیسے انہوں نے پاکستان کا نہیں کسی دشمن ملک کا جھنڈا اتارا ہے۔ ان کا یہ طرزعمل افغان طالبان اور عوام کے دلوں میں پاکستان کیلئے چھپے بغض، عناد اور نفرت کو ظاہر کرتا۔ یہ ایک انتہائی افسوسناک اور گھٹیا حرکت تھی جو افغانوں کے من حیث القوم پاکستان کیلئے جذبات و احساسات کی آئینہ دار تھی۔
ظاہر ہے افغان طالبان نے یہ حرکت اپنے نام نہاد آقاؤں بھارت، ایران اور امریکہ کو خوش کرنے کیلئے کی ہے، مگر اس بد اخلاقی سے تمام پاکستانیوں کی شدید دل آزاری ہوئی ہے۔ یہ سب کچھ اس کے باوجود ہو رہا ہے کہ پاکستان نے گذشتہ بیس سال مسلسل افغانستان کی غیر مشروط مدد و حمایت کی ہے اور افغان جنگ میں بھاری جانی و مالی نقصان اٹھایا ہے، اور خود دہشت گردی کا سامنا کیا ہے، 80 ہزار جانوں کا نذرانہ دیا ہے، امریکہ اور دیگر اتحادی ممالک کی محالفتیں مول لیں، بھارت کی مکاری سہی ، مگر اس کے صلہ میں پاکستان کو افغانستان کی جانب سے ہمیشہ مخالفت و دشمنی ہی ملی ہے۔ افغانستان ہمیشہ بھارت، ایران اور امریکہ کا پٹھو بن کر ان کے مفادات کے حصول کیلئے مقامی اور بین القوامی سطح پر پاکستان کی ساکھ کو نقصان پہنچاتا رہا ہے۔ افغان حکمران دو دہایئیوں سے پاکستان مخالف بیان کے کسی بھی موقع کو ہاتھ سے نہیں جانے دیتے ۔
امریکی فوج کے انخلاء کے بعد طالبان کے پاور میں آتے ہی افغانستان زبردست بد نظمی کا شکار ہے ، اور ایک عجیب بے یقینی کی کیفیت ہر طرف طاری ہے، ملک بھر میں مظاہرے شروع ہوگئے ہیں جن میں برھ چڑھ کر پاکستان مخالف اور نفر ت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ یہاں تک کہ پاکستانی قونصلیٹ کا گھیراؤکرنے کی بھی کوشش کی گئی۔ اس کے ساتھ ساتھ بھارت میں بھی پاکستان مخالف پروپیگنڈہ جاری ہے، مگر امر استعجاب یہ ہے کہ ایران میں بھی پاکستانی سفارتخانے کے سامنے پاکستان مخالف مظاہرے کئے گئے جن میں پاکستان اور ISI کو برا بھلا کہا گیا۔ اگر ہم غور کریں تو پائیں گے کہ دہشت گردی اور بم دھماکوں میں ملوث کل بھوشن یادیو جو کہ ایک انڈین جاسوس ہے ایران کے ذریعے پاکستان میں داخل ہوا تھا۔ یہ تمام عوامل اس بات کی جانب نشاندہی کرتے ہیں کہ خطہ میں پاکستان کا کون دوست ہے اور کون دشمن۔ مگر افسوس ناک امر یہ ہے کہ افغان اتنے احسان فراموش ہیں کہ اپنے برادر اسلامی پاکستان کی مخالفت کرتے ہیں وہ بھی بھارت جیسے دشمن کے ساتھ مل کر، اس پورے قضئے میں ایران کا رویہ پاکستان کے حق میں نہایت ہی دوغلا اور منافقانہ رہا ہے۔
پاکستان وہ ملک ہے جس نے ہمیشہ ہی افغانستان کی دامے ، درمے، سخنے مدد کی ہے اور ایک بہترین ہمسایہ ہونے کا حق ادا کردیا ہے مگر عاقبت نا اندیش افغان دشمنوں کے کاندھے سے کاندھا ملا کر اور ان کی آواز میں آواز ملا کر پاکستان مخالفت کا راگ الاپتا رہتا ہے اور سمجھتا ہے کہ وہ کامیابی اور عزت حاصل کرلے گا، تو وہ جان لیں کہ اپنوں کی پیٹھ میں چھرا گھونپنے والے کبھی بھی عزت و وقار حاصل نہیں کرسکتے ، میر جعفر و میر صادق اس کی زندہ مثال ہیں۔
ابھی افغانوں کو ایک طویل سفر طے کرنا ہے ، ملک کی ہر سطح پر بحالی rehabilitation ہونا ہے، خوراک، انتظام، مواصلات، تعلیم، نقل و حمل غرض یہ کہ افغانوں کو بیس سال کی خانہ جنگی کے ملک کو زندگی گزارنے کے لائق بنانے کیلئے شدید محنت کرنا ہوگی، اور پاکستان واحد وہ ملک ہے جو منافقت کے بغیر ان کی ہر شعبہ میں بطریق احسن مدد کرسکتا ہے جیسے کہ پہلے کرتا رہا ہے، لہذا انہیں ہوش کے ناخن لیتے ہوئے اپنے اور پرائے کی تمیز کرنا چاہئے اور بھیڑ کی کھال میں چھپے بھیڑیوں کو پہچان لینا چاہئے۔
وقت پڑنے پر ہو ظاہر کون بیری کون میت۔

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

افغانستان ایران
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleوسعت اللہ خان کاکالم:ریاستی تعلقات دل کا نہیں دماغ کا کھیل ہے
Next Article ڈاکٹر علی شاذف کا کالم : فیشنی سرخا ، سرمایہ دار نظام اور شوکت خانم ہسپتال
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

امن کے پلیٹ فارم سے ایران کو نیست و نابود کرنے کی دھمکی : سید مجاہد علی کا تجزیہ

ستمبر 23, 2026

اجتماعی سلامتی: تصور سے عملی حکمتِ عملی تک! امریکہ، ایران جنگ کے تناظر میں ۔۔ ڈاکٹر سید علمدار حسین بخاری کا تجزیہ (2)

ستمبر 15, 2026

آبنائے ہرمز کے سوال پر ایران کی عالمی تنہائی : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اگست 9, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • فرمانبردار شاہ کی کایا کلپ : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم ستمبر 24, 2026
  • محلاتی سازشیں ، جماعتِ اسلامی اور بھٹو کے حامی طلبہ پر فائرنگ : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 24, 2026
  • مسلم لیگ (ن) کی ’ تنہا پرواز‘ : مظہر عباس کا کالم ستمبر 24, 2026
  • جنید حفیظ کیس کی چھے برس بعد پہلی باقاعدہ سماعت: جنید ’پُرامید مگر تنہا ہیں‘ : اہل خانہ ستمبر 23, 2026
  • امن کے پلیٹ فارم سے ایران کو نیست و نابود کرنے کی دھمکی : سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 23, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.