Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, ستمبر 21, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • دَرِ نجات: بارہ مصالحوں کی چاٹ ۔ یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم
  • الفاظ مقدس اور اعمال کھوکھلے ، سرزمینِ نور کے نورآباد کی کہانی : شہزاد عمران خان کا کالم
  • اسلام آباد : سکیورٹی اجلاس خود سکیورٹی خدشات کی نذر ۔۔ انٹرنیشنل کانفرنس ملتوی کر دی گئی
  • ہم جنس پرستی کی بنیاد پر پناہ لینے والوں میں پاکستانی سرِ فہرست : لندن سے ایک خط / فیضان عارف کا کالم
  • پردے کے پیچھے طمانچے : آمنہ مفتی کا کالم
  • مصنوعی ذہانت سے ایک مکالمہ : ڈاکٹر علی شاذف باقری کا کالم
  • کوہاٹ دھماکہ : شہداء کی تعداد 21 ہو گئی : 100 سے زیادہ زخمی
  • اسامہ بن لادن کی تعریف پر طاہر اشرفی سے برطانوی اعزاز ایک ہفتے بعد واپس لے لیا گیا
  • کوہاٹ: پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، 16 افراد شہید، درجنوں زخمی
  • مکہ پر حملہ ۔۔ پاکستان کو سعودی عرب کے شانہ بشانہ کھڑا ہونا پڑے گا : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » ’ہمارے دور کے محبوب پہچانے نہیں جاتے‘۔۔عقیل عباس جعفری
تجزیے

’ہمارے دور کے محبوب پہچانے نہیں جاتے‘۔۔عقیل عباس جعفری

ایڈیٹرجون 18, 20202 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
tariq aziz and aqeel abbas
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اتوار کا دن تھا اور دوپہر کا وقت۔ پاکستان ٹیلی ویژن کے پروگرام نیلام گھر کی ریکارڈنگ تھی۔ پروگرام کا کارڈ بڑی تگ و دو کے بعد حاصل کیا گیا تھا۔
اس دن یکم محرم بھی تھی۔ چنانچہ پروگرام کے آغاز میں بتایا گیا کہ آج ابتدائی مرحلے کے تمام سوالات محرم الحرام کی مناسبت سے پوچھے جائیں گے۔
پہلے مرحلے کے امیدواروں کے انتخاب کا سلسلہ جاری تھا مگر طارق صاحب ہم سے دور دور ہی تھے۔ اتنے میں انھوں نے سوال پوچھا کہ امام حسین کا نام ان کی پیدائش کے وقت کیا رکھا گیا تھا۔ کسی نے اس کا جواب حسین بتایا کسی نے شبیر۔ جب سات آٹھ لوگوں سے سوال کیے جانے کے بعد بھی درست جواب نہ ملا تو طارق عزیز نے اعلان کیا کہ صرف وہ لوگ ہاتھ کھڑا کریں جنہیں درست جواب آتا ہے۔ پورے ہال میں صرف ہمارا ہاتھ اٹھا۔
طارق عزیز صفیں چیرتے ہوئے ہم تک پہنچے۔ ہم نے انھیں جواب دیا ‘حرب’۔ طارق عزیز نے حیرانی سے ہماری طرف دیکھا اور فلک شگاف نعرہ لگایا۔ ’جواب درست ہے!‘ ہمارا انتخاب دوسرے مرحلے کے لیے ہو چکا تھا۔
اس کے بعد ہم دوسرے اور تیسرے مرحلے کو باآسانی عبور کرتے ہوئے آخری مرحلے تک پہنچ گئے۔ جہاں موٹر سائیکل کے لیے سوالات کی بولی دینی تھی۔ طارق عزیز کی محفوظ بولی اٹھارہ سوال تھی۔ جو تیرہ سوال میں ہمارے نام چھوٹی۔ یعنی ہمیں اٹھارہ میں سے تیرہ سوالات کے درست جواب دینے تھے۔ طارق عزیز نے ہم سے پوچھا ‘آپ کا شعبہ‘۔۔۔ہم نے جواب دیا ’اردو ادب۔‘
اب سوال و جواب کا سلسلہ شروع ہوا اور ہم بغیر کسی غلطی کہ تیرہ سوالات کے مسلسل درست جواب دے کر موٹر سائیکل جیتنے میں کامیاب ہو گئے۔
اس کے بعد طارق عزیز سے نیلام گھر کی سالگرہ کے پروگرام میں ملاقات ہوئی۔ اس پہلی سالگرہ کے پروگرام میں سال بھر میں سب سے بڑا انعام جیتنے والوں کے درمیان مقابلہ تھا۔ پہلی سالگرہ کا پروگرام بھی ہمارے نام رہا جبکہ دوسری سالگرہ کے پروگرام میں منظر اکبر نے کار جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔
پھر سنہ 1980-81 میں نیلام گھر کے پروڈیوسر تاجدار عادل اور سکرپٹ ایڈیٹر مدثر رضوی نے ہمیں نیلام گھر کی ریسرچ ٹیم کا حصہ بننے کی دعوت دی۔ اب گاہے بگاہے تاجدار عادل کے کمرے میں طارق عزیر سے ملاقاتیں بھی ہونے لگیں۔
تاج دار عادل اور طارق عزیز ایک جگہ موجود ہوں اور شعر و شاعری کا سلسلہ نہ ہو یہ ممکن نہیں تھا چنانچہ ہم ان دو حضرات کی شاعری سے بھی لطف اٹھانے لگے۔ طارق عزیز گاڑھی بالائی والی چائے پینے کے بعد موڈ میں ہوتے تو اپنی زندگی کے متفرق واقعات بھی سناتے۔
پاکستان ٹیلی ویژن کی اولین نشریات کے لیے ان کا انتخاب کیسے ہوا، انھوں نے ٹی وی کیمرے کی براہ راست نشریات کا سامنا کیسے کیا، انسانیت، سالگرہ اور قسم اس وقت کی مشہور فلموں کے تجربات بیان کرتے۔
پاکستان پیپلز پارٹی میں کیسے شامل ہوئے، جنرل شیر علی نے ان کے رزق کے دروازے کیسے بند کیے، پھر انھوں نے پیپلز پارٹی کس طرح چھوڑی، یہ سب واقعات ہم نے ان ہی ملاقاتوں میں سنے۔
ایک مرتبہ بتانے لگے کہ لوگ انھیں اپنے مسائل سناتے ہیں، مگر انھیں دکھ ہوتا ہے جب وہ ان سب لوگوں کی مدد نہیں کر پاتے۔
انھوں نے شعر سنایا:
بے سہارا کوئی ملتا ہے تو دکھ ہوتا ہے
میں بھی کیا ہوں کہ کسی کام نہیں آ سکتا
شعر سن کر سبھی بھڑک اٹھے۔ پوچھا کس کا شعر ہے۔ کہنے لگے صابر ظفر کا ہے۔
پھر طارق عزیز اور نیلام گھر لاہور چلا گیا۔ لاہور جانے کے بعد بھی کچھ عرصہ تک اس پروگرام سے ہمارا تعلق قائم رہا۔ مگر جب پروگرام کے پروڈیوسر تبدیل ہوئے تو ہمارا تھوڑا بہت سلسلہ بھی ختم ہو گیا۔
سنہ 2011 میں سینٹر آف سِوک ایجوکیشن نے ہمیں سِوک ایجوکیشن ایوارڈ دینے کے لیے اسلام آباد مدعو کیا تھا۔ ہمارا میریٹ ہوٹل میں قیام تھا صبح ناشے پر طارق عزیز سے ملاقات ہوئی جو ٹی وی کی کسی میٹنگ کے سلسلہ میں اسلام آباد آئے ہوئے تھے۔ ہم ناشتہ لے کر ان کی میز پر جا بیٹھے۔ مسکرائے، پہچاننے کی کوشش کی۔ پھر ہمارا نام لیا، میں مسکرایا تو شعر پڑھا:
زمانہ کس قدر تبدیل کر دیتا ہے انساں کو
ہمارے دور کے محبوب پہچانے نہیں جاتے
میں نے آہستہ سے کہا، شعر میں تو پامال ہے۔ کہنے لگے مجھے معلوم ہے مگر ابھی نہ ہم پامال ہوئے ہیں نہ آپ اسے ’تبدیل‘ ہی رہنے دیجیے۔
خدا حافظ ۔۔۔ طارق صاحب ۔۔۔ خدا حافظ۔

