Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, ستمبر 6, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • نئے صوبے ۔۔بسم اللہ اسلام آباد سے کریں : سہیل وڑائچ کا کالم
  • زیارت۔۔ مسلح جنگجوؤں کا فوجی قافلے پر حملہ 16 فوجی شہید : بی ایل اے اور ٹی ٹی میں تعلق پر سوالات
  • نثار کھوڑو کی تحریکِ التوا یا تحریکِ پیش بندی؟ : نصرت جاوید کا کالم
  • بلوچستان: ضلع کچھی میں مسلح افراد کا پولیس تھانے اور سرکاری دفاتر پر حملہ
  • صوبوں کی تقسیم اور ملک کا ’مفرور صدر‘ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دوسری دنیا کا قیام ممکن ہے : کمیونسٹ انٹرنیشنل کے یومِ تاسیس پر فہیم عامر کا خصوصی مضمون
  • پیٹرول تین اور ڈیزل ڈھائی روپے لیٹر مہنگا کر دیا گیا
  • پاکستان اور بھارت دیواریں گرائیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • سانحہ پمز ، ننھے فرشتے اور اجل کا فرشتہ : رضی الدین رضی کا کالم
  • منڈی بہاؤ الدین میں فائرنگ کے واقعے میں جماعت احمدیہ کا مقامی عہدیدار ہلاک
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » پاک بھارت کشیدگی ختم کرانے کیلئے امریکا متحرک، مارکو روبیو کے رابطوں کا امکان
اہم خبریں

