Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, ستمبر 9, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں
  • پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے لیٹر اضافہ : ڈیزل بھی مزید مہنگا
  • صحافی بلال غوری کا جسمانی ریمانڈ منظور : پیکا ایکٹ کے تحت گرفتاری ہوئی
  • پی آئی اے، بیجنگ اور شریکے : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • پی ٹی آئی پنجاب کے سابق صدر حماد اظہر ملتان سے گرفتار۔لاہور پولیس کے حوالے کر دیا گیا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » مریدکے : تحریک لبیک کے خلاف علی الصبح آپریشن شروع : شیخوپورہ میں ایس ایچ او ہلاک، 17 اہلکار زخمی
اہم خبریں

مریدکے : تحریک لبیک کے خلاف علی الصبح آپریشن شروع : شیخوپورہ میں ایس ایچ او ہلاک، 17 اہلکار زخمی

ایڈیٹراکتوبر 13, 202514 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
shelling mureedkay
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

مریدکے : پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پیر کی علی الصبح تحریک لبیک پاکستان کے کارکنوں کو منتشر کرنے کے لیے آپریشن کا آغاز کر دیا ہے اور اب تک کی اطلاعات کے مطابق پولیس اہلکار مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ کر رہے ہیں جبکہ ٹی ایل پی کی قیادت کا دعویٰ ہے کہ اس موقع پر پولیس اہلکاروں کی جانب سے شدید فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں چند افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔
بی بی سی تحریک لبیک کے اموات سے متعلق دعوؤں کی آزادانہ تصدیق نہیں کر سکا ہے کیونکہ مریدکے اور اُس کے اطراف میں موبائل سروس بند ہے جبکہ حکام اس بابت ردعمل دینے سے گریزاں ہیں۔
تاہم تحریک لبیک کے آفیشل اکاؤنٹس پر شیئر کردہ ویڈیوز میں شیلنگ اور گولیاں چلائے جانے کی آوازیں سُنی جا سکتی ہیں، البتہ یہ واضح نہیں ہے کہ گولیاں کس جانب سے چلائی جا رہی ہیں۔
تحریک لبیک کے ترجمان عرفان رضا قادری کا کہنا ہے کہ ’غزہ مارچ‘ میں شامل افراد فجر کی نماز کی ادائیگی کے لیے تیاری کر رہے تھے جب قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے مبینہ طور پر اُن پر فائرنگ شروع کر دی۔
انھوں نے کہا کہ یہ سب کچھ اس سے قطع نظر ہوا کہ مارچ کے شرکا پرامن تھے اور قیادت کی طرف سے مارچ کے شرکا کو اپنا سفر جاری رکھنے کی ہدایات بھی نہیں دی گئی تھی۔
ٹی ایل پی ترجمان نے مزید دعویٰ کیا کہ اس آپریشن میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ساتھ رینجرز کے اہلکار بھی مریدکے میں تعینات ہیں۔
انھوں نے کہا کہ جس کنٹینر پر پارٹی قیادت سوار ہے اس پر براہ راست شیلنگ کی جا رہی ہے۔
دوسری جانب مظاہرین کی پیش قدمی کو روکنے کے لیے مریدکے میں تعینات ایک پولیس افسر نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ مظاہرین کی جانب سے پولیس اہلکاروں پر پتھراؤ اور غلیلوں میں پتھروں کی مدد سے حملہ کیا گیا جس کی وجہ سے متعدد پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔
انھوں نے تصدیق کی کہ مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کے شیل استعمال کیے جا رہے ہیں تاہم انھوں نے دعویٰ کیا کہ پولیس قیادت کی طرف سے گولی چلانے کا حکم ہی نہیں ہے۔
انھوں نے مزید دعویٰ کیا کہ پولیس کو واضح ہدایات ہیں کہ مظاہرین کے مارچ کو مریدکے سے آگے نہیں بڑھنے دیا جائے گا۔
یاد رہے کہ اتوار کے روز پنجاب کے پانچ اضلاع سے پولیس کے دستوں کو مریدکے پہنچایا گیا تھا جبکہ اسلام آباد پولیس کے مطابق 500 اہلکاروں پر مشتمل پولیس کے جوانوں کا دستہ بھی اتوار کو مریدکے پہنچا تھا۔
اتنی بڑی تعداد میں اہلکاروں کو مریدکے پہنچائے جانے کے بعد اس خدشے کا اظہار کیا جا رہا تھا کہ مظاہرین کو مزید آگے نہیں بڑھنا دیا جائے گا اور انھیں منتشر کرنے کے لیے آپریشن متوقع ہے۔
ادھر شیخوپورہ پولیس کے ترجمان رانا یونس نے بی بی سی اُردو کو تصدیق کی ہے کہ تحریک لبیک کے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پیر کی علی الصبح کی گئی کارروائی کے دوران ایس ایچ او انسپیکٹر شہزاد نواز جھمٹ پیٹ میں گولی لگنے کے باعث ہلاک ہو گئے ہیں۔
ترجمان کے مطابق انسپیکٹر شہزاد نواز ایس ایچ او تھانہ فیکٹری ایریا تعینات تھے۔
دوسری جانب تحریک لبیک پاکستان کا دعویٰ ہے کہ اس کارروائی کے دوران ان کے درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں، تاہم ان دعوؤں کی آزادانہ تصدیق ممکن نہیں ہو سکی ہے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے مسلح جتھوں کو امن و امان میں خلل کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی۔
رانا یونس نے مزید بتایا کہ انسپیکٹر شہزاد نواز جھمٹ کی میت کو پوسٹ مارٹم کے بعد ڈسٹرکٹ پولیس لائنز شیخوپورہ لایا جا رہا ہے جہاں آج دوپہر کو ان کی نماز جنازہ ادا کر دی جائے گی۔
پولیس ترجمان کے مطابق اس آپریشن میں بڑی تعداد میں پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں جن کا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں علاج کیا جا رہا ہے جبکہ شدید زخمی ہونے والے اہلکاروں کو لاہور کے ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب پنجاب پولیس کے ایک سینیئر افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ایس ایچ او کی ہلاکت اور 17 اہلکاروں کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ زخمی ہونے والے چھ پولیس اہلکاروں کی حالت نازک ہے۔
( بشکریہ : بی بی سی ۔۔ اردو )

 

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleافغان پالیسی اور دہشت گردوں کے ہم نوا : شاہد راحیل خان کا تجزیہ
Next Article افغان وزیر خارجہ کا بھارت اور دارلعلوم دیو بند میں استقبال : نصرت جاوید کا کالم
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ

ستمبر 9, 2026

منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم

ستمبر 8, 2026

ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت

ستمبر 8, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 9, 2026
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم ستمبر 8, 2026
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت ستمبر 8, 2026
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم ستمبر 8, 2026
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘ ستمبر 8, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.