سابق وزیر خزانہ شوکت ترین عمران خان کے خلاف وعدہ معاف گواہ بننے کے لیے تیارہوگئے۔ باوثوق ذرائع کے مطابق شوکت ترین گزشتہ کئی ماہ سے منظر عام پر موجودنہیں۔ ذرائع کے مطابق شوکت ترین اس وقت محفوظ مقام پرموجودہیں اوران سے مبینہ بدعنوانیوں کے حوالے سے تحقیقات جاری ہے۔
شوکت ترین پرسب سے بڑا الزام یہ ہے کہ انہوں نے چندہ ماہ قبل جب حکومت او ر آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات جاری تھے تو انہوں نے خیبر پختونخوا اور پنجاب کے وزرائے خزانہ کے ساتھ رابطہ کرکے قرضہ رکوانے کی سازش کی ۔اس حوالے سے ان کی آڈیوبھی لیک ہوئی تھی۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ اس کے علاوہ ان پر مختلف معاہدوں اورٹھیکوں میں عمران خان کے ساتھ مل کر کمیشن وصول کرنے کابھی الزام ہے۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ شوکت عزیز کے ساتھ ایجنسیوں کے حکام تحقیقات کررہے ہیں اورانہوں نے عمران خان کی کرپشن کے حوالے سے بہت سے دستاویزات بھی تحقیقاتی اداروں کے سپرد کردی ہیں۔
واضح ہو کہ اس سے قبل یہ خبریں بھی سننے میں آئی تھیں کہ انہیں حراست میں لے لیاگیا ہے۔
شوکت ترین عمران خان کے خلاف وعدہ معاف گواہ؟ اہم دستاویزات تحقیقاتی اداروں کے حوالے کردیں
ایڈیٹر1 Views
Previous Articleسید مجاہد علی کا تجزیہ:سپریم کورٹ ہر طرح سے مشکل میں
Next Article وسعت اللہ خان کا کالم:یومِ مئی تین ہزار سال پہلے