پاک بھارت کشیدگی ختم کرانے کیلئے امریکا متحرک، مارکو روبیو کے رابطوں کا امکان

ایڈیٹراپریل 30, 20256 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے گزشتہ ہفتے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مہلک حملے کا جواب دینے کے لیے اپنی فوج کو ’آپریشنل آزادی‘ دے دی، جس کے لیے نئی دہلی نے پاکستان کو نشانہ بنانے کی کوشش کی ہے۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق پہلگام حملے کے ایک ہفتہ بعد نریندر مودی نے تینوں مسلح افواج کے سربراہان کے ساتھ ساتھ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول کے ساتھ بند کمرے میں میٹنگ کی۔
ایک سینئر سرکاری ذرائع نے ’اے ایف پی‘ کو بتایا کہ ملاقات کے دوران انہوں نے مسلح افواج کو بتایا کہ ان کے پاس دہشت گرد حملے کے جواب میں ردعمل کے طریقہ کار، اہداف اور وقت کا فیصلہ کرنے کی مکمل آپریشنل آزادی ہے۔
منگل کے روز بھارتی وزیر اعظم کی رہائش گاہ پر ہونے والی اس ملاقات کی مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔
واضح رہے کہ ایک روز قبل وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارت کی ممکنہ دراندازی کے حوالے سے خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ آئندہ چند روز انتہائی اہم ہیں، اور پاکستان کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔
گزشتہ ہفتے نریندر مودی نے اس بات کا عہد کیا تھا کہ وہ حملہ کرنے والوں اور اس کی حمایت کرنے والوں کا تعاقب کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ میں پوری دنیا سے کہتا ہوں کہ بھارت ہر دہشت گرد اور ان کے حامی کی شناخت کرے گا، اس کا سراغ لگائے گا اور اسے سزا دے گا، ہم زمین کے سرے تک ان کا تعاقب کریں گے۔
اس اعلیٰ سطح کے اجلاس کے بعد بھارتی میڈیا نے ’ممکنہ ردعمل‘ کے بارے میں قیاس آرائیاں شروع کر دیں۔
ان اشتعال انگیز بیانات نے فوجی کارروائیوں میں تیزی سے اضافے کے خدشات کو جنم دیا ہے اور ہمسایہ ملک چین سمیت متعدد ممالک نے تحمل اور بات چیت پر زور دیا ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ٹیمی بروس نے منگل کی رات اعلان کیا کہ سیکریٹری خارجہ مارکو روبیو آج یا کل بھارت اور پاکستان کے وزرائے خارجہ سے بات کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ امریکا مسئلہ کشمیر کے حوالے سے دونوں فریقین سے رابطہ کر رہا ہے اور توقع ہے کہ وہ دونوں فریقین سے کہے گا کہ معاملات کو مزید کشیدہ نہ کیا جائے۔
ٹیمی بروس نے کہا کہ مارکو روبیو دوسرے ممالک کے رہنماؤں اور وزرائے خارجہ کی بھی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں کہ وہ اس معاملے پر بات کریں۔
اس سے قبل اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے منگل کے روز پاکستان کے وزیر اعظم اور بھارت کے وزیر خارجہ سے ٹیلی فون پر بات چیت کی اور بڑھتی ہوئی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا تھا۔
اقوام متحدہ کے سربراہ نے ’ایسے تصادم سے بچنے کی ضرورت پر زور دیا جس کے نتیجے میں المناک نتائج برآمد ہوسکتے ہیں‘۔
ترجمان اسٹیفن دوجارک نے کہا کہ انتونیو گوتریس نے کشیدگی کم کرنے کی کوششوں کی حمایت کے لیے اپنے کردار کی پیشکش کی۔
اسلام آباد میں وزیراعظم آفس کے مطابق ٹیلی فونک گفتگو کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے بھارتی الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا اور پاکستان کو پہلگام واقعے سے جوڑنے کی کسی بھی کوشش کو واضح طور پر مسترد کردیا۔
انہوں نے واقعے کی شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کے اپنے مطالبے کا اعادہ کیا، اور بھارت کی جانب سے ’دہشت گردی‘ کا نعرہ استعمال کرتے ہوئے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو غیر قانونی قرار دینے کی کوششوں کے ساتھ ساتھ مقبوضہ علاقے میں وسیع پیمانے پر دستاویزی ریاستی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔
انہوں نے اس بات کی بھی نشاندہی کی کہ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنا ناقابل قبول ہے، یہ 24 کروڑ لوگوں کی لائف لائن ہے۔
ہوائی اڈے بند نہیں ہوں گے
بھارت کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کی وجہ سے فضائی حدود کی بندش کے خدشے کے درمیان منگل کی رات سوشل میڈیا پر ہوائی اڈوں کی ممکنہ بندش کی افواہیں گردش کرنے لگیں۔
تاہم حکام نے تصدیق کی کہ یہ سچ نہیں ہے، ملکی اور بین الاقوامی پروازوں کا آپریشن معمول کے مطابق جاری ہے۔
مثال کے طور پر اسلام آباد سے دوحہ جانے والی پرواز بدھ کی رات 12 بج کر 40 منٹ پر روانہ ہوئی۔
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پرواز کی اطلاع کے مطابق ایک اور پرواز شارجہ سے رات 11 بجکر 43 منٹ پر پہنچی۔
آئی آئی اے پی کے ایک سینئر عہدیدار نے ’ڈان‘ کو بتایا کہ ایئرپورٹ اندرون ملک اور بین الاقوامی پروازوں کے لیے مکمل طور پر فعال ہے، جب کہ لاہور ایئرپورٹ کے ایک عہدیدار نے بھی تصدیق کی ہے کہ فلائٹ آپریشن آسانی سے چل رہا ہے۔

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

امریکا متحرک مقبوضہ کشمی نریندر مودی پاک بھارت کشیدگی پہلگام واقعے
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleوجاہت مسعود کا کالم : بارہ من کی دھوبن اور رادھیکا کے توڑے
Next Article پاک فضائیہ نے مقبوضہ کشمیر میں پیٹرولنگ کرنے والے بھارتی طیاروں کو بھگا دیا
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ناروے میں بھارتی وزیر اعظم میڈیا سے کیوں گھبرا ئے ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ

مئی 19, 2026

نصرت جاوید کا کالم : تنہائی کے موسم میں ’ مودی کی جَلد بازیاں‘

اگست 8, 2025

سید مجاہد علی کا تجزیہ : ’آپریشن سندور‘ مودی کے ماتھے کا کلنک بن گیا!

جولائی 31, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • نئے صوبے ۔۔بسم اللہ اسلام آباد سے کریں : سہیل وڑائچ کا کالم ستمبر 6, 2026
  • زیارت۔۔ مسلح جنگجوؤں کا فوجی قافلے پر حملہ 16 فوجی شہید : بی ایل اے اور ٹی ٹی میں تعلق پر سوالات ستمبر 5, 2026
  • نثار کھوڑو کی تحریکِ التوا یا تحریکِ پیش بندی؟ : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 5, 2026
  • بلوچستان: ضلع کچھی میں مسلح افراد کا پولیس تھانے اور سرکاری دفاتر پر حملہ ستمبر 5, 2026
  • صوبوں کی تقسیم اور ملک کا ’مفرور صدر‘ : سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 4, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.