(بشکریہ: بی بی سی اردو)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسید مجاہد علی کاتجزیہ۔۔سمارٹ لاک ڈاؤن کے بعد سمارٹ خود احتسابی کا انوکھا طریقہ
Next Article عجب خان آفریدی سے لے کر پیر عطا مُحمد اور مُصطفیٰ آفریدی تک ۔۔ فہیم عامر
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

دَرِ نجات: بارہ مصالحوں کی چاٹ ۔ یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم

ستمبر 21, 2026

الفاظ مقدس اور اعمال کھوکھلے ، سرزمینِ نور کے نورآباد کی کہانی : شہزاد عمران خان کا کالم

ستمبر 21, 2026

اسلام آباد : سکیورٹی اجلاس خود سکیورٹی خدشات کی نذر ۔۔ انٹرنیشنل کانفرنس ملتوی کر دی گئی

ستمبر 20, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • دَرِ نجات: بارہ مصالحوں کی چاٹ ۔ یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم ستمبر 21, 2026
  • الفاظ مقدس اور اعمال کھوکھلے ، سرزمینِ نور کے نورآباد کی کہانی : شہزاد عمران خان کا کالم ستمبر 21, 2026
  • اسلام آباد : سکیورٹی اجلاس خود سکیورٹی خدشات کی نذر ۔۔ انٹرنیشنل کانفرنس ملتوی کر دی گئی ستمبر 20, 2026
  • ہم جنس پرستی کی بنیاد پر پناہ لینے والوں میں پاکستانی سرِ فہرست : لندن سے ایک خط / فیضان عارف کا کالم ستمبر 20, 2026
  • پردے کے پیچھے طمانچے : آمنہ مفتی کا کالم ستمبر 19, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.