Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, ستمبر 6, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • نئے صوبے ۔۔بسم اللہ اسلام آباد سے کریں : سہیل وڑائچ کا کالم
  • زیارت۔۔ مسلح جنگجوؤں کا فوجی قافلے پر حملہ 16 فوجی شہید : بی ایل اے اور ٹی ٹی میں تعلق پر سوالات
  • نثار کھوڑو کی تحریکِ التوا یا تحریکِ پیش بندی؟ : نصرت جاوید کا کالم
  • بلوچستان: ضلع کچھی میں مسلح افراد کا پولیس تھانے اور سرکاری دفاتر پر حملہ
  • صوبوں کی تقسیم اور ملک کا ’مفرور صدر‘ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دوسری دنیا کا قیام ممکن ہے : کمیونسٹ انٹرنیشنل کے یومِ تاسیس پر فہیم عامر کا خصوصی مضمون
  • پیٹرول تین اور ڈیزل ڈھائی روپے لیٹر مہنگا کر دیا گیا
  • پاکستان اور بھارت دیواریں گرائیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • سانحہ پمز ، ننھے فرشتے اور اجل کا فرشتہ : رضی الدین رضی کا کالم
  • منڈی بہاؤ الدین میں فائرنگ کے واقعے میں جماعت احمدیہ کا مقامی عہدیدار ہلاک
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » شیخ رشید کو باری دیں۔۔سہیل وڑائچ
سہیل وڑائچ

شیخ رشید کو باری دیں۔۔سہیل وڑائچ

ایڈیٹرجون 2, 20200 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
sheikh rasheed
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

