چیچہ وطنی : کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کی اکانومی کلاس کوچ کے واش روم میں دھماکے کے باعث ایک خاتون جاں بحق ہوگئی ۔ریلوے ترجمان کے مطابق دھماکا چیچہ وطنی سٹیشن کے قریب ہوا۔جعفر ایکسپریس 7 بجکر 50 منٹ پر چیچہ وطنی سٹیشن پہنچی تو اکانومی کلاس بوگی نمبر 6 کے واش روم میں دھماکا ہو گیا۔
پولیس کا کہنا ہےکہ سرچ آپریشن کے بعد ٹرین کی دیگر بوگیوں کو کلیئر قرار دے دیا گیا ہے۔
جعفر ایکسپریس کو چیچہ وطنی ریلوے اسٹیشن پر روک لیا گیا ہے۔
ترجمان ریلوے کے مطابق جعفر ایکسپریس میں دھماکاسلنڈر پھٹنے کے باعث ہوا ، دھماکے میں جاں بحق خاتون کی شناخت کرلی گئی ہے، خاتون بہاولپور کی رہائشی تھی۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریلوے افسران موقع پر پہنچ گئے. دھماکے کے نتیجے میں دو مسافر شدید زخمی ہو گئے جبکہ 3 مسافروں کو موقع پر طبی امداد دی گئی .پانچ زخمی مسافروں کو ڈی ایچ کیو چیچہ وطنی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔
اتوار, ستمبر 6, 2026
تازہ خبریں:
- نئے صوبے ۔۔بسم اللہ اسلام آباد سے کریں : سہیل وڑائچ کا کالم
- زیارت۔۔ مسلح جنگجوؤں کا فوجی قافلے پر حملہ 16 فوجی شہید : بی ایل اے اور ٹی ٹی میں تعلق پر سوالات
- نثار کھوڑو کی تحریکِ التوا یا تحریکِ پیش بندی؟ : نصرت جاوید کا کالم
- بلوچستان: ضلع کچھی میں مسلح افراد کا پولیس تھانے اور سرکاری دفاتر پر حملہ
- صوبوں کی تقسیم اور ملک کا ’مفرور صدر‘ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- دوسری دنیا کا قیام ممکن ہے : کمیونسٹ انٹرنیشنل کے یومِ تاسیس پر فہیم عامر کا خصوصی مضمون
- پیٹرول تین اور ڈیزل ڈھائی روپے لیٹر مہنگا کر دیا گیا
- پاکستان اور بھارت دیواریں گرائیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- سانحہ پمز ، ننھے فرشتے اور اجل کا فرشتہ : رضی الدین رضی کا کالم
- منڈی بہاؤ الدین میں فائرنگ کے واقعے میں جماعت احمدیہ کا مقامی عہدیدار ہلاک