یہ بھی کیا، وہ بھی کیا، کونسا تجربہ نہیں کیا؟ کبھی پاپولر کو لائے، کبھی آمر آئے، سویلین آئے، جنرل آئے، ماہر لائے، باہر سے منگوائے، سوچ کے لائے، کئی خود آ گئے۔ کوئی بھی حکمران امیدوں پر پورا نہیں اُتر سکا۔ گہرے غور و فکر، سوچ و بچار اور استفراق کے بعد میں اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ مطالبہ کردوں شیخ رشید کو باری دیں۔
میں نے اکیلئے بیٹھ کر گھنٹوں سوچا، مراقبے میں گیا، خاموشی کا چلہ کاٹا، ہر بار قرعہ فال شیخ رشید کے حق میں نکلا۔ اُن جیسا کون ہے؟ اُن کا ہاتھ عوام کی نبض پر ہوتا ہے، نظر لوگوں کے چہرے پڑھ رہی ہوتی ہے، وہ دلوں کی دھڑکن تک کو سن لیتے ہیں۔
اُن کے پاس ہر مسئلے کا حل موجود ہے، ماضی کے تمام مسائل میں وہ حق پر تھے اور اب بھی ہر مسئلے پر اُن کی رائے صائب ہوتی ہے، طاقتور اُن کے دوست ہیں، عقل اُن کی باندی ہے، زبان سے پھول جھڑتے ہیں، چھڑی گھمائیں تو مشکل ترین عقدے کا حل نکال سکتے ہیں۔
ہوانا سگار پیتے پیتے وہ معاشی بحران سے نکلنے کا راستہ چٹکی بجا کر بتا سکتے ہیں، ماضی میں نواز شریف کو لائے، زرداری کو لائے، شاہد خاقان آئے، اب عمران کو لائے، کیا شیخ رشید کا حق نہیں بنتا؟ لہٰذا اب شیخ رشید کو باری دیں۔
پاکستان کی 72سالہ تاریخ اُٹھا کر دیکھ لیں، آج تک جتنے منتخب یا غیرمنتخب حکمران آئے ہیں سبھی شادی شدہ تھے بلکہ کئی تو دو یا تین بار اس بندھن میں بندھ چکے تھے، اِن حکمرانوں میں سے اکثر ناکام ہوئے، وجہ یہ تھی کہ شادی کے جھمیلے ہی اتنے زیادہ ہوتے ہیں کہ شادی شدہ حکمرانی پر توجہ ہی نہیں دے پاتے۔
اس بار حکمرانی کی ذمہ داری کنوارے کو دیں، شیخ رشید منے پرونے کنوارے ہیں، انٹرنیٹ پر موجود غیرمصدقہ معلومات کے مطابق پاکستان کے 63فیصد لوگ شادی شدہ ہیں جبکہ شادی کی عمر گزر جانے کے باوجود شادی نہ ہونے یا شادی نہ کرنے والے لوگوں کی تعداد 37فیصد ہے۔ اب وقت آ گیا ہے کہ 37فیصد کنواروں کی نمائندگی کے لئے حکمرانی کا بارِ امانت شیخ رشید کے حوالے کیا جائے۔
میرے حمایت یافتہ شیخ رشید سیاسی بلوغت کے اعلیٰ ترین مقام تک پہنچ چکے ہیں۔ 3،4حکومتوں میں وہ آٹھ نو بار وفاقی وزیر بن چکے ہیں، ساری دنیا گھوم چکے ہیں، گھاٹ گھاٹ کا پانی پی چکے ہیں، ن لیگ، ق لیگ اور اب تحریک انصاف کے اتحادی رہ چکے ہیں۔
نواز شریف، شہباز شریف، جنرل مشرف، شوکت عزیز، چوہدری شجاعت، چوہدری پرویز الٰہی اور عمران خان کو اندر باہر سے جاننے کا دعویٰ رکھتے ہیں، اب تو وہ حساس موضوعات کو چھونے کے بھی قابل ہو گئے ہیں۔ جنرل باجوہ کو جنرل ضیاء الحق جیسا قرار دینے کا حوصلہ وہی کر سکتے تھے، اب تو انہوں نے ایٹمی دھماکہ کروانے کا کریڈٹ بھی نواز شریف سے چھین کر اپنے سینے پر تمغے کی صورت میں سجا لیا ہے۔
میرے ممدوح عوامی آدمی ہیں، اسی لئے اُن کی ذاتی پارٹی کا نام عوامی مسلم لیگ ہے۔ اُنہیں کروڑوں عام عوام کی حمایت حاصل ہے، وہ ٹی وی اسکرین پر جلوہ گر ہوتے ہیں تو ریٹنگ ہوا میں چھلانگیں لگا تی ہے، لوگ اُن کی پیش گوئیوں اور تبصروں پر دل و جان سے فدا ہیں۔ وہ گلی محلے اور تھڑے سے اٹھنے والے سیاست دان ہیں اسی لئے مہم جو ہیں، ناکوں اور رکاوٹوں کے باوجود راولپنڈی کے چوک میں پہنچ گئے، گاڑی کے اوپر بیٹھ کر سگار سلگایا اور بزدلوں کو ہوا میں اُڑا دیا۔
اُن کی مہم جوئی وقت کے ساتھ ساتھ بڑھتی جا رہی ہے، اُنہیں شاید احساس بھی ہے کہ وہ سیاست کی آخری اننگز کھیل رہے ہیں، اسی لئے وہ مقتدر حلقوں سے خبریں نکال کر منادی کر ڈالتے ہیں۔ کبھی کبھی لگتا ہے کہ وہ کرکٹ کے چوکے چھکوں کے قائل نہیں بلکہ گلی ڈنڈا کے ٹُل مارتے ہیں، اندیشہ یہ ہے کہ اُن کا ٹُل کسی ایسے گھونسلے میں نہ جا لگے جہاں کی چیلیں انہیں اپنی ٹھونگوں کا شکار بنالیں۔ دعا گو ہوں کہ ہمارے محبوب اور مستقبل کے حکمران کو اللہ حاسدوں اور ظالموں سے محفوظ و مامون رکھے۔
میری اپنے ہیرو شیخ رشید سے 1994سے یاداللہ ہے، اُس وقت کشمیر کمیٹی کا ہم سفر ہونے کی وجہ سے اُن کے خیالاتِ عالیہ سننے کا اتفاق ہوتا رہا۔ گزشتہ 26سال سے اُن کے سیاسی شب وروز کا مشاہدہ کرتا رہا۔ اُن کے ماضی، حال اور مستقبل کا بھی مستقل قاری رہا۔ اُن کی رومانویت پسندی، حسن پرستی اور آزاد خیالی بھی دیکھی، کشمیر کاز کے لئے مجاہدوں کو تیار کرتے بھی دیکھا۔
بھارتی بیانیے کے خلاف خم ٹھونک کر میدان میں اُترتے بھی دیکھا اور سیاسی پلیٹ فارم تبدیل کرتے ہوئے بھی دیکھا۔ ان کا اچھا وقت بھی دیکھا، جیل میں گزارے دنوں کے بارے میں بھی پڑھا۔ وقت کے ساتھ ساتھ ان میں تبدیلیاں آتے بھی دیکھیں، پہلے وہ سیاست کے طالب علم تھے، اسے سیکھنے اور بسر کرنے میں غرق رہتے تھے، اسی میں روز وشب گزارتے تھے، اب وہ سیاست کے عالم اور امام بن چکے ہیں۔
اب کوئی اُن کے سامنے دُم بھی نہیں مار سکتا، انہیں ہر بات کا علم ہے، اُن کے پاس ہر مسئلے کا حل ہے۔ ایشو مقامی ہو یا بین الاقوامی، معاشی ہو یا سیاسی اور علمی ہو یا غیرعلمی، میرے ہیرو کی پٹاری میں سب کچھ موجود ہے۔ وہ سیاست کے عروج پر ہیں، کچھ تھک بھی چکے ہیں، عظمت کا اعتراف نہ ہونے پر اُن میں کچھ تلخی بھی آتی جا رہی ہے، ضروری ہے کہ اُنکی شخصیت، تجربے اور علم کے مطابق اُنہیں عہدہ دیا جائے، کیا ہی اچھا ہو کہ اب عمران انہیں باری دے دیں۔
شیخ صاحب جو سوچیں وہ عظیم ہوتا ہے، جو کہیں وہ سچ ہوتا ہے اور وہ جو کریں کارنامہ ہوتا ہے۔ واقعات اُن کی سوچ کے مطابق نہ چلیں تو قصور واقعات کا ہے وہ ہمیشہ سچ کہتے ہیں۔ اگر ان کی پیش گوئی سچ نہ نکلے تو قصور حالات کا ہوتا ہے، جو بدل گئے ہوتے ہیں۔
بڑی عید پر بڑی قربانی نہ ہو سکی تھی کیونکہ اس میں تاخیر ہو گئی تھی ڈالر 100کا اسلئے ہو گیا تھا کہ اسحاق ڈار نے ہیرا پھیری سے کام لیا تھا وگرنہ سچے شیخ رشید ہی تھے۔ شیخ صاحب جو کرتے ہیں وہ کارنامہ ہی ٹھہرتا ہے، وہ نئی ٹرین چلائیں تو کارنامہ وہ کوئی ٹرین بند کریں تو کارنامہ، حادثہ نہ ہو تو کارنامہ اور اگر خدانخواستہ حادثہ ہو جائے (جو اکثر ہو جاتے ہیں) تو اس کے ذمہ دار ڈرائیور اور گارڈ ٹھہرتے ہیں۔
آئیے میرے ساتھ مل کر ذرا چشم تصور میں ملاحظہ کریں کہ وزیراعظم شیخ رشید شیروانی اور جناح کیپ پہنے جب لمبے لمبے ڈگ بھرتے نظر آئیں گے تو مرد و خواتین اُن کی شان دیکھ کر واہ واہ کر اٹھیں گے، وہ زندگی بھر ریڑھیوں اور کھوکھوں سے ناشتہ کرتے رہے ہیں، بطور وزیراعظم بھی وہ لال حویلی سے نکلتے ہوئے کہیں سے چنے کھائیں گے اور کہیں سے نہاری، کیمرے لگے ہونگے چنے کھاتے کھاتے وہ بھارت کو پیغام دیں گے کہ وہ اسے ناکوں چنے چبوا دینگے۔
اور پھر کلچہ کھاتے کھاتے وہ امریکہ سے مخاطب ہونگے کہ تمہاری ڈبل روٹی کو میں کلچہ بنا دونگا، لسی پیتے ہوئے وہ اس میں چینی ڈالیں گے اور چین کو محبت کا سندیسہ بھجوائیں گے۔
فلمی اداکارائیں چاہے لالی وڈ کی ہونگی یا بالی وڈ کی، وہ مایوسیوں کے اندھیرے سے نکل کر امید کے چراغ جلائیں گی۔ کورونا وائرس کو میرا ممدوح ایسا دفن کرے گا کہ اس کا نام ونشان تک باقی نہیں رہے گا۔ آخر میں میری ہمدردانہ درخواست ہے کہ آپ ہر کسی کو آزما چکے شادی شدہ، رنڈوے اور طلاق یافتہ سب اقتدار سنبھال چکے، ایک بار کنوارے کو باری دے کر دیکھیں شاید واقعی تبدیلی آ جائے۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleخلل اور اختلال کے درمیان صحافت۔۔ وجاہت مسعود
Next Article تضاد کے مارے ہوئے لوگ۔۔امر جلیل
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

نئے صوبے ۔۔بسم اللہ اسلام آباد سے کریں : سہیل وڑائچ کا کالم

ستمبر 6, 2026

زیارت۔۔ مسلح جنگجوؤں کا فوجی قافلے پر حملہ 16 فوجی شہید : بی ایل اے اور ٹی ٹی میں تعلق پر سوالات

ستمبر 5, 2026

نثار کھوڑو کی تحریکِ التوا یا تحریکِ پیش بندی؟ : نصرت جاوید کا کالم

ستمبر 5, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • نئے صوبے ۔۔بسم اللہ اسلام آباد سے کریں : سہیل وڑائچ کا کالم ستمبر 6, 2026
  • زیارت۔۔ مسلح جنگجوؤں کا فوجی قافلے پر حملہ 16 فوجی شہید : بی ایل اے اور ٹی ٹی میں تعلق پر سوالات ستمبر 5, 2026
  • نثار کھوڑو کی تحریکِ التوا یا تحریکِ پیش بندی؟ : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 5, 2026
  • بلوچستان: ضلع کچھی میں مسلح افراد کا پولیس تھانے اور سرکاری دفاتر پر حملہ ستمبر 5, 2026
  • صوبوں کی تقسیم اور ملک کا ’مفرور صدر‘ : سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 4, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.